counter easy hit

سٹی نیوز

بابر غوری کا عمران اسماعیل کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

بابر غوری کا عمران اسماعیل کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کی جانب سے بابر غوری پر غیر قانونی شادی ہالز چلانے کے حوالے سے الزامات عائد کئے گئے جس کے جواب میں بابر غوری نے عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بجھوا دیا ہے۔ بابر غوری کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے […]

اقبال بانو کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

اقبال بانو کی چھٹی برسی آج منائی جائے گی

لاہور (جیوڈیسک) معروف غزل گائیک و گلوکارہ اقبال بانو کی چھٹی برسی 21 اپریل کو منائی جائے گی۔ اقبال بانو 1935 ء میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئیں اورانھوں نے موسیقی کی تربیت استاد چاند خان سے حاصل کی اور 1950 ء میں اپنی فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔ […]

این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں متحدہ کی کامیابی یقینی ہے، فاروق ستار

این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں متحدہ کی کامیابی یقینی ہے، فاروق ستار

کراچی (جیوڈیسک) جناح گراؤنڈ کراچی میں ایم کیو ایم کی میوزیکل نائٹ کے دوران دنیا ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھا متحدہ کے کارکن نظریاتی لوگ ہیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا لوگ اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے […]

معین اختر کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

معین اختر کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

کراچی (جیوڈیسک) دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکارو کمپئیر معین اخترکی چوتھی برسی کل 22اپریل کو منائی جائے گی اس موقع پر شہر کے متعدد ثقافتی اداروں نے پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ معین اخترنے 1966میں یوم دفاع پاکستان کے نام سے پیش کیے جانے والے ٹی وی پروگرام […]

چینی صدر آج پارلیمنٹ ہائوس سے خطاب، سولر انرجی منصوبے کا افتتاح کرینگے

چینی صدر آج پارلیمنٹ ہائوس سے خطاب، سولر انرجی منصوبے کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر شی چن پنگ آج پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں سولر انرجی منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں چین کی حکومت ایک میگاواٹ کا شمسی توانائی کا نظام نصب کر رہی ہے یہ منصوبہ رواں سال 30 […]

وزیراعظم کل سعودی عرب اور صدر ممنون ترکی جائیں گے

وزیراعظم کل سعودی عرب اور صدر ممنون ترکی جائیں گے

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف کل (بدھ کو) سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بدھ کو سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے جس میں وہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ […]

وزیراعظم بتائیں کہ چین کے صدر نے دورہ پاکستان کیا یا پنجاب، الطاف حسین

وزیراعظم بتائیں کہ چین کے صدر نے دورہ پاکستان کیا یا پنجاب، الطاف حسین

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چین کے صدر کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا کہ آیا انہوں نے دورہ پاکستان کیا ہے یا پنجاب جب کہ مناسب ہوتا کہ تقریب میں وزیراعلی پنجاب کے ساتھ دیگر وزرائے اعلی بھی شریک ہوتے۔ جناح گراؤنڈ […]

مختلف شہروں میں سزائے موت کے 17 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

مختلف شہروں میں سزائے موت کے 17 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

لاہور (جیوڈیسک) راولپنڈی میں سزائے موت کے تین مجرموں راجہ رئیس ، شکیل اور سرفراز کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ فیصل آباد میں 3 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی، نظام دین نے 1998 میں مخالف کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ۔ محمد حسین نے اپنے مخالف کو موت کے گھاٹ اتارا […]

اقتصادی راہداری اور توانائی سمیت 51 پاک چین معاہدوں پر دستخط

اقتصادی راہداری اور توانائی سمیت 51 پاک چین معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو عملی شکل دینے کی طرف ایک اور پیشرفت کے طور پر چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے پہلے روز توانائی، دفاع، مواصلات اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں51 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جن کی مالیت […]

پاکستان جنوبی کوریا سے ٹی 50 ٹرینر لڑاکا طیارے خریدے گا

پاکستان جنوبی کوریا سے ٹی 50 ٹرینر لڑاکا طیارے خریدے گا

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اپنی فضائیہ کےلئے جنوبی کوریا سے ٹی 50 ٹرینڑ لڑاکا طیارے خریدے گا۔امریکی میڈیا ” ڈیفنس نیوز“ کے مطابق پاکستانی ائیر فورس اپنی ٹریننگ پروگرام میں جدت لانے کے لئے جنوبی کوریا سے کائی ٹی 50 لیڈ فائٹر ٹرینر (LIFT) خریدنے پر غور کر رہا ہے۔ ٹی 50 میں دلچسپی ممکنہ طور […]

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رہے گا، چینی صدر کی عسکری قیادت کو یقین دہانی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رہے گا، چینی صدر کی عسکری قیادت کو یقین دہانی

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی صدرشی چن پنگ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان پاک فوج […]

چینی صدرعظیم رہنما ،پاکستان کے دوست اور بھائی ہیں،نوازشریف

چینی صدرعظیم رہنما ،پاکستان کے دوست اور بھائی ہیں،نوازشریف

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی چن پنگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ چینی صدرعظیم رہنما ،پاکستان کے دوست اور بھائی ہیں، تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ […]

دھاندلی پر یقین نہیں رکھتے نہ کسی کو کرنے دیں گے: سراج الحق

دھاندلی پر یقین نہیں رکھتے نہ کسی کو کرنے دیں گے: سراج الحق

کراچی (جیوڈیسک) ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دھاندلی پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے دیں گے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن بائیکاٹ کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہر روز […]

چین اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر اور دونوں کا مستقبل مشترک ہے، صدر شی چن پنگ

چین اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر اور دونوں کا مستقبل مشترک ہے، صدر شی چن پنگ

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا مستقبل مشترک ہے دونوں ممالک کے تعلقات کو عملی اقدامات کے ذریعے مزید مستحکم کریں گے۔ اسلام آباد میں مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ چین کے صدر پاکستان کے […]

پاکستان اور چین کے درمیان 8370 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان 8370 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر دستخط

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق منصوبوں میں نو سو میگاواٹ کا قائد اعظم سولر پاور پلانٹ، آٹھ سو ستر میگاواٹ کا سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کا تھرکول پاور پلانٹ، چھ سو ساٹھ میگاواٹ کا اینگرو تھرکول پاور پراجیکٹ، تیرہ سو […]

نادرا نے 37 انتخابی حلقوں کی تجزیاتی رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا دی

نادرا نے 37 انتخابی حلقوں کی تجزیاتی رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا دی

اسلام آباد (جیوڈیسک) نادرا ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ سینتیس حلقوں کی تجزیاتی رپورٹ جوڈیشل کمیشن آفس میں جمع کرا دی گئی ہیں جبکہ باقی رہ جانے والے چند حلقوں کی رپورٹ بھی جلد جمع کرا دی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست اور گزارشت کے بعد جوڈیشل کمیشن نے نادرا […]

وزیراعظم ، بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم ، بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف یمن صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے بدھ کو سعودی عرب جائینگے۔ وزیراعظم دورے کے دوران شعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات کے دوران سعودی حکام یمن کی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کرینگے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: […]

چین کے صدر ژی جن پنگ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

چین کے صدر ژی جن پنگ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ چین کے صدر ژی جن پنگ خاتون اول، کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کے ہمراہ نور خان ایئر بیس پہنچے تو صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ کے ارکان […]

پاکستان اور چین کے درمیان 45 ارب ڈالر کے منصوبوں کا معاہدہ

پاکستان اور چین کے درمیان 45 ارب ڈالر کے منصوبوں کا معاہدہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بنا کر پاکستانی عوام کو تحفہ دینگے۔ تاہم پاکستان کو بجلی کے بحران کے مکمل خاتمے کے لیے وقت درکار ہو گا۔ پاکستانیوں کے لیے سستی بجلی کا خواب اب دوست ملک چین کے تعاون سے ممکن ہو سکے […]

عمران خان موسم کے باعث واپس نہ جاسکے، زرداری کا طیارہ کراچی اتر گیا

عمران خان موسم کے باعث واپس نہ جاسکے، زرداری کا طیارہ کراچی اتر گیا

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جلسے کے بعد اسلام آباد کے خراب موسم کی وجہ سے عمران خان واپس نہ جا سکے۔ ادھر سابق صدر آصف علی زرداری کے طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد کے بجائے کراچی میں اتار لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان […]

چینی صدر کی آمد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

چینی صدر کی آمد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد (جیوڈیسک) چینی صدر شی چن پنگ کی پاکستان آمد کے موقعے پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور چیکنگ پوانئٹس پر ایلیٹ فورس تعینات کر دی […]

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21اپریل کو ہوگا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21اپریل کو ہوگا

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21 اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، چین کے صدر شی چن پنگ مشترکہ اجلاس سے خطاب کر ینگے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیر اعظم کی ایڈوائس پربلایا۔ اجلاس منگل 21 اپریل کو صبح نو […]