counter easy hit

نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت کا کیس: جیل سپرنٹنڈنٹ کا جواب جمع

Case of medical-based bail of Nawaz Sharif: Submit a reply to the jail superintendent

اسلام آباد:  نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے کیس میں میں سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور میڈیکل آفیسر نے جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ میڈیکل آفیسر کی جانب سے عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی بیماری ہے۔ 2011 اور 2016 کے درمیان ان کا بائی پاس ہوا، 2001 اور 2017 میں سٹنٹ ڈالے گئے، تاہم موجودہ علاج کے دوران نواز شریف کی طبی حالت درست ہے، جیل میں ای سی جی کرانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ نواز شریف کی بلڈ پریشر اور شوگر کی رپورٹس اور جیل میں روزانہ دی جا رہی ادویات کی فہرست بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کی جانب سے جمع رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کی درخواست نمٹا دی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website