counter easy hit

سٹی نیوز

خضدار میں حساس اداروں کی کارروائی ،گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بر آمد

خضدار میں حساس اداروں کی کارروائی ،گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بر آمد

کوئٹہ: ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال خالی گھر سے بھارتی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ حساس ادارے کے اہلکاروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار کے علاقے وڈھمیں واقع ایک کمپاؤنڈ سے بھارتی مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان ایف […]

گورونانک دیو جی کا جنم دن؛ ایک ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

گورونانک دیو جی کا جنم دن؛ ایک ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

لاہور: گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی خصوصی […]

انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی

انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی. ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس میں دائر درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے میئر کراچی […]

لاہور میں سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا مشکوک بھارتی شہری پکڑا گیا

لاہور میں سکھ یاتری کے بھیس میں آنے والا مشکوک بھارتی شہری پکڑا گیا

لاہور: گرونانک کے جنم دن کے موقع پر واہگہ بارڈر کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں میں شامل گورمیت سنگھ نامی شخص کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے بھارت واپس بھیج دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کے قافلے میں شامل ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو پاکستان […]

اشتعال انگیزتقریر؛ علامہ مرزا یوسف کی درخواست ضمانت مسترد

اشتعال انگیزتقریر؛ علامہ مرزا یوسف کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں نامزد ملزم علامہ  مرزا یوسف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا […]

پیر کی شام ’سوپر مون‘ دیکھا جاسکے گا، ماہرین

پیر کی شام ’سوپر مون‘ دیکھا جاسکے گا، ماہرین

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق، 14 نومبر 2016 یعنی پیر کی شام پاکستان میں سوپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آسمان صاف ہونے کی صورت میں پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر ’سوپر مون‘ دیکھا جاسکے گا، یہ چاند عام چاند کی […]

پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش

پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش

اسلام آباد: ہندوستانی فلموں پر پابندی عائد کرنے کے بعد پاکستانی سینما گھروں نے ایرانی فلموں کی نمائش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلامک ری پبلک نیوز ایجنسی (آئی آر این اے) کے مطابق یہ اقدام زوال پزیر ہونے والی پاکستانی فلم انڈسٹری اور اس کی شان و شوکت کو بحال کرنے کی کوشش میں کیا […]

ہنڈا موٹر سائیکل کی ریکارڈ فروخت

ہنڈا موٹر سائیکل کی ریکارڈ فروخت

کراچی: موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنی ہنڈا اٹلس نے گزشتہ ماہ سب سے زیادہ موٹرسائکلیں فروخت کرنے کا ریکارڈ بنایا ،اکتوبر میں ہنڈا کی 80 ہزار 479 موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں، اس سے پہلے اگست میں ہنڈا کی 76 ہزار 309 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں تھیں۔ جہاں اکتوبر میں ہنڈا کی ریکارڈ موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں، وہیں […]

اوپن یونیورسٹی: امتحان میں نامناسب سوال پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اوپن یونیورسٹی: امتحان میں نامناسب سوال پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں طلبہ سے نامناسب سوال پوچھے جانے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی۔ واضح رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بہار 2016 کے تحت انگریزی زبان کے میٹرک کے پرچے میں شامل سوال نمبر 5 پر طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ […]

’ عشرت العباد لمبی اننگ کھیل چکے تھے‘

’ عشرت العباد لمبی اننگ کھیل چکے تھے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو 3 ماہ کے اندر اندر حقیقی شہریوں کے بلاک شدہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ نادرا کی جانب سے شہریوں کی شناخت کی دوبارہ تصدیق کی مہم کے دوران کئی ایسے شہریوں […]

پشاور: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،3 افراد قتل

پشاور: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،3 افراد قتل

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے3 افراد قتل کردئیے گئے ہیں،مقتول افراد میں باپ، بیٹا اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ،جس میں 3 افرادمارے گئے، 2 موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ میں سوار باپ، بیٹے اور رکشہ ڈرائیور […]

ایم کیو ایم کے لوگ عدالتوں سے دھل کر نکل رہے ہیں،خواجہ اظہار

ایم کیو ایم کے لوگ عدالتوں سے دھل کر نکل رہے ہیں،خواجہ اظہار

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس عدالتیں ہی ڈرائی کلین کےلیے ہیں اور ہم وہیں سے دُھل کر نکل رہے ہیں ۔ کراچی میں انسدا ددہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیوایم کسی جرائم […]

کراچی: زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت

کراچی: زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت

کراچی کی احتساب عدالت میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت میں ملزمان کے وکلاء نے فرد جرم مؤخر کرنے کی درخواست دائر کردی ۔ کراچی کی احتساب عدالت میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت میں ملزمان کے وکلاء کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی،جن میں مؤقف […]

لاہور میں 8 سالہ بچے پر2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

لاہور میں 8 سالہ بچے پر2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

لاہورکےنواحی علاقےمانگا منڈی کی پولیس نےچوتھی جماعت کے طالب علم کےخلاف2 افراد کےقتل کا مقدمہ درج کر لیا،8سالہ زین ضمانت کے لیےلاہورکی سیشن عدالت پہنچ گیا۔ مانگامنڈی کےرہائشی 8سالہ زین نےبتایاہےکہ اس کے خاندان کی علاقے میں دشمنی چلی آرہی ہے،مخالفین نےاسی عناد کی بنا پر اس کے خلاف 2افراد چودھری اقبال اور لیاقت کےقتل […]

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1007پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1007پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1007 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8666 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہیلری کلنٹن کی جیت کی توقعات پر مارکیٹ 200 پوائنس اضافے پر بند ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز الیکشن سے پہلے ملاجلا رجحان رہا۔ بدھ […]

فاروق ستار سمیت متعدد رہنماؤں کی گرفتار ی ۔۔۔! عدالت نے حکم جاری کر دیا

فاروق ستار سمیت متعدد رہنماؤں کی گرفتار ی ۔۔۔! عدالت نے حکم جاری کر دیا

کراچی (آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کیس میں وسیم اختر کی 25 ہزار روپے کی ضمانت منظور کر لی جبکہ روف صدیقی کی ضمانت میں توسیع کر دی ، دوسری جانب عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے دو مقدمات میں بانی ایم […]

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ اہم ملک کا جہاز پاکستان پہنچ گیا ۔۔۔ آئندہ 24گھنٹوں میں کیا کام ہونےجا رہا ہے ؟

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ اہم ملک کا جہاز پاکستان پہنچ گیا ۔۔۔ آئندہ 24گھنٹوں میں کیا کام ہونےجا رہا ہے ؟

اسلام آباد: چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ کے ذریعے چینی مصنوعات کی برآمد کے لیے پہلا تجارتی قافلہ اور ایک چینی بحری جہاز گوادر کی بندر گاہ پہنچ گیا۔سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک چینی بحری جہاز لنگر انداز ہوچکا ہے جبکہ ایک اور جہاز کےآئندہ 24 […]

سرگودھا میں کارروائی ، 2 دہشت گرد گرفتار

سرگودھا میں کارروائی ، 2 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی نے سرگودھا میں کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گرد ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے میں ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ذیشان محبوب اورزاہدالرحمن حیدر چونگی نمبر 9 سرگودھا کے ایک مکان میں موجود تھے،،خفیہ اطلاع […]

پرانی سبزی منڈی میں رینجرز کا آپریشن 3 ملزمان زیر حراست

پرانی سبزی منڈی میں رینجرز کا آپریشن 3 ملزمان زیر حراست

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں رینجرز کا آپریشن 3 ملزمان کو زیر حراست میں لے لیا گیا۔ رینجرز نے پرانی سبزی منڈی سے عیسی نگری تک کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئے اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں میں لے لیا ۔ حراست میں لیے […]

2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کی توقع نہیں: نیپرا

2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کی توقع نہیں: نیپرا

اسلام آباد: نیشل الیکٹرک پاور کمپنی اتھارٹی (نیپرا) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے 2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعووں کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشر ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ سسٹم کی بہتری کے پروجیکٹس مقررہ شیڈول سے بہت پیچھے چل رہے ہیں۔ نیپرا کی جانب سے […]

کراچی: ’فرقہ وارانہ‘ حملے میں طالبعلم ہلاک

کراچی: ’فرقہ وارانہ‘ حملے میں طالبعلم ہلاک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مشتبہ طور پر فرقہ وارانہ حملے میں ایک طالب علم ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) گلشن ڈاکٹر فہد احمد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 طالب علم موٹر سائیکل کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جارہے تھے کہ اسی دوران گلستان جوہر […]

معروف گلوکار اے نیئر انتقال کرگئے

معروف گلوکار اے نیئر انتقال کرگئے

معروف پاکستانی گلوکار اے نیئر طویل علالت کے بعد 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عیسائی خاندان سے تعلق رکھنے والے اے نئیر 17 ستمبر 1950 کو پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آرتھر نیئر تھا۔ 1974 میں اے نیئر نے ایک فلم بہشت سے گلوکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا اور ان […]