counter easy hit

کالم

شخصیت پہچانئے

شخصیت پہچانئے

تحریر: وقارانساء چہرے کے خدوخال سے گول چہرے والی خواتین اچھی گویلو اور امور خانہ داری ميں طاق ہوتی ہیں تکون چہرے والی علم و دانش سے محبت رکھتی ہیں جن کی بھنوئیں کمان کی طرح خمدار ہوتی ہیں وہ خوش قسمت ہوتی ہیں ناک کا بلند اور لمبا ہونا دولتمند اور صالح ہونے کی […]

ڈر لگتا ہے

ڈر لگتا ہے

تحریر: ایم سرور صدیقی اس کا شمار شہر کے امیر لوگوں میں ہوتا تھا نیک نیت، خوف ِ خدا رکھنے والایہ شخص اس وقت بہت پریشان لگ رہاتھا ۔۔وہ موسم خنک ہونے کے باوجود بار بار اپنی پیشانی سے بہتا پسینہ پونجھ رہاتھا سمجھ نہیں آرہی تھی وہ کیا کرے۔۔۔ اس کا جوان بیٹا کل […]

واہ مولانا واہ !

واہ مولانا واہ !

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر تحریکِ انصاف نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے اگر پارلیمنٹ میں22 ویں ترمیم لائی گئی تواِس ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے پارلیمنٹ میںبھی آسکتی ہے ۔تحریک کے اِس بیان کے ساتھ ہی مولانافضل الرحمٰن کے ہاتھوںکے طوطے اُڑ گئے اوراُنہوں نے درِزرداری پہ پناہ لینے […]

مقدس اوراق کی بے حرمتی

مقدس اوراق کی بے حرمتی

تحریر: مجیداحمد جائی میں ملتان کی مشہور پریس پر کھڑا تھا۔ مجھے اپنے دوست کی شاعری کی کتابیں اٹھانی تھیں۔ کاریگر اردگرد کے ماحول سے بے نیاز اپنے کام میں مصروف تھے۔کتابیں تیاری کے مراحل سے گزر رہی تھیں۔ مجھے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا گیا۔سو وقت کی نزاکت تھی میں اردگرد کا جائزہ […]

آوارگی

آوارگی

تحریر : محمد شہزاد اسلم راجہ صاحبو گزشتہ ماہ کے آخری عشرہ میں 22 فروری 2015 ء بروز اتوار میرے کالموں کے پہلے مجموعہ ”آوارگی ” کا پروگرام پنجاب کیفے ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے معروف شاعرو ادیب اورنقاد جناب زاہد شمسی […]

نریندر مودی 29 روپے اور 4 چار ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ

نریندر مودی 29 روپے اور 4 چار ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ

تحریر:محمداعظم عظیم اعظم آج ہندوستان کے ہندوو¿ں سمیت وہاں آباد بہت سی قوموں میں انتہائی متنازع رہنے والے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے مُلکی دفاعی بجٹ میں یکمشت چارارب ڈالرکا جس طرح سے اضافہ کیاہے آج اِن کی حکومت کا یہ عمل کسی سے ڈھکاچھپانہیں رہاہے کہ اُنہوں نے یہ سب کچھ کیوں اور کس […]

بیٹے کے قاتلوں کی رہائی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟

بیٹے کے قاتلوں کی رہائی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟

تحریر: ایم ابوبکر بلوچ چوک اعظم ضلع لیہ کے وسط میں واقع بارونق شہر ہے اورضلع میں بلکہ ڈویژ ن بھر میں سب زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے۔ پورے پاکستان سے آکر لوگ یہاں آباد ہوئے ہیں اس لئے ہر نسل، ہر زبان اور علاقہ کے لوگ موجود ہیں۔ چوک اعظم نے ہر آنے […]

سینٹ انتخابات سیاسی جماعتوں کے لئے کڑا امتحان

سینٹ انتخابات سیاسی جماعتوں کے لئے کڑا امتحان

تحریر : طاہر رشید سینٹ کی 52 نشستوں پر انتخاب پانچ مارچ کو ہونے والا ہے منتخب سینیٹرز آئندہ پانچ برس کیلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حتمی -131 امید واروں کی حتمی فہر ست جاری کر کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور تر سیل کا کام مکمل کر لیا […]

ٹھوکر

ٹھوکر

ممتاز ملک۔ پیرس ٹھوکر زندگی کی سب سے بڑی سچائی ہے. اس سے مفر ممکن نہیں. دنیا کا کوئی انسان ایسا نہیں ہے جو اس بات کا دعوی کرے کہ اس نے کبهی ٹھوکر نہیں کهائ. زنگی ٹهوکروں میں لا لا کر ہی ایسے ایسے سبق سکھاتی ہے کہ جو مہان سے مہان استاد یا […]

سینٹ کے انتخابات۔ گدھا گھوڑا ٹریڈنگ

سینٹ کے انتخابات۔ گدھا گھوڑا ٹریڈنگ

تحریر: ڈاکٹر میاں احسان باری وزیر اعظم پاکستان اور نئے پاکستان کا قائد اعظم بننے کا خواب دیکھنے والے کپتان خان ان دنوں شب و روز اس جدوجہد میں مصروف رہے ہیں کہ سینٹ کے الیکشن کسی بھی طرح شو آف ہینڈ کے ذریعے کروائے جا سکیں تاکہ انہوں نے اپنی اپنی جماعتوں کی جانب […]

کہیں دہشتگرد ناراض نہ ہو جائیں

کہیں دہشتگرد ناراض نہ ہو جائیں

تحریر: سید انور محمود ملک میں دہشتگردی کا کتنا بھی بڑا واقعہ ہو جائے آج کی سیاست میں سب سے پہلے منافقت کا یہ سبق یاد رکھا جاتا ہے کہ کہیں ہمارے سیاسی بیان سے، ہمارئے لکھنے سے یا میڈیا پر کچھ کہہ دینے سے دہشتگردوں کا کوئی گرو ہ ناراض نہ ہوجائے۔ سولہ دسمبر […]

کرپشن کا زہر

کرپشن کا زہر

تحریر: پروفیسر مظہر کہتے ہیں کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا لیکن ہماری سیاست کے سینے میں تو صرف دِل ہی نہیں غیرت، حمیت، انا اور خودداری نامی بھی کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔ کرپشن کے ناسور کا موادِبَد قوم کی نَس نَس میں سما چکا ہے جس کی بنا پر شگفتِ بہار […]

دس کلو وزن اور سرکاری انھے

دس کلو وزن اور سرکاری انھے

تحریر: انجینئر افتخار چودھری دس کلو دوائیوں کا کارٹن اٹھا کر میں نے ایک حجام کا کامہ بننے کی ہمت کی ہے۔جب یہ دوائی کسی نادار اور فقیر کو ملے گی تو جہاں شہباز بھٹی کو اجر کا پہاڑ ملے گا تو میرا اللہ مجھے اور میری بہو کو بھی رائی سے نوازے گا اور […]

نابینا افراد کی حق تلفی کیوں؟

نابینا افراد کی حق تلفی کیوں؟

تحریر: مہر بشارت صدیقی نا بینا افراد کا احتجاج کام آگیا جس کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی بھی ان کے حقوق کی جانب متوجہ ہو گئی اور پنجاب اسمبلی میں نابینا افراد کی ملازمتوں کے حوالے سے کوٹہ دو کی بجائے تین فیصد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے 31 […]

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ

تحریر: قرة العین ملک سینیٹ کے اراکین کے چناؤ کیلئے تیاریاں زورں سے جاری ہیں، 52 نشست پر اراکین کے چناؤ کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق چار ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں چھاپے جا رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے بیلٹ پیپرز […]

ایک غمگین سفر

ایک غمگین سفر

تحریر : محمد احسن چوہدری کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہمار ا سفر اس طرح غمگین ہو گا، میرا دوست ہر عید پر مجھے اسرار کرتا تھا کہ بھائی احسن اس مرتبہ اپنے گائوں میں عید کے لیے نہ جائو بلکہ میرے ساتھ میرے گائوں چلو، لیکن میں ہر مرتبہ انکار کر دیتا کہ […]

کسووال کا ستارہ جو کوئٹہ جا کے چمکا

کسووال کا ستارہ جو کوئٹہ جا کے چمکا

تحریر: اختر سردار چودھری۔ کسووال ہمارے ایک دوست ہمارے شہر کسووال سے کوئٹہ جا بسے ہیں وہاں انہوں نے اردو ادب کے لیے جو کام کیا ہے کسووال کا نام” پاکستان سے دنیا تک ” جیسے روشن کیا ہے اس کی مثال نہیں ہے۔ چند دن قبل سانحہ پشاور کے حوالے سے، کوئٹہ رائیٹر فورم […]

ّ خواہشات کا اودھم مچا ہوا ہے

ّ خواہشات کا اودھم مچا ہوا ہے

تحریر: ضیغم سہیل وارثی مان لیتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں بہت سی خر ابیاں رچ بس گئی ہیں ،وقت لگے گا ،یہ بھی منظو ر ،مگر حر کات سے محسو س ہو تا ہے کہ کو ئی کتنا اچھا جا رہا ہے ،خا ص طور پر جب سو چ ظاہر ہو تی ہے ،یا […]

کہ ہم بھی ہیں متلاشی انصاف کے!

کہ ہم بھی ہیں متلاشی انصاف کے!

تحریر:حفظ محمد فیصل خالد بلا شبہ یہ حقیقت تو کسی عقلی و نقلی دلیل کی محتاج نہیں کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے جو قربانیاں دیں ہیں انکی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔ ماضی تاحال پاکستان انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے جس انداز میںکوشاں رہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔اور پاکستان […]

کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں؟

کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں؟

تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی سب ہی مانتے ہیں کہ اسلام اَمن و سلامتی کا دین ہے ، اسلام صرف اپنے ماننے والوں کے لئے نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لئے امن اور سلامتی کا علمبردار ہے بلکہ یوں کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اسلام پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کا […]

اس انداز سے بھی سوچئے

اس انداز سے بھی سوچئے

تحریر: ایم سرور صدیقی نبی ٔ رحمت ۖصلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کہیں سے تشریف لارہے تھے راستے میں عمر بن ہشام( ابو جہل) مل گئے آپ ۖ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے اسے پھر اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔۔اس نے کہا بھتیجے اگر تم مجھے یہ بتادو کہ میری مٹھی […]

حکومت نابینا معذور افراد کو کوٹہ سے نوکریاں کیوں نہیں دے رہی؟

حکومت نابینا معذور افراد کو کوٹہ سے نوکریاں کیوں نہیں دے رہی؟

تحریر :میاں نصیراحمد سرکاری نوکریوں میں دو فیصد کوٹہ مقرر ہونے کے باوجود حکومت معذور افراد کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور ملک کے نوے فیصد معذور لوگ بے روزگاری کا شکار ہیں حکومت سپیشل افراد کے کوٹے سے ان کو نوکریاں کیوں نہیں دے رہی ان کا قصور یہ ہے کہ […]

پرویز مسیح کی سماجی خدمات

پرویز مسیح کی سماجی خدمات

تحریر:اقبال کھوکھر عالمی سطح پر سماجی وانسانی خدمات میں سرگرم عمل ”یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کینیڈا”کے صدر پرویز مسیح کا تعلق پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ سے ہے۔ چند سال قبل انہوں نے کینیڈا کارخ کیا جہاں سماجی ومعاشی حوالے سے سازگار ذ ارائع اورماحول کے سبب یہیں مستقل قیام کرنے […]

دریچے کے اُس پار

دریچے کے اُس پار

تحریر: محمد ایوب صابر جب ذہن کے نہاں خانوں سے فکر کی ہواگزرتی ہے تو دریچے کے اس پار ساری فضائ مہمیز ہو جاتی ہے۔ اس دریچے کا ایک پٹ بند کر کے باہر کے منظر کا نظارہ کرتے ہیں تو سامنے بہت سے کینوس نظر آتے ہیں ۔ جن پر معاشرتی زندگی کی مختلف […]