ہیوی وہیکل کی 24 گھنٹے بندش سے مال برداری منجمد ہوگئی، صدر آل کراچی انڈسٹریل الائنس میاں زاہدحسین نے کمشنر کراچی سے مسئلہ حل کرانے کی اپیل کردی۔
Cargo frozen for 24 hours Closure of Heavy Vehicle
صدر آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے مطابق مال برداری نہ ہونے سے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی ترسیل کا وقت مناسب تھا،ٹریفک پولیس نے توہین عدالت کے خوف سے مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ زاہد حسین نے کہا کہ ملکی برآمدات پہلے ہی تنزلی کا شکار ہے، ٹرانسپوٹرز کا مسئلہ حل نہ ہوا تو برآمدات پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔