شیر کی خالہ بلی اپنی چالاکی کے ساتھ ساتھ شرارتوں اور دلچسپ حرکات کی وجہ سے اکثر افراد کا پسندیدہ پالتو جانور ہے ۔
‘Cat Cafe for those who love cats
میکسیکو میں بلیوں سے محبت کرنے والے ایسے افراد کیلئے منفرد کیٹ کیفے ہے جہاں آنیوالے افراد کافی اور چائے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بی مانو کے ساتھ وقت بھی گزارتے ہیں۔کیٹ کیفے میں مختلف نسل کی تقریباََ ڈیڑھ سو بلیاں موجود ہیں جن کے ساتھ وقت گزار کر اور بلیوں کی شرارتیں دیکھ کر کیٹ لورزبے حد محظوظ ہوتے ہیں ۔جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے قائم کیا گیا منفرد نوعیت کا یہ کیفے میکسیکو کے عوام میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔