counter easy hit

اسلام آباد

ملک بدر کئے گئے بھارتی سفارتکارسرجیت سنگھ اپنے خاندان سمیت نئی دلی روانہ

ملک بدر کئے گئے بھارتی سفارتکارسرجیت سنگھ اپنے خاندان سمیت نئی دلی روانہ

راولپنڈی: ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جانے والے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار سرجیت سنگھ  اپنے خاندان سمیت بھارت واپس چلے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار سرجیت سنگھ اپنےخاندان سمیت بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان کا بھارتی سفارتکارکوناپسندیدہ قراردیکرملک چھوڑنے کا حکم سرجیت سنگھ کو 27 […]

عمران خان کی کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچنے کیلئے ہدایات

عمران خان کی کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچنے کیلئے ہدایات

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ سے باہر نکل کر کارکنوں سے ملاقات کی اورانہیں گرفتاریوں سے بچنے کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔ عمران خان دیگر قائدین اور کارکنوں کے ہمراہ پاکستان چوک تک پیدل چلتے ہوئے گئےاور اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ اوپر سے نیچے […]

آئی سی اے سی کا 75 واں اجلاس 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا

آئی سی اے سی کا 75 واں اجلاس 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد: عالمی سطح پر کپاس کی فصل کے جائزہ اور پیداوار بڑھانے اور کپاس کے شعبے کے مسائل کے تدارک کے لیے انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کا 75 واں اجلاس 30 اکتوبر سے 4 نومبر تک اسلام آباد میں ہو گا۔ آئی سی اے سی کے اجلاس میں 30 ممالک کے […]

وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ […]

دفعہ 144 کے باوجود ’کالعدم‘ اہل سنت والجماعت کی ریلی

دفعہ 144 کے باوجود ’کالعدم‘ اہل سنت والجماعت کی ریلی

اسلام آباد: ایک جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن پولیس کے لاٹھی چارج سے بچنے کی کوشش میں مصروف تھے وہیں دوسری جانب دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود دارالحکومت کے مرکز ایک کالعدم تنظیم اہل سنت و الجماعت آزادانہ طور پر ریلی نکال رہی تھی۔ […]

لال حویلی کے قریب جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پکڑ دھکڑ اور شیلنگ، 74 کارکن گرفتار

لال حویلی کے قریب جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پکڑ دھکڑ اور شیلنگ، 74 کارکن گرفتار

راولپنڈی کا مری روڈ دن بھر میدان جنگ بنا رہا، کارکنوں کی دھڑا دھڑ پکڑ دھکڑ جاری رہی، پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی ہوتی رہی، لال حویلی کے قریب جلاؤ گھیراؤ بھی ہوتا رہا، مظاہرین نے کنٹینر اور ریڑھی کو آگ لگا دی، پنڈی رینج میں سینکڑوں افراد پکڑے گئے۔ راولپنڈی: لال حویلی اور […]

پشاور سے اسلام آباد آنیوالے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، کنٹینر پر قبضہ

پشاور سے اسلام آباد آنیوالے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، کنٹینر پر قبضہ

پشاور سے اسلام آباد آنے والے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ کارکنوں نے کنٹینر ہٹا کر راستے کلیئر کروا لئے۔ اٹک:  اسلام آباد دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے اٹک پل پر کنٹینر لگائے گئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں […]

لاک ڈاؤن ہو یا کریک ڈاؤن، سب مسخرے ہیں: بلاول کا ٹویٹ

لاک ڈاؤن ہو یا کریک ڈاؤن، سب مسخرے ہیں: بلاول کا ٹویٹ

موجودہ سیاسی صورتحال پر ٹویٹ کے ذریعے بلاول بھٹو کا دلچسپ تبصرہ، کہتے ہیں آج ہمیں اجتماعی متفقہ طور پر سنیٹر رحمان ملک یاد آئے۔ اسلام آباد:  جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو کا دلچسپ ٹویٹر تبصرہ سامنے آیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے […]

بنی گالہ کا لاک ڈاؤن، کے پی کے قافلے پر پولیس کا دھاوا، 40 کارکن گرفتار

بنی گالہ کا لاک ڈاؤن، کے پی کے قافلے پر پولیس کا دھاوا، 40 کارکن گرفتار

بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کریک ڈاؤن، کارکنوں سے جھڑپیں، پتھراؤ کے جواب میں آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے، پکڑ دھکڑ میں مردان کے ایم پی اے سمیت چالیس کارکن دھر لئے گئے اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر جیل منتقل کر دیئے گئے۔ اسلام آباد/راولپنڈی: […]

راولپنڈی: لال حویلی کے سامنے کنٹینرز ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا گیا

راولپنڈی: لال حویلی کے سامنے کنٹینرز ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا گیا

راولپنڈی میں لال حویلی کے سامنے سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔ انتظامیہ نے روڈ کو کلیئر کرا دیا۔ راولپنڈی: راولپنڈی انتظامیہ نے لال حویلی کے سامنے سے تمام کنٹینرز کو ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا۔ واضح رہے گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ نے ریلی نکالنا تھی جس کی وجہ سے حکومت نے راولپنڈی […]

بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیمے لگا لئے

بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیمے لگا لئے

بنی گالا میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو خیموں میں ٹھہرایا گیا۔ سردی سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں نے آگ جلا لی۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی بنی گالا پہنچ گئیں۔ اسلام آباد:  اسلام آباد دھرنے کیلئے تحریک انصاف کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ بنی گالہ پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے […]

پنڈی:پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے بعد حالات معمول پر آگئے

پنڈی:پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے بعد حالات معمول پر آگئے

راولپنڈی میں پولیس اور مظاہرین کےدرمیان جھڑپوں کے بعد حالات مکمل طور پر معمول پر آ گئے،انتظامیہ نے کمیٹی چوک اور لال حویلی کے اطراف سے کنٹینر ہٹا دیے، شہر کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں۔ دن بھر پولیس،پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کی آنکھ مچولی کا مرکز رہنے والے راولپنڈی […]

تحریک انصاف کی ریلی منسوخ، کارکنوں کے بنی گالا میں ڈیرے

تحریک انصاف کی ریلی منسوخ، کارکنوں کے بنی گالا میں ڈیرے

بنی گالہ میں ڈیرے ڈالے تحریک انصاف کے کارکنوں کےلیے خیمے ، بستر اور کمبل پہنچا دیے گئے۔ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں ہونے والی وارم اپ ریلی بھی منسوخ کردی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کے باہر کئی کارکنوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ کارکنوں کےلیے […]

لال حویلی اور اطراف سے کنٹینر ہٹا دیئے گئے،راستہ بحال

لال حویلی اور اطراف سے کنٹینر ہٹا دیئے گئے،راستہ بحال

راولپنڈی میں لال حویلی اور اطراف سے کنٹینر اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے سامنے اور اطراف سے پولیس نے تمام کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا کر آنے جانے والے تمام راستوں کو کھول دیا ہے۔ اس کے علاوہ باقی تمام اہم […]

پی ٹی آئی کیجانب سےپشاور اسلام آباد موٹر وے بند کرنے کی کوشش ناکام

پی ٹی آئی کیجانب سےپشاور اسلام آباد موٹر وے بند کرنے کی کوشش ناکام

تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پشاور اسلام آباد موٹر وے بند کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پنجاب پولیس کی کنٹینر اور کرین بھی قبضے میں لے لی گئی۔ پشاور اسلام آباد موٹر وے کو اٹک پل کے قریب پنجاب کی حدود میں بند کیا جا رہا تھا کہ […]

پنڈی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 3 دن کا بچہ جاں بحق

پنڈی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 3 دن کا بچہ جاں بحق

راولپنڈی میں تین دن کے بچے کی موت پر اسپتال اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی موت آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے نہیں ہوئی۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچے کی موت شیلنگ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس بے نظیر […]

گلوکار سلمان احمد پولیس حراست سے فرار ہوگئے

گلوکار سلمان احمد پولیس حراست سے فرار ہوگئے

بنی گالہ: پولیس نے گلوکار سلمان احمد کو بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تاہم قیدیوں کی وین کا دروازہ بند نہ ہونے کے باعث وہ فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گلوکار سلمان احمد کو اس وقت گرفتار کیا جب […]

پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجربنچ تشکیل

پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجربنچ تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجربنچ تشکیل دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق یکم نومبرکوپاناما لیکس پردرخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربنچ کرے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کریں گے جب کہ بنچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس […]

جب تک زندہ ہوں نوازشریف کی کرپشن کا پیچھا کرتا رہوں گا، عمران خان

جب تک زندہ ہوں نوازشریف کی کرپشن کا پیچھا کرتا رہوں گا، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ احتساب کی بات ہو تو حکمرانوں کو جمہوریت یاد آجاتی ہے لیکن میاں صاحب سن لیں میں جب تک زندہ ہوں ان کا پیچھا کرتا رہوں گا اور نوازشریف کو جانا ہوگا۔ بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے […]

راولپنڈی: مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے زائد المعیاد آنسو گیس کا استعمال

راولپنڈی: مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے زائد المعیاد آنسو گیس کا استعمال

راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے زائد المعیاد شیلز استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ راولپنڈی:  مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے استعمال کئے گئے آنسو گیس کے شیلز 1992ء میں بنائے گئے تھے۔ ان کے استعمال کی مدت 1994ء میں […]

لال حویلی جلسہ ، عوامی مسلم لیگ اور حکومت آمنے سامنے

لال حویلی جلسہ ، عوامی مسلم لیگ اور حکومت آمنے سامنے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شیخ رشید کی گاڑی پکڑ لی جبکہ ڈرائیور اور گن مین کو حراست میں لے لیا راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 نومبر دھرنے اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج کے بعد حکومت کی جانب سے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات […]

آج قوم نے جمہوریت اور آمریت میں فرق دیکھ لیا: شاہ محمود قریشی

آج قوم نے جمہوریت اور آمریت میں فرق دیکھ لیا: شاہ محمود قریشی

  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قوم نے جمہوریت اور آمریت میں فرق دیکھ لیا۔ اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری اور انھیں تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ […]