لاہور (جیوڈیسک) پی پی ایک سو سینتالیس کا میدان تحریک انصاف کے نام رہا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب صدیقی کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے اکتیس ہزار نو سو ترانوے ووٹ حاصل کیے۔
مسلم لیگ ن اپنی اس نشست سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ ن لیگ کے امیدوار محسن لطیف اٹھائیس ہزار پانچ سو اکانوے ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی ایک سو سینتالیس سے پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد بھی امیدوار تھے مگر وہ اس دوڑ دوڑ میں بہت پیچھے نظر آئے۔