بارسلونا: کاتالونیا رہنما نے پارلیمنٹ سے کہا کہ ریفرنڈم کے اعلان کو معطل کر دیں تاکہ ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو سکے۔
علاقائی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاتالونیا رہنما کارلس پوئیمونٹ نے کہا کہ آزاد ریاست بننے کا عوام سے ملنے والا مینڈیٹ وہ قبول کرتے ہیں، یکم اکتوبر کے ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر کاتالونیا کو آزاد ملک بننے کا حق حاصل ہو چکا ہے، یہ حق بھی مل چکا ہے کہ اسے سنا جائے اور احترام کیا جائے۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے کہا کہ ریفرنڈم کے اعلان کو معطل کر دیں تاکہ ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو سکے۔