سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اب جب احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا، کسی کو نہیں بخشا جائے گا، عمران خان فنڈنگ کے کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، سراج الحق پہلے خیبر پختونخوا میں وزیر سے حساب لیں، پھر ہم دیں گے۔
لاہور: (یس اُردو) صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ کو بھیجی گئی ٹی آر اوز میں بہت گنجائش رکھی گئی ہے، جن میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا، عمران خان فنڈنگ کے کیس میں کیوں راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ سراج الحق پہلے خیبر پختونخوا میں اپنے وزیر خزانہ سے کرپشن کا حساب لیں، پھر ہم دیں گے، موسم تبدیل ہوتے ہی یہ لوگ سڑکوں پرآ جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کام عوام کے مسائل دور کرنا ہے، عمران خان نے خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا لیکن جواب میں عدالت کوئی نہیں آتا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اب میدان میں آنے والے موسم کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل ہوتے ہیں۔