نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نےفریئر ٹریفک پولیس سیکشن پر انتظام ڈیوٹی کے دوران قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ٹریفک کانسٹیبل وزیر حسین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلا کر نقد انعام دیا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کانسٹیبل کے اقدام کو لائق تحسین و تقلید اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرتے دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پی ایس او فرخ بشیر بھی موجود تھے۔