counter easy hit

امریکی سوئمر ریان لوشے کیخلاف مقدمہ خارج

ساؤ پاؤلو: برازیلی عدالت نے امریکی سوئمر ریان لوشے کیخلاف ریو اولمپکس 2016 کے دوران ڈکیتی کی مبینہ جھوٹی کہانی گھڑنے پر کریمنل مقدمہ قائم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

Case registered against US Swimmer Ryan Lausanne

Case registered against US Swimmer Ryan Lausanne

عدالت کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر امریکی سوئمر کیخلاف کریمنل کیس نہیں بنایا جاسکتا، جس میں برازیلی قوانین میں 18 ماہ تک جیل کی سزا ہوسکتی تھی، برازیلین پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ ریان نے ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی کہانی براڈکاسٹرز کو سنائی تھی جبکہ ان کی تحقیقات میں ایسا واقعہ پیش ہی نہیں آیا تھا، اس پر مقامی حکام نے ان پر عدالت میں کریمنل کیس بنانے کیلیے درخواست دائر کررکھی تھی۔ دوسری جانب ریان کے وکیل جیف اسٹرو نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ لوشے نے کوئی جرم نہیں کیا تھا، ریان پر ریو گیمز میں غلط برتاؤ کرنے پر 10 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website