سعودی عرب نے پاکستان کو مزید اربوں ڈالرز دینے کا اعلان کردیا، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سیدالمالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو تیل کی مد میں مزید 9 ارب ڈالرز دے گا، جبکہ اس سال 3 ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک میں منتقل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان پر مزید اربوں ڈالرز نچھاور کر دیے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان کو مزید اربوں ڈالرز دینے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سیدالمالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو تیل کی مد میں مزید 9 ارب ڈالرز دے گا، جبکہ اس سال 3 ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک میں منتقل کریں گے۔ سعودی سفیر کا مزید کہنا ہے کہ سب کو پاکستان آرمی پر فخر ہے۔سعودی حکومت پاکستان کےساتھ مشکل کی ہرگھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ اس سال 3 ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک میں منتقل کریں گے۔ تین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ 8ارب ڈالر کی لاگت سے گوادر میں آئل ریفائنری لگا کر دیں گے۔ جبکہ پنجاب میں بجلی پیدا کرنے والا یونٹ لگائیں گے۔ سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ ریکوڈک میں سونا نکالنے کیلیے بھی منصوبے پر کام ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔ پاکستان کو اقتصادی اور سیکیورٹی مشکلات کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی سفیر مزید کہتے ہیں کہ پاکستان شاہ سلمان اورولی عہد محمدبن سلمان کےدل کےبہت قریب ہے۔ عمران خان کا دل وسیع اور صاف ہے۔ عمران خان ہمیشہ پاکستان کے مفاد کی بات کرتے ہیں۔