اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے الطاف حسین کی تقریر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد سے تعلق رکھنے والے معاملات نہایت حساس ہوتے ہیں کچھ کہنے سے پہلے سوچنا چاہئیے۔
ملکی دفاع اور سلامتی کے ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے مسلح افواج کی ساکھ اور احترام کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا الطاف حسین کی معذرت ایک اچھا اقدام ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا میڈیا کو ملک کے آئین اور قانون کے مطابق ضابطہ اخلاق کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفاد کے خلاف بیانات کی تشہیر نہ ہو۔