counter easy hit

کیچ میں سرچ آپریشن میں ایک ہلاک، 10مشتبہ افراد گرفتار

Catches killed in a search operation, 10 suspects arrested

Catches killed in a search operation, 10 suspects arrested

کیچ کے علاقے مند میں ایف سی کا سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند ہلاک، جبکہ شرپسندوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

ایف سی نے 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مند کے نواحی علاقے کوہار میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

اس دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک شر پسند بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

ایف سی نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور ریاست مخالف لیٹریچر بھی برآمد کرلیا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website