اسلام آباد: مقامی عدالت کے جج نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما نور اعوان کیخلاف درج مقدمہ پولیس رپورٹ کی روشنی میں خارج کرنیکا حکم دیدیا۔
جمعرات کو ملک نور اعوان کے وکیل بابر سعید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمہ کی اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ نور اعوان نے شیخ رشید کو اسمبلی کے باہر روک لیا تھا اور رقم واپس کا تقاضا کیا تھا، شیخ رشید نے تھانہ سیکرٹریٹ میں نور اعوان کیخلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ سول جج ثاقب جواد نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔