گجرات( صغیر احمد قمر ) صوبائی دارلحکومت لاہور میں گلشن پارک میں گذشتہ ہونیوالے بم دھماکے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع اور سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کے ایصال ثواب اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے انجمن تاجران چھوٹی ڈھکی قلعہ بازار گجرات کا مذمتی اجلاس صدر چوہدری صداقت علی جوڑا کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سانحہ گلشن پارک کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئیے چوہدری صداقت علی جوڑا نے کہا کہ سانحہ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی قابل مذمت ہے ، انجمن تاجران چھوٹی ڈھکی قلعہ بازار گجرات اس سانحہ میں شہید ہونیوالے اور زخمی ہونیوالے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ میں ملوث ہونیوالے تمام ذمہ داران کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں پبلک مقامات پر سیکورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ہم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اجلاس کے اختتام پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئیاجلاس میں نائب صدر شفیق احمد ، جنرل سیکرٹری اویس گلزار، سرپرست اعلیٰ کرامت اللہ ، چیئرمین محمد سلیم ، فنانس سیکرٹری طاہر محمود سمیت محمد اشرف ،وحید ،محمد عمیر ، سید اکرم ، سید ذوالفقار شاہ ، اللہ دتہ ، عبدالماجد ، محمد بلال ، عابد ، ریحان علی ، محمد عمران ، طیب سبحانی ، طاہر کپور، سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔