اسلام آباد…. گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال2015اور 16کے پہلے 7ماہ کے دوران اندرون ملک تیار ہونے والی کاروں، لائٹ کمرشل گاڑیوں، ویگنوں اورجیپوں کی فروخت میں57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال میں جولائی2015ءتا جنوری2016ءکے دوران ملک میں تیارکی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ33 ہزار437 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کے 85 ہزار135 یونٹس فروخت کئے گئے تھے۔شعبہ کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ملک میں تیارکی جانے والی چھوٹی گاڑیوںکی فروخت کی شرح میں مزید15 فیصد اضافہ متوقع ہے اورمالی سال کے اختتام تک دو لاکھ6 ہزار777گاڑیوں کی فروخت کا امکان ہے۔