نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگران وزیراعلیٰ سے حلف لیا
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اعتراض کیا گیا جب کہ پیپلز پارٹی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔پروفیسر حسن عسکری نے 1968 میں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور انگریزی ادب میں بی اے آنرز کیا، 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، پروفیسرحسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا، حسن عسکری مصنف، معروف سیاسی تجزیہ کار ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں، انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔