برلن …..جرمنی کے شہر کولون میں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ سالانہ اسٹریٹ کارنیول کا آغاز ہوگیا ہے۔
صبح 11بج کر11منٹ پر باقاعدہ طور پر شروع ہونے والے اس میلے میں شرکت کے لیے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد کولون پہنچے۔ کولون کی گلیوں میں جمع ہونے والے ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں خوب ہلہ گلہ کرنے اور مشروبات سے لطف اندوز ہونے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ ن لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس تہوار کا سال بھر انتظار کرتے ہیں اور رات بھر یہاں جی بھر کے جشن مناتے ہیں۔دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کولون پہنچ گئی ہے۔