counter easy hit

کاروبار

چین میں نئے مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کارجحان

چین میں نئے مکانوں کی قیمتوں میں اضافے کارجحان

بیجنگ………. چین کی ہائوسنگ مارکیٹ فروری میں بدستور اوپر کی جانب جاتی دیکھی گئی، اور قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا سروے کئے جانے والے اہم شہروں میں سے نصف سے زائد کے مطابق نئے گھروں کی قیمتوں میں ماہانہ اضافہ ہو رہا ہے ، فروری میں سروے کئے جانے والے 70بڑے اور درمیانے سائز […]

گندم کی خریداری کا ہدف 11 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا ہے، ناصر شاہ

گندم کی خریداری کا ہدف 11 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا ہے، ناصر شاہ

میرپورخاص……صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کا ہدف گیارہ لاکھ میٹرک ٹن کردیا گیا ہے جو گزشتہ سال سے دولاکھ میٹرک ٹن زیادہ ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے میرپورخاص میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں منتخب نمائندے،کمشنر میرپورخاص، ضلعی اور محکمہ خوراک کے […]

زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 71 کروڑڈالر سے بڑھ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 71 کروڑڈالر سے بڑھ گئے

کراچی………ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 71 کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 مارچ 2016ء کو اختتام پذیر ہفتہ کے دوران 20 ارب 71 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ ان ذخائر میں سے 15 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان […]

پشاور :پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مہم تیز

پشاور :پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مہم تیز

پشاور…پشاور میں پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی ۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران 160 دکانیں، 4 گڈز کمپنیوں کے3 گودام، 2 ہوٹلز اور ایک سی این جی پمپ کو سیل کردیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنز حکام کے مطابق پشاور میں پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف […]

اوپیک کا اہم اجلاس17 اپریل کو دوحہ میں ہوگا

اوپیک کا اہم اجلاس17 اپریل کو دوحہ میں ہوگا

دبئی………تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا اہم اجلاس17 اپریل کو دوحہ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں تیل کی پیداوار کم یا منجمد کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔15رکنی اوپیک کا اجلاس17 اپریل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگا جس کےلئے سعودی عرب، روس، قطر اور وینزویلا خام تیل […]

فی تولہ سونے کی مقامی قیمتوں میں ساڑھے 8 سو روپے اضافہ

فی تولہ سونے کی مقامی قیمتوں میں ساڑھے 8 سو روپے اضافہ

کراچی……فی تولہ سونے کی مقامی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ سو روپے اضافہ ہوگیا، نرخ دو سال بعد 50 ہزار روپے کی سطح پر جاپہنچے ہیں۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی مقامی قیمت 729 روپے اضافے کے بعد 42 ہزار 857 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں نرخ بڑھنے کے باعث […]

ٹڈاپ ایک ناکام ادارہ بن چکا ہے ،سلیم مانڈوی والا

ٹڈاپ ایک ناکام ادارہ بن چکا ہے ،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد ………….سینٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ملکی برآمدات 12ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک غیر فعال ، ناکام اور بے مقصد ادارہ بن چکا ہے۔ سلیم مانڈوی والاکی جانب […]

ایس ای سی پی نےفروری میں 490کمپنیاں رجسٹر ڈکیں

ایس ای سی پی نےفروری میں 490کمپنیاں رجسٹر ڈکیں

اسلام آباد…………سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے فروری کے مہینے میں 490کمپنیاں رجسٹر ڈکیں جو گزشتہ سال فروری کے مہینے میں رجسٹر ڈکی جانے والی کمپنیوں کے مقابلے میں سات فیصد زیادہ ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے رجسٹر ڈکی جانے والی کمپنیوں میں 79فیصد پرائیوٹ لمیٹڈ سات فیصد سنگل ممبر جبکہ چار فیصد بطور […]

پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے ،خرم دستگیر

پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے ،خرم دستگیر

اسلام آباد……….وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے ،جلد ہی ایران میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاک ایران تجارت اور ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کےمتعلق جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر تجارت کی زیر صدرت […]

آمدنی میں اضافےکاہدف 35 ارب روپے تک پہنچ گیا، وفاقی وزیر ریلوے

آمدنی میں اضافےکاہدف 35 ارب روپے تک پہنچ گیا، وفاقی وزیر ریلوے

اسلام آباد۔۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوےاپنے وسائل پر کراچی سٹی اسٹیشن اپ گریڈ کرےگا اب تک4 ٹرینوں کواپ گریڈ کر چکےہیں۔آمدنی میں اضافےکاہدف 35 ارب روپے تک ہوچکا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئےبتایا کہ11 ریلوے اسٹیشن اپ گریڈ کیےجا رہےہیں، نارووال، ساہیوال اوراوکاڑہ پر […]

رضا کارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت 31 مارچ تک بڑھادی گئی

رضا کارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت 31 مارچ تک بڑھادی گئی

اسلام آباد……. وزارت خزانہ نے تاجروں کےلیے رضا کارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت 31 مارچ تک بڑھا دی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق عام شہریوں اور اداروں کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 21 مارچ جبکہ تاجروں کےلیے 31 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔بینک ترسیلات پر 31 مارچ تک ودہولڈنگ […]

رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت بڑھانے پرغور

رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت بڑھانے پرغور

اسلام آباد…….ملک میں نئے تاجروں کی تعداد لاکھوں میں لیکن انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے صرف 2 ہزار 6 سو تاجروں نے، اسی وجہ سے حکومت ساتویں بار رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کی مدت بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ ترجمان ایف بی آرکے مطابق اب تک صرف 2600 نئے تاجروں نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع […]

2018 تک توانائی بحران کو ختم کرنے کی کوشش ہے، خواجہ آصف

2018 تک توانائی بحران کو ختم کرنے کی کوشش ہے، خواجہ آصف

لاہور…….وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف کا کہنا ہےکہ بجلی کا ضیاع کرناقوم کا مزاج بن چکا ہے،کوشش کر رہے ہیں کہ 2018 تک توانائی بحران کا خاتمہ کر دیں ۔ لیبر ہال لاہورمیں واپڈا ہائیڈرویونین کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ اگر دنیا کی طرح ہم بھی مارکیٹیں 8بجے بند کرلیں […]

فیس بک نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سودا کرتے ہوئے واٹس ایپ خریدلیا

فیس بک نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سودا کرتے ہوئے واٹس ایپ خریدلیا

نیویارک…….فیس بک نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سودا کرتے ہوئے واٹس ایپ خرید لیا۔مگر ایک دن ایسا بھی تھا جب اسی فیس بک نے واٹس ایپ کے بانی برائن اور ان کے ساتھی کو ،نوکری دینے سے انکار کردیا تھا ۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں مگر کسی […]

ڈائریکٹ ڈائیلنگ:کیوبا ، امریکی ٹیلی مواصلاتی ادارےمیں معاہدہ

ڈائریکٹ ڈائیلنگ:کیوبا ، امریکی ٹیلی مواصلاتی ادارےمیں معاہدہ

ہوانا ………. امریکا اور کیوبا کے درمیان براہ راست ٹیلی فونک رابطے کیلئے کیوبا کا امریکی ٹیلی مواصلات ادارے ویری زون سے معاہدہ طے پا گیا۔ کیوبا ایک عرصہ سے امریکہ ٹیلی فونک رابطوں کیلئے تیسرے ملک کی مدد کا محتاج تھا تاہم گزشتہ سال کیوبا سے اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد یہ سلسلہ بحالی […]

سندھ میں 34 اورپنجاب میں 18 ارب کی بجلی چوری ہوئی

سندھ میں 34 اورپنجاب میں 18 ارب کی بجلی چوری ہوئی

اسلام آباد……وزارت پانی وبجلی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں سندھ میں سب سے زیادہ 34 ارب 45کروڑاوردوسرے نمبر پر پنجاب میں 18 ارب 4کروڑ کی بجلی چوری کی گئی۔ قومی اسمبلی میں گزشتہ 5 سال کے دوران بجلی چوری اور مقدمات پر وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ پیش […]

پاکستان ریلویز نے کراچی ایکسپریس کے کرائے میں اضافہ کر دیا

پاکستان ریلویز نے کراچی ایکسپریس کے کرائے میں اضافہ کر دیا

لاہور,,,,ریلوے حکام نے قراقرم اور بزنس ایکسپریس ٹرین کے بعد کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 10 سے 30 فیصد اضافہ کر دیا ،کرایوں کا اطلاق کل 15 مارچ سے ہو رہا ہے ۔ ریلوےحکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 1135 سے بڑھا کر 1430 کر دیا […]

متعدد قومی کھلاڑیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے،ایف بی آر

متعدد قومی کھلاڑیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے،ایف بی آر

اسلام آباد….قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے 2014-15ء ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق جن کھلاڑیوں نے سال 2014-15ء میں ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں اسد شفیق ،انور علی، یا سر شاہ ،محمد بابر،یونس خان ،فواد عالم ،عماد وسیم اور مصباح الحق شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق […]

فیصل آبادـ:پاور لومزمزدوروں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

فیصل آبادـ:پاور لومزمزدوروں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

فیصل آباد…فیصل آباد میں ڈی سی او آفس کے سامنے پاور لومز مزدوروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے ۔ پاور لومز مزدوروں کی جانب سے فیکٹریوں میں مشینوں کی تیل صفائی اور بیم اٹھانے کیلئے الگ عملہ بھرتی کرنے کا مطالبہ پورا نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا […]

پنجاب میں ٹیوٹا اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ٹیوٹا اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور……..چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نےٹیوٹا ہیڈ آفس اور پنجاب بھر میں ٹیوٹا اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ لاہورمیں جیونیوزسےگفتگو کرتےہوئے چیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نےکہاکہ ملک کو تونائی بحران کا سامناہے، اداروں اور ہر فردکوموجودہ سسٹم پر بوجھ کم کرنےکےحوالےسےاپناکرداراداکرنا ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ […]

خط غربت جانچنے کے طریقے کی تبدیلی اگلے ماہ تک مکمل ہوجائیگی، ڈار

خط غربت جانچنے کے طریقے کی تبدیلی اگلے ماہ تک مکمل ہوجائیگی، ڈار

اسلام آباد……وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خط غربت جانچنے کے طریقہ کار کوتبدیل کرنے کے لئے وزارت خزانہ اگلے ماہ کے وسط تک کام مکمل کر لے گی۔ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت فی کس 2350کلوریز کا […]

کینیڈا اپنی کرنسی پر خاتون کی تصویر چھاپے گا

کینیڈا اپنی کرنسی پر خاتون کی تصویر چھاپے گا

کراچی………کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ 2018ء تک ملک کی نمائندہ کسی خاتون کی تصویر کے ساتھ نوٹ چھاپا جائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے146وائس آف امریکا145 کے مطابق کینیڈا جلد ہی اپنی کرنسی پر ایک نامور کینیڈین خاتون کی تصویر چھاپے گا۔ جس کا اعلان وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے […]