counter easy hit

سٹی نیوز

کشمیری بھارتی جبر کے سامنے ڈٹ چکے ہیں،مسعود خان

کشمیری بھارتی جبر کے سامنے ڈٹ چکے ہیں،مسعود خان

صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے 11 سوسے زائد افرادبصارت سے محروم ہوگئے ہیں ،ظلم انتہا کو پہنچ چکا ،کشمیر ی بھارتی جبر کے سامنے ڈٹ چکے ہیں ۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے میرپور ریسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ […]

مینگورہ بس اڈے سے دہشتگرد اختر محمد گرفتار

مینگورہ بس اڈے سے دہشتگرد اختر محمد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ڈویژن نے جنرل بس اسٹینڈ مینگورہ سے دہشت گرد اختر محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالاکوٹ سوات سے تعلق رکھنے والادہشت گرد اختر محمد ولد تاج محمد روپوش تھا۔ دہشت گرد اختر محمد2008 میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مٹہ گرلز مڈل سکول کو نذر آتش […]

یوم اقبال: سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

یوم اقبال: سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں کل علامہ محمد اقبال ؒکے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔ 9نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی قائمہ کمیٹی میں کیا گیا ۔   Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 24

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے سرشار ہیں۔ راولپنڈی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں شعیب اختر کا کہنا تھا […]

مظفرگڑھ :خاتون پر بہیمانہ تشدد کے مرکزی ملزم گرفتار

مظفرگڑھ :خاتون پر بہیمانہ تشدد کے مرکزی ملزم گرفتار

مظفرگڑھ میں رشتہ کے تنازع پرخاتون کی ٹانگیں کاٹ کر آنکھیں نکالنےکی کوشش کے الزام میں مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کےمطابق خصوصی ٹیم نے کیس کے اہم ترین مرکزی ملزم افضل اور اسکے بیٹے خلیل کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے،جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 10ہوگئی ۔ پولیس کے […]

نکاح کے حوالے سے جھوٹ بولا، عمران کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

نکاح کے حوالے سے جھوٹ بولا، عمران کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے عمران خان پر نکاح کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر انہیں نااہل قرار دلانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔ جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی طرف سےالیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں نکتہ اٹھایاگیاہےکہ عمران خان نےاپنےنکاح کے حوالےسےجھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے درخواست میں […]

لاہورہائیکورٹ: جسٹس شاہد حمید ڈارقائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

لاہورہائیکورٹ: جسٹس شاہد حمید ڈارقائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

لاہورہائیکورٹ کےسینئرترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار نےقائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا ۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس یاور علی خان نےجسٹس شاہد حمید ڈارسےقائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ موسمیاتی تبدیلیوں کی کانفرنس میں شرکت کیلئےسنگاپورمیں ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں جسٹس شاہد حمید ڈار8سے12نومبرتک […]

ملیر احتجاج ، وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر گرفتار افراد رہا

ملیر احتجاج ، وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر گرفتار افراد رہا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر پولیس نے ملیر میں احتجاج کے دوران گرفتار تمام 14 افراد کو رہا کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے تحت پیر کے روز دن بھر ملیر 15 پر جاری رہنے والا احتجاجی مظاہرہ شام کو پولیس کی شیلنگ کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ […]

حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم گرفتار

حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم گرفتار

حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقابلہ اسلام آباد پھاٹک قریب ہوا ہے۔ مقابلے میں ملزم یعقوب بلوچ عرف بلا زخمی ہوا اور اسے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔ گرفتار ملزم کا […]

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

.کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کر لیئے ہیں۔ پاک کالونی میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق پاک کالونی میں چھاپا مار کارروائی کے دوران ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم […]

ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے3 بچیاں جاں بحق

ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے3 بچیاں جاں بحق

خیبر پختو نخوا کے ضلع گلیات میں مکان کی چھت گرنے سے 3کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔ بچیوں کی ماں کو زِخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مکان کی چھت گرنے کا واقعہ گلیات کے گائوں نگری بالا میں پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے3 کمسن بچیاں جاں […]

بھارتی مسافر کی دوران پرواز موت ،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی مسافر کی دوران پرواز موت ،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے بھارتی نجی ایئرلائن کے مسافرسوہن سنگھ کی حرکت قلب بند ہوجانے سے موت واقع ہوگئی ۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق نجی بھارتی ایئرلائن کے پائلٹ نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز اتارنے کی اجازت مانگی تھی ۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارت کی […]

لاہور:میو اسپتال کیلئے نیا سیکورٹی پلان ، اقدامات شروع

لاہور:میو اسپتال کیلئے نیا سیکورٹی پلان ، اقدامات شروع

لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نےمیواسپتال کے لئے نیا سیکورٹی پلان تشکیل دینے کے اقدامات شروع کر دیئے،اسپتال کےاردگرد کی سڑکوں،راستوں اورحدود میں کیمرے نصب کئےجائیں گے۔ ترجمان اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کےمطابق سیف سٹی اتھارٹی کی 5رکنی ٹیم نےمیواسپتال کےاندر اور اردگرد سیکورٹی زون بنانےپرکام شروع کردیا۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی پلان […]

کراچی میں صبح سے معطل ٹرین سروس بحال

کراچی میں صبح سے معطل ٹرین سروس بحال

کراچی میں صبح سے معطل ٹرین سروس بحال ہوگئی، احتجاج کے باعث ریلوے نے کراچی میں ٹرین آپریشن معطل کر رکھا تھا، لاہورسے کراچی جانے والی تمام ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیاتھا۔ ٹرین سروس پاکستان ایکسپریس کے انجن پر پتھراؤ کے بعد معطل کی گئی تھی، جس کے بعد لاہور سے کراچی […]

متنازع خبر ، حکومتی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

متنازع خبر ، حکومتی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

خبرلیک کے معاملے پر حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کمیٹی میں ایک ایک رکن آئی ایس آئی، ایم آئی اورآئی بی کا ہوگا۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی میں شامل ہیں، جبکہ ڈائریکٹر ایف […]

عدالت میں عمران کےوکیل کہتے ہیں ان کےپاس ثبوت نہیں، محمد زبیر

عدالت میں عمران کےوکیل کہتے ہیں ان کےپاس ثبوت نہیں، محمد زبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر محمد زبیر کہتے ہیں کہ عمران خان دن میں دس دس بار کہتے تھے کہ الزامات نہیں ثبوت ہیں،آج عدالت میں عمران کےوکیل کہتے ہیں ان کےپاس تو ثبوت نہیں،آج عوام کے پاس آکر اعتراف کریں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن […]

دس گھنٹے بعد نیشنل ہائی وے پرٹریفک بحال

دس گھنٹے بعد نیشنل ہائی وے پرٹریفک بحال

کراچی پولیس نے نیشنل ہائی وے پر دس گھنٹے تک ٹریفک بند رہنے کا سبب بننے والا احتجاج ختم کرا دیا اور ٹریفک بحال کرا دی، پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے بعد ملیر 15 سے مظاہرین پسپا ہوگئے،نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بحال ٹریفک معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے ۔ ڈی […]

عمران خان جہانگیر ترین کے زیر کفالت ہیں : دانیال عزیز

عمران خان جہانگیر ترین کے زیر کفالت ہیں : دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ مریم نواز تو زیر کفالت نہیں لیکن پی ٹی آئی اور عمران خان تو جہانگیر ترین کے زیر کفالت ہیں ، ان کے بغیر تو عمران خان کو ایک لیٹر ڈیزل نہ ملے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس […]

پاکستانی خاتون نگہت داد نے ہالینڈ کا انسانی حقوق کا ٹیولپ ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی خاتون نگہت داد نے ہالینڈ کا انسانی حقوق کا ٹیولپ ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد: پاکستانی سماجی کارکن نگہت دادکو انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے کوششیں کرنے پر ہالینڈکی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے ٹیولپ ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر10دسمبر میں دی ہیگ میں دیا جائیگا۔ نگہت داد ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں […]

کراچی آپریشن کو مزید بےرحم اور تیز کردیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی آپریشن کو مزید بےرحم اور تیز کردیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کے حوالے سے بہت کچھ کرنا باقی ہے اسی لئے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔  اجلاس میں محکمہ ایکسائزکےانفراسٹرکچر کےکورٹ کیسز پر غور، سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل […]

سیکیورٹی لیکس؛ سویلین کی تعداد زیادہ رکھنے کی کوشش سے کمیٹی بننے میں تاخیر

سیکیورٹی لیکس؛ سویلین کی تعداد زیادہ رکھنے کی کوشش سے کمیٹی بننے میں تاخیر

اسلام آباد: باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکیورٹی لیکس کی تحقیقات کیلیے کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر حکومت کی طرف سے سویلین کی تعداد سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں سے زیادہ رکھنے پر اختلاف کے باعث ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے کیساتھ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی […]

جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی، مریم اورنگزیب

جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالت میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کے لیے پیش کر چکے ہیں، وزیراعظم نےکہا ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور […]