تحریک انصاف کے ایک دلبرداشتہ کارکن نے عمران خان کو خط لکھ دیا، کپتان آپ نے دھرنا نہیں دیا، سو روپے واپس کر دیں، ایک اور کارکن نے بھی شکوؤں بھری ویڈیو اپ لوڈ کی۔
اسلام آباد: کپتان نے دھرنا نہ دیا، کارکن کا دل ٹوٹ گیا۔ اللہ دتہ نے عمران خان کو خط لکھ ڈالا، کہتے ہیں آپ نے ملاقات کی، نہ دھرنا دیا، احتجاج کیلئے جو سو روپے دیئے، واپس کر دیں۔
ایک اور دلبرداشتہ کارکن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان کے دھرنا نہ دینے سے پی ٹی آئی کے کئی کارکن ناخوش ہیں، جس کا اظہار وہ اپنے اپنے انداز سے کر رہے ہیں۔