کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر پرسن اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر نے دوسری شادی کر لی ہے اور اسی وجہ سے وہ این آر او مانگ رہے ہیں، وہ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ انکا شریف خاندان سےکوئی تعلق نہیں ہے، میں تو انکی وجہ سے پھنس گیا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے داماد نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور انکی دوسری بیوی دبئی میں موجود ہے، کیپٹن صفدر نے این آر او کے لیے مؤقف اپنایا کہ ’’ میرا اس خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے، میری دوسری بیوی اس وقت دبئی میں موجود ہے، مجھے باہر نکالا جائے میں تو انکے ساتھ پھنس چکا ہوں ‘‘۔جیسے ہی عامر لیاقت نے کیپٹن (ر) صفدر کی دوسری شادی کے حوالے سے گفتگو شروع کی گئیتو پروگرام کے ہوسٹ نے اس بات کی تصدیق چاہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بھی کیپٹن صفدر کی دوسری شادی کی خبریں آئی تھیں، لیکن بعد میں یہ معاملہ ٹھپ ہوگیا کیا انہوں نے واقعہ ہی دوسری شادی کر رکھی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ یہ خبر سو فیصد درسست ہے ، انکی دوسری اہلیہ اسس وقت دبئی میں موجود ہیں جنہیں چپ کرانے کے لیے پیسے بھجوائے گئے تھے۔