22لاکھ آبادی کیلئے قائم صرف 3نادرا سنٹرز،ڈبل شفٹ ختم ہونے پررش بڑھ گیا
گوجرانوالہ (یس اُردو) 22لاکھ آبادی پر مشتمل گوجرانوالہ شہر میں صرف 3نادرا سنٹرز پر شہری خوار ہونے لگے ، حکومت کی جانب سے مزید تین نئے نادرا سنٹرزکے قیام کا منصوبہ بھی ختم ہوگیا ہے ،نادرا سنٹرز میں ڈبل شفٹ ختم ہونے سے خواتین اور بوڑھے افراد لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعد مایوس گھروں کو لوٹنے لگے ۔ نادرا موبائل وین پر پابندی سے شہری شناختی کارڈ اور ب فارم کی آسان سہولت سے بھی محروم ہوگئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے گوجرانوالہ شہر کے تین نادرا سنٹرز میں ڈبل شفٹ بھی ختم کردی گئی جس کی وجہ سے شناختی کارڈ اورب فارم کا اجراء مزید سست روی کا شکار ہوگیا ۔انہوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔