رواں ہفتے ہالی ووڈ باکس آفس پر اٹھارہ کروڑ دس لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ ” کیپٹن امریکا سول وار ” کا راج رہا جبکہ دی جنگل بک کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
نیو یارک: (یس اُردو) ہالی ووڈ باکس آفس پر اس ہفتے ” کیپٹن امریکا سول وار” کی حکمرانی رہی۔ سپر ہیرو فلم نے ہفتے کے اختتام تک 181.8 ملین ڈالرکا بزنس کیا جبکہ ” دی جنگل بک کا ریلیز کو چار ہفتے گزرنے کے باوجود دوسری پوزیشن پر قبضہ برقرار رہا۔ فلم نے 21.9ملین ڈالر کا بزنس کیا۔ مدرز ڈے 9 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔