counter easy hit

اسلام آباد

وزیراعظم نے بوئنگ 777 پر امریکا جانے کا ارادہ بدل دیا

وزیراعظم نے بوئنگ 777 پر امریکا جانے کا ارادہ بدل دیا

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے بوئنگ 777 پر امریکا جانے کا ارادہ بدل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اب بارہ سیٹوں والے چھوٹے جہاز پر امریکا جائیں گے۔ وزیراعظم وفد کے ساتھ اکیس اکتوبر کو واشنگٹن پہنچیں گے اور بائیس اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ […]

کسان پیکج پرعمل درآمد روکنے کیخلاف حکم امتناعی کی حکومتی درخواست مسترد

کسان پیکج پرعمل درآمد روکنے کیخلاف حکم امتناعی کی حکومتی درخواست مسترد

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے کسان پیکچ پر عمل درآمد روکنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔ مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے کسان پیکج پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس […]

جوہری معاملات میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے: دفتر خارجہ

جوہری معاملات میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چھپنے والی ایک خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاملات میں پاکستان بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی رویہ کے پیش نظر قومی سلامتی پاکستان کی ضرورت ہے تاہم پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور خطے […]

پالپا نے مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

پالپا نے مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے گزشتہ 7 روز سے جاری ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس کے دوران پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے کہا کہ ہم تمام معاملات حل کرنے کے لیے […]

توانائی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں: وزیر اعظم کی ہدایت

توانائی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں: وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد : وزیر اعظم کی زیر صدارت ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو ایل این جی درآمد کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے توانائی منصوبوں سے متعلق قانون پر سختی سے عمل […]

قندوز حملے سے متعلق افغان حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں: ترجمان پاک فوج

قندوز حملے سے متعلق افغان حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے کہا قندوز حملے میں پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے حوالے سے افغان حکام کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ پاکستان قندوز حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ […]

حکومت کا کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

حکومت کا کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے اتارنی جنرل کو الیکشن کمیشن کے کسان پیکج پر عمل درآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایہت کردی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ایگریکلچرل ریسرچ انڈومنٹ فنڈ […]

رواں سال اب تک دہشتگردی کے 821 واقعات میں 558 افراد جاں بحق ہوئے، وزارت داخلہ

رواں سال اب تک دہشتگردی کے 821 واقعات میں 558 افراد جاں بحق ہوئے، وزارت داخلہ

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے سینیٹ کے اجلاس میں اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ 2015 کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے 821 واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں 558 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 7 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی چیرمین مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس […]

پی آئی اے اور پالپا کے مذاکرات ناکام، تنازع طول پکڑ گیا، کروڑوں کا نقصان، مسافر خوار

پی آئی اے اور پالپا کے مذاکرات ناکام، تنازع طول پکڑ گیا، کروڑوں کا نقصان، مسافر خوار

اسلام آباد : ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان کا پالپا سے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے لئے قومی مفادات پہلی ترجیح ہیں۔ پالپا کے مطالبات پی آئی اے مینجمنٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔ ہمیں پالپا کی پیشگی شرائط قبول نہیں ہیں۔ پالپا کے […]

وزیراعظم نوازشریف کا نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس

وزیراعظم نوازشریف کا نجی ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لے لیا جب کہ وزیراعظم نے کرایوں کے غیر منصفانہ اضافے پر […]

چوتھی بار بھی این اے 122 کا نیتجہ وہی نکلے گا جو پہلی 4 بار نکلا: پرویز رشید

چوتھی بار بھی این اے 122 کا نیتجہ وہی نکلے گا جو پہلی 4 بار نکلا: پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات کو عالمی اداروں نے بھی شفاف قرار دیا تھا۔ خان صاحب نے یہی باتیں 2013ء میں بھی کی تھی۔ لاہور کے شہریوں کو خوبصورت میٹرو کا تحفہ دیا ہے۔ کمپین میں حصہ لونگا، گیارہ اکتوبر تک لاہور میں ہی رہونگا۔ انہوں […]

داعش القاعدہ سے بڑا خطرہ ہے لیکن اس کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے، آرمی چیف

داعش القاعدہ سے بڑا خطرہ ہے لیکن اس کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی / لندن : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ داعش القاعدہ سے بڑا خطرہ ہے لیکن اس کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے۔ آرمی چیف راحیل شریف 3 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اور وزیر […]

نندی پور پراجیکٹ؛ جسٹس (ریٹائرڈ) رمدے کی سربراہی میں نیا کمیشن بنانے کا فیصلہ

نندی پور پراجیکٹ؛ جسٹس (ریٹائرڈ) رمدے کی سربراہی میں نیا کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) نندی پور پاور پلانٹ کی بندش سے متعلق ذمے داروں کے تعین کیلیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(رٹائرڈ)خلیل الرحمان رمدے کی سربراہی میں نیا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پہلے جسٹس (رٹائرڈ) رمدے سے […]

زید حامد کی سزا معاف، سعودی جیل سے رہائی کے بعد وطن پہنچ گئے

زید حامد کی سزا معاف، سعودی جیل سے رہائی کے بعد وطن پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی عرب میں سزاکاٹنے والے تجزیہ کار زیدحامدرہائی کے بعد پاکستان پہنچ گئے، ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اﷲ نے زید حامد کی رہائی کی تصدیق کردی۔ قاضی خلیل اﷲ نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرمنظورالحق کے حوالے سے بتایا کہ زیدحامد کوسعودی عرب کی جیل سے رہا کر دیاگیاہے، سعودی حکام نے […]

ایم کیو ایم ارکان کے اثاثہ جات کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع

ایم کیو ایم ارکان کے اثاثہ جات کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع

اسلام آباد : ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی ارکان نے اثاثہ جات کے گوشوارے الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار سمیت کئی ایم کیو ایم رہنماؤں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ایم کیو ایم ارکان کا کہنا ہے کہ چونکہ نشستیں […]

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار نااہل بھی ہوسکتا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار نااہل بھی ہوسکتا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاملہ نااہلی تک بھی جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر یعقوب فتح نے کہا کہ پنجاب کے […]

سابق صدر نے بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی بہتر تعلقات سے مشروط کی: مارک سیگل

سابق صدر نے بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی بہتر تعلقات سے مشروط کی: مارک سیگل

راولپنڈی : بینظیر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے خصوصی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرا دیا۔ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کا اعتراض مسترد کر دیا۔ مارک سیگل نے انکشاف کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے […]

حکومت کا کسان پیکج کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

حکومت کا کسان پیکج کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد : حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کسان پیکج کو عارضی طور پر روکے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کے کسان پیکج پرعملدرآمد روکنے کے فیصلے کو […]

زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وفاقی وزیر خزانہ

زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جو ملکی کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر ہیں […]

پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے، چوہدری نثارعلی

پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے، چوہدری نثارعلی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ آوے کا آوا بگڑنا ہے یہاں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی این جی […]

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اپنے خطاب میں بھارتی دہشتگردی کو نظر انداز کر دیا، شیریں مزاری

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اپنے خطاب میں بھارتی دہشتگردی کو نظر انداز کر دیا، شیریں مزاری

اسلام آباد : عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں بھارتی دہشتگردی کو یکسر نظرانداز کیا، بھارتی دہشتگردی سے ہمارے لوگ مرے، بھارت کے خلاف ثبوت عالمی رہنماؤں سے پوشیدہ رکھے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ میں خطاب پر ردعمل […]

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کردی

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امن پسند قوتیں ان تجاویز کی حمایت کریں۔ اپنے ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی […]