نئی دہلی: سفارتی محاذ میں شکست کے بعد مودی سرکار کا لہجہ بدلنے لگا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو دہشتگردی کے خلاف مل کر چلنے کی پیشکش کردی۔ مودی نے مزید کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ ہماری جنگ دہشت گردی اور انسانیت دشمنوں کے خلاف ہے عمران خان سے کہا تھا کہ مل کر غربت اور عسکریت پسندی کے خلاف لڑتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ اب وقت آ گیا کہ عمران خان اپنے وعدے پر کھڑے ہوں۔ واضح رہے کہ بھارت جنگ لڑنے کی دھمکیاں تو دے رہا ہے تاہم بھارت کی فورسز میں جنگ لڑنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو ان کی اپنی فضائی نے پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کے خلاف خبردار کیا ہے۔ بھارتی فضائی نے حکومت کو جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے پاس بھارت کے پاس ناقص طیارے ہیں اور عملے میں بھی تربیت کی کمی ہے۔ تین ہفتوں میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہوئے جب کہ تین بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان حالات میں پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا ہی بہتر ہے۔ اس وقت پاکستان کے خلاف کسی بھی کاروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ دریں اثنا پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے اپنی فوج اہلکاروں کو مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی تک فضائی سفر کی اجازت بھی دے دی ہے۔ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی فوج میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی حکومت نے فوج کو زمینی سفر کی بجائے فضائی سفر کی سہولت دے دی۔ بھارتی فوج پر کشمیری مجاہدین کا رعب و دبدبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ بھارت فوج نے سری نگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کے لیے زمینی راستے کا استعمال کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد بھارتی حکومت نے سری نگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کے لیے فوج کو فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔