counter easy hit

سٹی نیوز

لاہور کی تاجر تنظیموں نے تحریک انصاف کا احتجاجی پروگرام مسترد کر دیا

لاہور کی تاجر تنظیموں نے تحریک انصاف کا احتجاجی پروگرام مسترد کر دیا

لاہور (یس ڈیسک) شہر کی تاجر تنظیموں نے تحریک انصاف کے احتجاجی پروگرام کو مسترد کر دیا۔ تاجر تنظیموں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کسی دھمکی پر ہڑتال ہونے نہیں دیں گے اور اگر زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ […]

انتخابی اصلاحات عملدرآمد، سپریم کورٹ نے وفاق، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

انتخابی اصلاحات عملدرآمد، سپریم کورٹ نے وفاق، الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات عملدرآمد کیس میں وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا، جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں سپریم کورٹ سیاسی گند دھونے کی لانڈری نہیں ، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا تو کیا عام انتخابات دو ہزار کالعدم قرار دے دیں یا پھر عدم تعمیل […]

پاکستانی ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارت روانہ

پاکستانی ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارت روانہ

لاہور (یس ڈیسک) پاکستانی 18 رکنی ہاکی ٹیم چیممپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہو گئی۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ قومی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں واہگہ کے راستے پڑوسی ملک روانہ ہو گئی۔ […]

پی سی بی نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے وقت مانگ لیا

پی سی بی نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے وقت مانگ لیا

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے رابطہ کر لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرلیا جب کہ ترجمان پی سی بی کا اس حوالے […]

2018 میں قوم کو مستحکم اور خوشحال پاکستان دیں گے، وزیراعظم

2018 میں قوم کو مستحکم اور خوشحال پاکستان دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ ہماری توجہ پاکستان کی ترقی پر ہے 2018 میں قوم کو مستحکم اور خوشحال پاکستان دیں گے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار اسکولوں کی تعمیر کے لئے 8 […]

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار بیٹھی ہے ، جہانگیرترین

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار بیٹھی ہے ، جہانگیرترین

ملتان (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار بیٹھی ہے۔ شہر بند کرنے کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے بھی میز پر لانا ہے۔ الیکشن ٹربیونل ملتان میں زیر سماعت دھاندلی کیس کی سماعت میں پیشی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ […]

حکومت ، تحریک انصاف نے مذاکرات نہ کیے تو ملک میں بڑا سانحہ ہو سکتا ہے، سراج الحق

حکومت ، تحریک انصاف نے مذاکرات نہ کیے تو ملک میں بڑا سانحہ ہو سکتا ہے، سراج الحق

لاہور (یس ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چار ماہ سے تماشا لگا ہوا ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ کھلے دل سے حکومت اور پی ٹی آئی نے مذاکرات نہ کیے تو ملک میں بڑا سانحہ ہوسکتا ہے۔ لاہور میں ادارہ سنابل الخیر کے افتتاح […]

اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ کو 5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کی یقین دہانی

اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ کو 5 دسمبر تک چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کی یقین دہانی

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر تقرر کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے 5 دسمبر تک عہدے پر تقرری کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر تقرر […]

وزیراعظم کی ڈائریکٹر ایئر پورٹس کی تعیناتیاں عمل میں لانے کی ہدایت

وزیراعظم کی ڈائریکٹر ایئر پورٹس کی تعیناتیاں عمل میں لانے کی ہدایت

کراچی (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد کے ایئر پورٹس کے ایئر پورٹس مینجر کی اسامی کو اپ گریڈ کر کے ایئر پورٹس ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے احکام جاری کیے ہیں تاکہ تمام اہم ایئر پورٹس پر اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو زیادہ سے […]

دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیاز 2014″ میں غیرملکی کمپنیوں کی تعداد کا تناسب 53 فیصد

دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیاز 2014″ میں غیرملکی کمپنیوں کی تعداد کا تناسب 53 فیصد

کراچی (یس ڈیسک) دہشت گردی اورعسکریت پسندی کے ناسور نے پاکستان کو سیکیورٹی ایکیوپمنٹ اور ٹیکنالوجی کی بڑی مارکیٹ بنادیا ہے۔ اس سال ہونیو الی دفاعی ہتھیاروں کی نمائش میں شرکت کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی بڑی تعداد پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کے مطابق سلوشنز اور ایکوپمنٹ ڈسپلے کررہی ہیں۔ دفاعی ہتھیاروں کی […]

گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی بسوں کے کرایے میں 7 فیصد کمی

گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی بسوں کے کرایے میں 7 فیصد کمی

کراچی (یس ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے گڈز ٹرانسپورٹ اور انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں 7 فیصد کمی کر دی ہے۔ کراچی میں رکشہ اور ٹیکسی کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، کراچی میں چلنے والی بسوں، منی بسوں اور کوچز کے کرایوں میں کمی کا معاملہ طے نہیں ہوسکا ہے۔ […]

ٹریفک پولیس کی نااہلی، ٹریفک کا نظام درہم برہم، لاکھوں شہری پریشان,

ٹریفک پولیس کی نااہلی، ٹریفک کا نظام درہم برہم، لاکھوں شہری پریشان,

کراچی (یس ڈیسک) ڈی آئی جی ٹریفک شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرانے میں بری طرح ناکام ہوگئے جبکہ ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش کے لیے متبادل راستوں کے باوجود ٹریفک پولیس کے اہلکار نااہلی کے باعث ٹریفک کی روانی کو برقرار نہ رکھ سکے جس کا خمیازہ شہریوں نے اذیت ناک ٹریفک جام […]

نواز شریف مجھ سے ملاقات کیلئے گھر آنا چاہتے تھے، عمران خان

نواز شریف مجھ سے ملاقات کیلئے گھر آنا چاہتے تھے، عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان سے ملاقات کے لیے گھر آنا چاہتے تھے، ایک شخص وزیراعظم کے بارے میں پیغام لایا تھا۔ اسلام آباد میں دھرنے کےشرکاء سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کل سب کا شک دور ہو جانا چاہیے تھا کہ تبدیلی […]

گوجرانوالا:ڈاکوؤوں کے ہاتھوں لٹنے والے پولیس اہلکار گرفتار

گوجرانوالا:ڈاکوؤوں کے ہاتھوں لٹنے والے پولیس اہلکار گرفتار

گوجرانوالا (یس ڈیسک) گوجرانوالا میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں غفلت اور بزدلی کے مقدمے میں 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ ڈاکوئوں کے ہاتھوں لُٹنے والے اہل کاروں سیلمان اور عبدالرئوف پر غفلت، بزدلی اور پولیس آرڈیننس […]

حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈار، اور خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمران خان کی ملک گیر ہڑتال کے اعلان پر مشاورت کی گئی […]

سیاست ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچ نہیں، جمہوریت کے محافظ ہیں، آصف زرداری

سیاست ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچ نہیں، جمہوریت کے محافظ ہیں، آصف زرداری

لاہور (یس ڈیسک) بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی سوشل سروسز ونگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جن کو تیز بولنگ کرنے کی خواہش ہے وہ ذرا گیند پرانی کر لیں۔ پرانی گیند کو ہی اپنی مرضی سے ٹرن کیا جا سکتا ہے ۔ فاسٹ […]

تحریک انصاف نے ملک گیر ہڑتال اور لاہور بند کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی

تحریک انصاف نے ملک گیر ہڑتال اور لاہور بند کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف نے گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے دی گئی ملک گیر ہڑتال اور لاہور بند کرنے کی تاریخوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر الیکشن میں […]

حاجیوں کے ایمیگریشن مشکلات میں کمی کیلئے کمیٹی بنا دی، سردار یوسف

حاجیوں کے ایمیگریشن مشکلات میں کمی کیلئے کمیٹی بنا دی، سردار یوسف

کراچی (یس ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان کا کہنا ہے کہ آئندہ برس سے حاجیوں کی تربیت کے لئے ایک ہفتہ قبل ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ حاجیوں کے قواعد بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے سعودی حکام تک پہنچانے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کراچی میں میمن فیدریشن […]

مشرف کے ساتھی حکومت کا دایاں بازو بنے ہوئے ہیں: ذوالفقار کھوسہ

مشرف کے ساتھی حکومت کا دایاں بازو بنے ہوئے ہیں: ذوالفقار کھوسہ

کراچی (یس ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ قومی جماعت تھی لیکن اب بٹ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تاریخی دھاندلی کی گئی جہاں چوٹ لگے گی وہاں سے آواز آئے گی۔ دھرنے اور احتجاج اسی چوٹ کا نتیجہ ہیں۔ پنجاب کے سابق […]

تحریک انصاف پرتشدد ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، زعیم قادری

تحریک انصاف پرتشدد ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، زعیم قادری

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے چار دسمبر کو لاہور بند کرنے اور سولہ دسمبر کو پورا پاکستان بند کرنے کے ردعمل پر پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پرتشدد جماعت بنتی جا رہی ہے۔ سولہ دسمبر کی کال دے کر پاکستانیوں کے […]

عمران خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

عمران خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے این اے 122 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال سردار ایاز صادق سمیت تمام امیدواروں کی شروع کر دی ہے۔ سردار ایاز صادق کے ریکارڈ کی جانچ […]

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے تیسری ملاقات کے دوران بھی کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ وزیراعظم نواز شریف سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود […]