counter easy hit

سٹی نیوز

عمران خان کو وزیراعظم کا استعفیٰ تو دور ان کی شیروانی کا ٹوٹا بٹن بھی نہیں دیں گے، پرویز رشید

عمران خان کو وزیراعظم کا استعفیٰ تو دور ان کی شیروانی کا ٹوٹا بٹن بھی نہیں دیں گے، پرویز رشید

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم پر جھوٹے الزامات اور استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن استعفیٰ تو درکنار ہم وزیراعظم کی شیروانی کا ٹوٹا ہوا بٹن بھی دینے کو تیار نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پرویزرشید […]

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جس میں انہیں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا […]

سا ت میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

سا ت میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے سا ت میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والوں میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اورآئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن بھی شامل ہیںجبکہ کمانڈنٹ پی ایم اے ندیم رضا، ڈی جی ڈبلیو اینڈ آر ہمایوں عزیز کی بھی لیفٹیننٹ جنرل […]

پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

 اسلام آباد: پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں جب کہ لواحقین کے لئے پمزاسپتال میں انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کر دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حویلیاں میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بد قسمت طیارے […]

سپلائی لائن میں فنی خرابی ، لاہور میں بجلی کا بریک ڈاؤن

سپلائی لائن میں فنی خرابی ، لاہور میں بجلی کا بریک ڈاؤن

 لاہور: لیسکو نے فنی خرابی کے باعث نصف سے زائد گرڈ اسٹیشنز بند کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں آدھے سے زیادہ شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔   تکنیکی خرابی کے باعث جمعرات کی صبح لاہور کے 40 میں سے 20 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس کے باعث شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے […]

پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ میتوں کی پمز اسلام آباد منتقلی

پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ میتوں کی پمز اسلام آباد منتقلی

 اسلام آباد: پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اسلام آباد منتقل کی جا رہی ہیں جب کہ لواحقین کے لئے پمزاسپتال میں انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کر دی گئی ہے۔ حویلیاں میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بد قسمت طیارے میں جاں بحق […]

چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارہ کو حادثہ :جنید جمشید واہل خانہ بھی مسافرین میں شامل

چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارہ کو حادثہ :جنید جمشید واہل خانہ بھی مسافرین میں شامل

معروف نعت خواںجنید جمشید بھی اہل خانہ سمیت طیارہ حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنید جمیشد اہلیہ ، سسر ، بھابھی کے ہمراہ طیارے میں موجود تھے اور انہیں دو دن پہلے اسلام آبادآنا تھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر انھیں تبلیغ کے سلسلے میں مقامی مسجد میں قیام بڑھانا […]

عزیزمیاں قوال کی 16 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

عزیزمیاں قوال کی 16 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

 لاہور: قوالی میں منفرد مقام رکھنے والے عزیز میاں قوال کی 16 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ عزیز میاں کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔ عبدالعزیزالمعروف عزیز میاں قوال 17 اپریل 1942 کو نئی دلی میں پیدا […]

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کی دوران حراست ہلاکت، ایس ایچ او معطل

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کی دوران حراست ہلاکت، ایس ایچ او معطل

کراچی: گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن وسیم راجا کی دوران حراست ہلاکت پر ایس ایچ او پاک کالونی کو معطل کردیا گیا ہے جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے اپنا دھرنا ختم کردیا۔   اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کارکن وسیم راجا کے قتل کے خلاف دھرنا دیا گیا۔ […]

پاک فوج کے بہادرسپوت میجرشبیرشریف شہید کا 46 واں یوم شہادت

پاک فوج کے بہادرسپوت میجرشبیرشریف شہید کا 46 واں یوم شہادت

 لاہور: پاک فوج کے بہادرسپوت میجر شبیر شریف شہید کا 46 واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔  لاہورمیں میانی صاحب قبرستان میں شہید میجرشبیرشریف کے مزارپرپروقارتقریب ہوئی جس میں شہید کے بھائی اورسابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بھی شرکت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ قبرستان میں شہید کے مزارپر فرنیٹر فورس […]

نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب، عمران خان

نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب، عمران خان

بنی گالہ: سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا جب کہ ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری اور […]

ضرب عضب میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو افغانستان میں 16 ممالک نہ کرسکے، خواجہ آصف

ضرب عضب میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو افغانستان میں 16 ممالک نہ کرسکے، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کے تاثر کے برعکس پاکستان ایک پرامن ملک ہے ہم نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو افغانستان میں نیٹو کے 16 ممالک مل کر بھی حاصل نہ کرسکے۔ اسلام آباد میں پاک اٹلی تجارتی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے […]

عمران خان کے سہارے چھن گئے اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں ، طلال چوہدری

عمران خان کے سہارے چھن گئے اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں ، طلال چوہدری

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سہارے چھن گئے اور اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کیس روزانہ کی بنیاد پرسناجائے، مخالفین کے پاس الزامات ہیں ثبوت نہیں […]

ہمیں وسائل کے بغیرہاتھ پیرباندھ کرپھینک دیا گیا ہے، میئر کراچی

ہمیں وسائل کے بغیرہاتھ پیرباندھ کرپھینک دیا گیا ہے، میئر کراچی

 کراچی: مئیر کراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ ہمیں وسائل کے معاملے میں ہاتھ پیرباندھ کرپھینک دیا گیا ہے لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے. کراچی میں جاری صفائی مہم کے جائزے کے موقع پر جب پارٹی کارکنوں اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے استقبال کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم […]

پاناما کیس؛ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل کے سامنے 3 سوال رکھ دیئے

پاناما کیس؛ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل کے سامنے 3 سوال رکھ دیئے

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کے سامنے حسن ، حسین اور مریم نواز کی کمپنیوں ، زیر کفالت کے معاملے اور تقاریر میں سچ بولنے سے متعلق 3 سوالات رکھ دیئے ہیں۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے پانامالیکس کی تحقیقات سے […]

کرپشن کیس؛ ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس

کرپشن کیس؛ ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاسم […]

وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار

وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 15 مارچ 2017 سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کے لئے تیار ہے اور اس حوالے سے […]

دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، سربراہ پاک فوج

دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، سربراہ پاک فوج

 اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد […]

کراچی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

کراچی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

 کراچی:شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی میں شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں رات دیر گئے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ریسکیو […]

کرکٹ بورڈ قارون کا خزانہ سمجھ کررقم لٹانے لگا

کرکٹ بورڈ قارون کا خزانہ سمجھ کررقم لٹانے لگا

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ بورڈ قارون کا خزانہ سمجھ کر رقم لٹانے لگا،گذشتہ 2 برس میں گورننگ بورڈ ممبرز کے غیرملکی دوروں پر 71 لاکھ سے زائد روپے خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام کے ٹورز پر کروڑوں روپے پھونکنے جانے لگے، پی سی بی کی جانب سے وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کو […]

حکومت نے 27 دسمبر تک مطالبات نہ مانے تودما دم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹوزرداری

حکومت نے 27 دسمبر تک مطالبات نہ مانے تودما دم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹوزرداری

 لاہور: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت سے اپنے مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبے منظور نہ ہوئے تو 27 دسمبر کے بعد دما  دم مست قلندر ہوگا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول […]

ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک بستر پر 5، 5 بچوں کا علاج کیا جانے لگا

ملتان کے نشتر اسپتال میں ایک بستر پر 5، 5 بچوں کا علاج کیا جانے لگا

ملتان: نشتراسپتال میں ایک بسترپر5،5 بچوں کا علاج کیا جانے لگا ہے جس کے باعث پیدائشی سانس کی بیماری میں مبتلا نومولود بچوں میں کراس انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ملتان کے نشتراسپتال میں ایک بسترپر5،5 بچوں کا علاج کیا جانے لگا ہے، جس کے باعث پیدائشی سانسکی بیماری میں مبتلا نومولود بچوں میں کراس […]