ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ہم پر تشدد کے مقدمات ختم کروانے کیلئے بااثر سیاسی گروپ جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتا ہے۔ کونسلر رانا محمد عثمان ننکانہ کے ن لیگ کے کونسلر اور سماجی کارکن رانا محمد عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے اور میرے بھائی کو14مئی کے روز بااثر سیاسی خاندا ن کے جاوید بھٹی وغیرہ 14افراد نے قتل کی نیت سے حملہ کیا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی ننکانہ میں درج ہے اس مقدمہ کی رنجش پر22مئی کو اسی گروپ کے 18افراد نے ہمارے محلہ میں آکر مجھے شدید زخمی کر ڈالا جبکہ ملزمان نے اپنی ذاتی گاڑی کے شیشے توڑ کر ہم پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کیلئے پولیس پر سیاسی دباؤ ڈال رہے ہیں رانا محمد عثمان نے ڈی پی او ننکانہ رانا ایازسلیم سے ملزمان کی گرفتاری اور جھوٹا مقدمہ کے اخراج کی اپیل کی ہے ۔