counter easy hit

سٹی نیوز

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھالیا

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھالیا

  کراچی: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔ گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ […]

شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ بناکر دینے والا گرفتار

شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ بناکر دینے والا گرفتار

افغان مونا لیزا شربت گلہ کیس میں پیشرفت ہوگئی ہے، ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے روپوش افسر کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم دیتے ہوئے اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے گزشتہ شب پشاور صدر میں چھاپا مارا ،جس […]

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹرمپ پاکستان سے تجارت بڑھائے

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹرمپ پاکستان سے تجارت بڑھائے

پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تجارت بڑھائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ بے روزگاری کے خاتمے کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے یس اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ہزاروں اقسام کی اشیاءکسٹم کے […]

میو اسپتال میں ڈاکٹروں اور نرس کا مریض کے لواحقین پر تشدد

میو اسپتال میں ڈاکٹروں اور نرس کا مریض کے لواحقین پر تشدد

پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد نے کہا ہے کہ میو اسپتال میں ڈاکٹروں اور نرس نے مریض کے لواحقین پر تشدد کیا،قصوار ڈاکٹر اس سے قبل تین مرتبہ ایسے ہی واقعات پر انکوائریاں بھگت رہا ہے۔ میو اسپتال واقعہ کی انکوائری کمیٹی کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا […]

پرویز خٹک کی احسن اقبال سے سی پیک کے حوالے سے ملاقات

پرویز خٹک کی احسن اقبال سے سی پیک کے حوالے سے ملاقات

پشاور میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی درمیان سی پیک کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں احسن اقبال نے پرویز خٹک کو مغربی روٹ پر فاسٹ ٹریک پر کام کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر احسن […]

گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ، لیکن ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ سنگاپور میں ماحولیاتی قانون پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیات کے شعبے میں خاطر خواہ […]

اے جی آفس لاہور کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

اے جی آفس لاہور کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

اکاؤنٹنٹ جنرل آفس لاہور کے ملازمین نے یونین عہدیداروں پر تشد د کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اے جی آفس کے ملازمین نے الزام عائد کیا کہ 8 نومبر کو ایپکا پنجاب کے عہدیدار اکاؤنٹنٹ جنرل سے ملنے گئے تو بعض بیرونی عناصر نے انتظامیہ کے ایماء پر ان کے یونٹ صدر پر تشدد کیا […]

ساتھ دینے پر تمام اداروں اور عوام کا شکریہ، عشرت العباد

ساتھ دینے پر تمام اداروں اور عوام کا شکریہ، عشرت العباد

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ساتھ دینے پر سیاسی قیادت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیاہے ۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار اور وزیر اعلی ہاوس کے قریب واقع میران شاہ کے مزار پر حاضری دی ، جس کے بعد عشرت العباد […]

حب :رینجرز کی کارروائی میں کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیرہلاک

حب :رینجرز کی کارروائی میں کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیرہلاک

بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم جنداللہ پاکستان کے امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک کردیا۔بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عارف عرف ثاقب کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر تھا اور القاعدہ،جماعت الاحرار،داعش کےساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا۔ ذرائع کا […]

میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کے احکامات جاری ہوگئے

میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کے احکامات جاری ہوگئے

انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے میئر کراچی وسیم اختر کی دو مقدمات میں رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے وسیم اختر کی اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں ایک ،ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی تھی۔ میئر کراچی وسیم اختر کے37 مقدمات میں رہائی کے احکامات جاری ہوچکے ہیں۔ وسیم […]

لاہور:میواسپتال کی 19نرسیں برخاست کرنے کا فیصلہ

لاہور:میواسپتال کی 19نرسیں برخاست کرنے کا فیصلہ

میواسپتال لاہور کی19نرسوں کو برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور فہرست تیار ہوگئی ہے۔ انچارج نرسنگ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ نرسز کے ٹرمینیشن لیٹرز گھروں کوبھیجے جارہے ہیں، ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہڑتالی نرسیں حاضری لگا کر دھرنےمیں شریک ہوجاتی ہیں۔ ڈاکٹر امجد شہزاد نے مزید بتایا […]

پشاور : سرچ آپریشن، 15 افراد زیرحراست، اسلحہ برآمد

پشاور : سرچ آپریشن، 15 افراد زیرحراست، اسلحہ برآمد

پشاورکے علاقے ہشت نگری میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ہشت نگری میں آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے قبضے سے 10 پستول، 5 رائفلز اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ مشتبہ افراد کومزیدتفتیش کے لئے تھانہ گلفت حسین شہید منتقل کردیاگیا ہے۔   Post Views […]

پی پی رہنما انسانی زندگیوں پر سیاست نہ چمکائیں،زعیم قادری

پی پی رہنما انسانی زندگیوں پر سیاست نہ چمکائیں،زعیم قادری

ترجمان پنجا ب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں ، پیپلزپارٹی غریب اور بے بس مریضوں کی ہمدرد ہے یا خودسرڈاکٹروں کی ترجمان ہے۔ زعیم قادری نے وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کے میو ہسپتال کے ہڑتالی ڈاکٹروں کے حق میں […]

سابق گورنر عشرت العباد نے دبئی کیلئےاُڑان بھر لی

سابق گورنر عشرت العباد نے دبئی کیلئےاُڑان بھر لی

گورنرہاؤس سندھ میں 14 سال تک مسند نشیں رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی کے لیے اُڑان بھر لی۔ نامزد گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی آج حلف اٹھائیں گے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے اور راستے میں موجود صحافیوں اور پولیس اہلکاروں […]

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا دھرناجاری،ٹریفک متاثر،شہری پریشان

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا دھرناجاری،ٹریفک متاثر،شہری پریشان

لاہور کےکلب چوک پر ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرنا بدستور جاری ہے، شہرکی مصروف ترین شاہراہ مال روڈاور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے۔ ینگ ڈاکٹروں اور نرسوںکے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں مریض اور سڑکوں پر عوام رل گئے ہیں،علاج کے […]

سعید الزمان صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

سعید الزمان صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس میں ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء ، اسپیکرآغاز سراج درانی، ڈی جی نیب کرنل سراج […]

لاہور:مال روڈ پر ڈاکٹروں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

لاہور:مال روڈ پر ڈاکٹروں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

لاہور کےکلب چوک میں ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرناتیسرےروز بھی جاری ہے۔ شہرکی مصروف ترین شاہراہ مال روڈاور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام کوبھی3دن ہوگئے۔شہریوں کامطالبہ ہےکہ سڑکیں بلاک کرکےلوگوں کو اذیت سےدوچارکرنےوالوں کےخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ میواسپتال کے ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا17ویں دن بھی احتجاج جاری ہے،ایوانِ وزیراعلیٰ کےسامنے کلب […]

انیس قائم خانی کے خلاف مقدمہ کی سماعت ملتوی

انیس قائم خانی کے خلاف مقدمہ کی سماعت ملتوی

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کے خلاف مقدمہ کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔انیس قائم خانی پر تھانہ کینٹ میں شہری نے 1994میں جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ حیدر آباد سیشن جج کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث […]

اسلام آباد: رینجرز گاڑی کو حادثہ ، 2 اہلکار جاں بحق، 10زخمی

اسلام آباد: رینجرز گاڑی کو حادثہ ، 2 اہلکار جاں بحق، 10زخمی

اسلام آبادپشاور موٹروے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 10زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ فتح جنگ کے قریب ایم ون پر ڈبل کیبن گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، گاڑی میں 14اہلکار سوار تھے اور وہ اسلام آباد سے پشاور جارہے […]

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے 42 ہزار 660 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی الیکشن پر ایشیائی سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی ریکارڈ کی گئی تھی […]

کراچی ،منگھوپیر مقابلےمیں ہلاک ملزمان کی شناخت ہو گئی

کراچی ،منگھوپیر مقابلےمیں ہلاک ملزمان کی شناخت ہو گئی

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مارے جانے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ ، داعش اور تحریک طالبان سوات سے تھا۔ سلمان عرف یاسر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے تھا۔ اس نے 2008میں پاک فوج کے چار اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف خودکش حملوں کی […]

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی 50 ہزار روپے میں ضمانت منظور

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی 50 ہزار روپے میں ضمانت منظور

کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی 50 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت کی سماعت سیشن جج ملیر نے کی۔عدالت نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض […]