counter easy hit

سٹی نیوز

بے نظیر بھٹو کی ساتھی ناہید خان کا پیپلزپارٹی ورکر کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان

بے نظیر بھٹو کی ساتھی ناہید خان کا پیپلزپارٹی ورکر کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی دیرینہ ساتھی ناہید خان نے ’’پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز‘‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا جس میں سینیٹر صفدر عباسی کو پارٹی کا صدر اور ساجدہ میر کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس […]

ذوالفقار مرزا کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، فہمیدہ مرزا

ذوالفقار مرزا کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، فہمیدہ مرزا

کراچی : پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا پر بنائے گئے مقدمات جعلی ہیں اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اپنے حامیوں کے ہمراہ کراچی پہنچے جہاں ان کے دیگر حامیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، […]

وزیراعظم کی 3 وفاقی وزراء کو سفیروں کی میتیوں کیساتھ جانے کی ہدایت

وزیراعظم کی 3 وفاقی وزراء کو سفیروں کی میتیوں کیساتھ جانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق تیں وفاقی وزراء پاکستان سے قریبی تعلق کی بنا پر سفیروں اور بیگمات کی میتوں کے ساتھ جائیں۔ عبدالقادر بلوچ ناروے، احسن اقبال ملائیشیا اور انڈونیشیا ، خرم دستگیر خان فلپائن جائینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء متعلقہ ملکوں میں حکومت اور عوام کیطرف […]

نواز شریف کی تقریر الیکشن کمیشن کے قوانین کے خلاف تھی: عمران خان

نواز شریف کی تقریر الیکشن کمیشن کے قوانین کے خلاف تھی: عمران خان

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخاب کے بعد 48 گھنٹے تک کوئی سیاسی بیان جاری نہیں کیا جا سکتا لیکن وزیراعظم نواز شریف نے انتخاب کی رات ہی تقریر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز ریٹرنگ آفیسر […]

بلاوجہ کی تنقید فارغ لوگوں کا کام ہے، فواد خان

بلاوجہ کی تنقید فارغ لوگوں کا کام ہے، فواد خان

لاہور : نامور ماڈل و اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، بلاوجہ کی تنقید فارغ لوگوں کا کام ہے، جب اور جہاں بھی اچھے اسکرپٹ کی حامل فلم میں کام کی پیشکش ہو گی تو اسے قبول کروں گا۔ ایک انٹر ویو میں فواد خان نے کہا کہ […]

جوڈیشل کمیشن نے پرنٹنگ اداروں کے سربراہان کو پیر کے روز طلب کر لیا

جوڈیشل کمیشن نے پرنٹنگ اداروں کے سربراہان کو پیر کے روز طلب کر لیا

اسلام آباد : چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیر زادہ نے محبوب انور سے جرح دوبارہ شروع کی۔ اس دوران مسلم لیگ نون کے وکیل شاہد حامد کی مداخلت پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا۔ عبدالحفیظ پیرزادہ نے اضافی بیلٹ پیپرز سے […]

وزیراعظم کا ناروے اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور انڈونیشیا اور فلپائن کے صدور کو فون

وزیراعظم کا ناروے اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور انڈونیشیا اور فلپائن کے صدور کو فون

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے ناروے اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور انڈونیشیا اور فلپائن صدور کو فون کر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے تین وفاقی وزراء کو سفیروں اور ان کی بیگمات کی میتیوں کے ساتھ جانے کی ہدایت کر دی۔ عبدالقادر بلوچ ناروے […]

ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا حادثہ انجن کی خرابی کے باعث پیش آیا، سیکریٹری خارجہ

ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا حادثہ انجن کی خرابی کے باعث پیش آیا، سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ نلترہ میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیکس باکس مل چکا ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کی دہشت گردی نہیں ہوئی جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی واقعے میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ اسلام […]

گلگت: ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، 2 پائلٹوں، ناروے، فلپائن کے سفیروں سمیت 6 ہلاک

گلگت: ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، 2 پائلٹوں، ناروے، فلپائن کے سفیروں سمیت 6 ہلاک

اسلام آباد : گلگت کے علاقے نلتر میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران دو پائلٹوں سمیت ناروے، فلپائن کے سفیر، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں‌ کی بیگمات ہلاک ہوگئیں جبکہ13 غیرملکی زخمی ہوئے ہیں. صدر، وزیراعظم کا اظہار افسوس آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 […]

چینی صدر کا دورہ روشن پاکستان کی بنیاد ہے: احسن اقبال

چینی صدر کا دورہ روشن پاکستان کی بنیاد ہے: احسن اقبال

لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورہ سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے۔ دھرنے والے لوگوں نے ملکی ترقی کو متاثر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کا کام چائنہ کی مدد سے جاری ہے اور اس […]

سابق الیکشن کمشنر پنجاب کا رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ بیلٹ پیپرز بھیجنے کا اعتراف

سابق الیکشن کمشنر پنجاب کا رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ بیلٹ پیپرز بھیجنے کا اعتراف

اسلام آباد : سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے جوڈیشل کمیشن کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے ان پر جرح بھی کی۔ محبوب انور نے بتایا کہ بیلٹ پیپر فارم پانچ کی بنیاد پر تیار کئے جاتے ہیں۔ عام طور پر انتخابی مواد پولنگ سے […]

این اے 122: نادرا نے عمران خان کی پری سکین رپورٹ کو غلط قرار دیدیا

این اے 122: نادرا نے عمران خان کی پری سکین رپورٹ کو غلط قرار دیدیا

اسلام آباد : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک اہم بیان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر عمران خان کی پری سکین رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعت نے نادرا کی پری سکین رپورٹ کوغلط انداز میں پیش کیا۔ […]

پی کے 95: جماعت اسلامی کے اعزاز الملک کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ

پی کے 95: جماعت اسلامی کے اعزاز الملک کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ

لوئر دیر : لوئر دیر کے حلقہ پی کے 95 سے موصول ہونے والے تمام 85 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے اعزاز الملک 18 ہزار 798 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ ان کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار بہادر خان نے 16 […]

ذوالفقار مرزا کو آصف زرداری پر تنقید سے کچھ نہیں ملے گا وہ خود بے نام ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

ذوالفقار مرزا کو آصف زرداری پر تنقید سے کچھ نہیں ملے گا وہ خود بے نام ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو آصف زرداری پر تنقید سے کچھ نہیں ملے گا وہ خود بے نام ہوجائیں گے جب کہ پارٹی رہنماؤں کو ان پر بے پناہ غصہ ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا […]

ایم کیو ایم نے عمران خان کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کرا دی

ایم کیو ایم نے عمران خان کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کرا دی

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شیخ صلاح الدین نے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پاک فوج کے حکام کے خلاف غیر اخلاقی باتیں کیں۔ حکومت عمران خان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔ قرارداد کے ساتھ […]

وفاقی حکومت کا سعد رفیق کو مشیر ریلوے لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا سعد رفیق کو مشیر ریلوے لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹریبونل نے چند روز قبل حلقہ این اے 125 کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا۔ جس کے بعد آج الیکشن کمیشن نے این اے 125 پر ضمنی انتخاب کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق […]

پرویز خٹک کا خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

پرویز خٹک کا خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

پشاور: خیبر پختون خواہ کے اجلاس میں وزیر اعلی پرویز خٹک طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کافی غصے میں نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا واپڈ والے خود چور ہیں اور سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو 12 مئی کو واپڈا کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں […]

پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور خوش گوار تعلقات کا خواہاں ہے، وزیراعظم

پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور خوش گوار تعلقات کا خواہاں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان […]

شاہد حامد قتل کیس؛ سندھ ہائی کورٹ میں صولت مرزا کی اہلیہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

شاہد حامد قتل کیس؛ سندھ ہائی کورٹ میں صولت مرزا کی اہلیہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے شاہد حامد قتل کیس دوبارہ کھلوانے سے متعلق صولت مرزا کی اہلیہ کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران نگہت مرزا کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ شاہدحامد […]

آرمی چیف سے آسٹریلوی وزیرخارجہ کی ملاقات، سیکیورٹی سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال

آرمی چیف سے آسٹریلوی وزیرخارجہ کی ملاقات، سیکیورٹی سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے […]

سینیٹر رفیق رجوانہ نئے گورنر پنجاب مقرر

سینیٹر رفیق رجوانہ نئے گورنر پنجاب مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹر رفیق رجوانہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملتان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقرر کردیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے محمد رفیق رجوانہ کے گورنر پنجاب مقرر کے […]

بھارت پاکستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی بند کرے، دفتر خارجہ

بھارت پاکستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی بند کرے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی بند کرے۔ وزارت خارجہ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ قاضی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان نےبھارت کو بارہا یہ باور کرایا ہے کہ وہ اس […]