عمران خان نے کراچی میں تحریک انصاف کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے غنڈوں نے اسٹار چورنگی پر تحریک انصاف کے کیمپ پر حملہ کیا اور کارکنوں پر فائرنگ بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ ناقابل قبول ہے۔ تحریک انصاف جواب دے گی۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں رینجرز اور فوج تعینات کی جائے۔