counter easy hit

اسلام آباد

عمران خان بیمار ہو کر اسپتال داخل

عمران خان بیمار ہو کر اسپتال داخل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بیمار ہو کر اسپتال داخل ہو گئے۔ عمران خان کو فوڈ پوائزنگ کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور پھر وہ واپس گھر منتقل ہو گئے۔ ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت […]

پاک فوج کی سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج کی سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کر دی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چترال کے سیلاب متاثرین میں سولہ ٹن راشن تقسیم کر دیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ […]

ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، چیئرمین نیب

ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد : نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں نیب کے ذیلی دفتر کے امور کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی نیب راولپنڈی اسلام آباد نے چیئرمین نیب کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں […]

آرمی چیف کی کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت

آرمی چیف کی کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور چترال سمیت ملک کے دوسرے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال پر […]

مبینہ دھاندلی کی سماعت کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کا اندرونی اجلاس کل ہوگا

مبینہ دھاندلی کی سماعت کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کا اندرونی اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: عام انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلیوں کی سماعت کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا اہم اندرونی اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں کمیشن کی رپورٹ مرتب ہونے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کل کے مجوزہ اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں پر جوڈیشل کمیشن کی اب تک […]

آبی ذخائر نہ بنا کرلاکھوں افراد کو سیلاب کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا، عمران خان

آبی ذخائر نہ بنا کرلاکھوں افراد کو سیلاب کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پانی کے ذخائر نہ بنا کر ہر سال لاکھوں افراد کو سیلاب کےرحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ن لیگ اور پی پی کی حکومتی غفلت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کے پی کے حکومت کو سیلاب سے […]

الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنے کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں منگل سے غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرے گا، یہ فہرستیں متعلقہ رجسٹریشن افسران اوراسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں 7 روز تک […]

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، پرویز رشید

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ ایران کے جوہری تنازع کا معاملہ حل ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش توانائی کے بحران […]

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کے اعزاز میں صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے ڈنر

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کے اعزاز میں صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے ڈنر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وفد کے اعزاز میں صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے ڈنر۔ وفد میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری محمد ریاض، سنیئر نائب صدر راجہ منظور جنجوعہ اور سیکریٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان شامل تھے۔ اس عشائیہ میں پاکستان مسلم لیگ کے […]

پاکستان کا عید کے روز بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پاکستان کا عید کے روز بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان نے عید کے روز کنٹرول لائن پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں نیزہ پیر سیکٹر سے گیارہ کلو میٹر دور فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے […]

ملک بھر میں عید الفطر کا پہلا روز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر میں عید الفطر کا پہلا روز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

اسلام آباد : ملک بھر میں عید الفطر کا پہلا روز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ ملک بھر میں عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، عید کے پہلے روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور […]

ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا

ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا

اسلام آباد : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایان علی کو لینے کے لئے اڈیالہ جیل کے تین دروازوں پر گاڑیاں موجود تھیں تہام انہیں جیل ملازمین کے رہائشی گیٹ سے باہر نکالا گیا۔ اس سے قبل ماڈل ایان علی کے وکلاء راولپنڈی کی کسٹم […]

این اے 118، نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی، 65 ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ

این اے 118، نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی، 65 ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اٹھارہ کے انتخابی دھاندلی کیس میں نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی ہے ، رپورٹ کے مطابق انگوٹھوں کے نشانات سے انچاس ہزار ووٹوں کی تصديق ہوئی جبکہ پینسٹھ ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ رہے۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے 29 اپریل 2015ء […]

کے الیکٹرک نے نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کی، شوکاز نوٹس جاری کرینگے، نیپرا

کے الیکٹرک نے نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کی، شوکاز نوٹس جاری کرینگے، نیپرا

اسلام آباد : نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا نظام بہتر نہیں کیا، سستی بجلی خرید کر مہنگے داموں فروخت کی گئی، عید الفطر کے بعد شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں کراچی میں قیامت خیز گرمی کی […]

فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

اسلام آباد : کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور بھارتی جاسوس طیارے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کی دفترخارجہ طلبی ، احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت اور سرحدی […]

اداکارہ مشی خان کی فراڈ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع

اداکارہ مشی خان کی فراڈ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد : راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت میں تیس جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ اداکارہ مشی خان فراڈ کے مقدمے میں راولپنڈی کی سیشن کورٹ میں پیش ہوئیں۔ ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی۔ ایڈیشنل […]

منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی رہائی کا پروانہ جاری

منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی رہائی کا پروانہ جاری

راولپنڈی: راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا۔ عدالتی روبکار ملنے کے بعد ماڈل گرل کو رہا کیا جائے گا۔ خرم لطیف کھوسہ کی سربراہی میں ایان علی کی لیگل ٹیم راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئی ، […]

رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، عید کا چاند نظرآنے کاقوی امکان

رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، عید کا چاند نظرآنے کاقوی امکان

اسلام آباد: عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل (جمعہ کو) اسلام آباد میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت ہوگا۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ وزارت مذہبی امور نے چاندکے حوالے سے شہادتوں کی اطلاعات کیلیے ایک […]

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اکتوبر سے کام شروع کر دیا جائے گا، وفاقی وزیر پیٹرولیم

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اکتوبر سے کام شروع کر دیا جائے گا، وفاقی وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد : وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اکتوبر سے کام شروع کردے گا اور آئندہ 2 سال میں پاکستان کو ایرانی قدرتی گیس ملنے لگے گی۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت 30 […]

سپریم کورٹ نے نیب سے کرپشن کیسز میں وصول کی گئی رقوم کی تفصیلات طلب کر لیں

سپریم کورٹ نے نیب سے کرپشن کیسز میں وصول کی گئی رقوم کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نیب سے کرپشن کیسز میں وصول کیے گئے 265 ارب روپے کی تفصیلات طلب کر لیں. جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 150 میگا کرپشن کیسز کیس کی سماعت شروع کی تو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب اکبر تارڑ نے عدالت عظمیٰ […]

میگا کرپشن کا ہر کیس منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، چوہدری نثار علی

میگا کرپشن کا ہر کیس منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، چوہدری نثار علی

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے بلا خوف وخطر اپنا کام جاری رکھے جب کہ میگا کرپشن کا ہر کیس منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں این جی اوز کی آن […]