اشتعال انگیز پروگرام کرنے پر ایک ٹی وی چینل کے اینکر عامر لیاقت اور چینل انتظامیہ کے خلاف راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Case submitted aginst Aamir Liaquat and Channel on Outrageous progrrame
جبران ناصر کی درخواست پر عامر لیاقت اور ایک ٹی وی چینل کے خلاف ایف آئی آر راولپنڈی کے تھانا مورگاہ میں درج کی گئی، ایف آئی آر میں ملزم عامر لیاقت و دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی اور تعزیرات پاکستان کی دفعات شامل ہیں۔جبران ناصر کا موقف ہے کہ موصوف نے اپنے ٹی وی شو میں نفرت پر مبنی اشتعال انگیز باتیں کیں اور توہین مذہب اور لامذہب ہونے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور اپنے پروگراموں میں کئی اینکر اور صحافیوں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔