counter easy hit

کاروبار

زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کمی، اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کمی، اسٹیٹ بینک

کراچی……..اسٹیٹ بینک نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 5کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرونی قرض کی واپسی کے باعث گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کمی دیکھی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر کمی کے بعد 20 ارب 33 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔ گزشتہ […]

لاہور میں 50 کروڑ کے جعلی ڈالر ، یورو ، درہم اور روپے پکڑے گئے

لاہور میں 50 کروڑ کے جعلی ڈالر ، یورو ، درہم اور روپے پکڑے گئے

لاہور……لاہور میں پولیس نے ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی چھاپنے والے گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کر کے 50 کروڑ روپے مالیت کے نوٹ برآمد کر لیے۔ لاہور کے لوئر مال میں ایک پریس پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں 7 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈالر، یورو، درہم […]

بیجنگ ،نیویارک سے آگے، ارب پتی افراد کا شہر بن گیا

بیجنگ ،نیویارک سے آگے، ارب پتی افراد کا شہر بن گیا

بیجنگ……..چین کی ایک مقامی فرم ہرون کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ پہلی بار نیو یارک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا شہر بن گیا ہے۔ ہرون کی رپورٹ کے مطابق چین کے دارالحکومت میں اس وقت ارب پتی افراد کی تعداد ایک سو ہے جبکہ نیویارک میں ایسے افراد […]

عالمی معیشت مزید کمزور ہوگئی ہے،آئی ایم ایف

عالمی معیشت مزید کمزور ہوگئی ہے،آئی ایم ایف

نیویارک ………بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی معیشت مزید کمزور ہوگئی ہے ،یہ صورتحال ناموافق جھٹکوں کیلئے شدید غیر محفوظ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق معیشت میں کمزوری بڑھتے ہوئے مالی اضطراب اور اثاثوں کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہے۔آئی ایم ایف کی یہ رپورٹ آئندہ ہفتے […]

ٹیکس کیخلاف جنوبی پنجاب کے کیبل آپریٹرز بھی ہڑتال کے حامی

ٹیکس کیخلاف جنوبی پنجاب کے کیبل آپریٹرز بھی ہڑتال کے حامی

ملتان………کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکریٹری طاہر جاوید نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے کیبل آپریٹرز نے 25 فروری کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا […]

بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا

بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا

کوئٹہ……… وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کے تعاون سے صوبے میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام تیز کردیا،دو درجن ملکی اور بین الااقوامی کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے، پی پی ایل نے صوبے کے چار اضلاع میں سروے مکمل کرلیا۔ بلوچستان زیر زمین قدرتی خزانوں سے مالا مال صوبہ ہے، یہاں سونا، […]

ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کی ترقی کیلئے بھارت 15کروڑ ڈالرخرچ کریگا

ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کی ترقی کیلئے بھارت 15کروڑ ڈالرخرچ کریگا

نئی دہلی……… بھارتی کابینہ نے ایران کی چاہ بہار بندر گاہ کی ترقی کیلئے 15کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ، اس منصوبے کی تکمیل سے بھارت کوپاکستان کے بغیر افغانستان تک سمندری رسائی مل جائے گی۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ایران کی چاہ […]

توانائی منصوبےمعینہ مدت کے دوران مکمل کئے جائیں،اسحاق ڈار

توانائی منصوبےمعینہ مدت کے دوران مکمل کئے جائیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد ……وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام محکمے وزیر اعظم کے پروگرام کے مطابق دسمبر2017ءتک توانائی بحران کے خاتمے کے لئے یکسوئی سے کام کریں۔ اسلام آباد میں توانائی منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کہ مختلف منصوبوں کے لئے دی […]

حکومت ترقیاتی بجٹ میں 2سو ارب روپے کی کمی کررہی ہے،سلیم مانڈوی والا

حکومت ترقیاتی بجٹ میں 2سو ارب روپے کی کمی کررہی ہے،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد…..چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک معاشی صورتحال کو خطرناک قرار دے چکا ہے،حکومت ترقیاتی بجٹ میں 2سو ارب روپے کی کمی کررہی ہے۔ اسٹیٹ بنک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کو بتایا کہ خلیجی ریاستوں میں اکانوی کے سست ہونے سے پاکستان کو […]

چین کی اقتصادی کامیابی ہمارے مفادمیں ہے، امریکا

چین کی اقتصادی کامیابی ہمارے مفادمیں ہے، امریکا

اشنگٹن………. امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور ناتھن شیٹس نے کہا کہ چین کی بہتر پیداوار کی طرف مراجعت سے نا صرف زیادہ پائیدار اور صحت مند پیداوار پر منتج ہو گی بلکہ اس سے عالمی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔پیر کو شائع ہونے والے ایک اداریے میں شیٹس […]

امریکی اب بھی چین کو بڑی معاشی طاقت سمجھتے ہیں ،سروے

امریکی اب بھی چین کو بڑی معاشی طاقت سمجھتے ہیں ،سروے

واشنگٹن ………امریکی عوام کو یقین ہے کہ امریکہ کی بجائے چین دنیا کی نمایاں اقتصادی قوت ہے ۔ یہ بات گذشتہ روز جاری کئے جانے والے ایک گیلپ سروے میں بتائی گئی ہے ۔ تین فروری سے سات فروری تک کئے جانے والے اس سروے کے مطابق 50فیصد امریکی چین کو نمایاں اقتصادی قوت سمجھتے […]

اسپین میں موبائل ورلڈ کانگریس کا آغاز

اسپین میں موبائل ورلڈ کانگریس کا آغاز

بارسلونا….. اسپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2016 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ بارسلونا میں 25فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں جدید اور نت نئی مصنوعات نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں ۔اس برس کانگریس کا موٹو ہے ۔۔ موبائل سب کچھ ہے موبائل ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کر لی ہے […]

اسٹیل ملز ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 87کروڑ روپے جاری

اسٹیل ملز ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 87کروڑ روپے جاری

اسلام آباد …….. وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی 2ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 87کروڑ روپے جاری کر دیئے۔اسٹیل مل ملازمین کی ماہانہ 48 کروڑ کی تنخواہ کاٹ کر 43.5 کروڑ روپے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کوملازمین کی 2 […]

پاکستان گلف بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جاوید ملک

پاکستان گلف بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جاوید ملک

مناما…….بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کا کہنا ہے کہ بہت جلد پاکستان گلف بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جاوید ملک بحرین میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان گلف بزنس کونسل کے تحت بحرین، سعودی […]

دنیا کے مہنگےترین سکے کی ایسٹونیا میں نمائش ہوگی

دنیا کے مہنگےترین سکے کی ایسٹونیا میں نمائش ہوگی

ٹالن….۔۔۔۔دنیا کا مہنگا ترین سکہ شمالی یورپ کے ملک ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن کے تاریخی میوزیم میں دیکھایا جائے گا، یہاں امریکہ میں ڈھالا گیا پہلا ڈالر لایا جائے گا۔ اس ڈالر کے سکے کو 2013 میں ایک نیلامی میں ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ میں بیچا گیا تھا یوں وہ دنیا میں ریکارڈ قیمت […]

سینڈک منصوبہ 6 سال بعد بھی بلوچستان کو نہ مل سکا

سینڈک منصوبہ 6 سال بعد بھی بلوچستان کو نہ مل سکا

کوئٹہ………. بلوچستان کا سینڈک منصوبہ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت صوبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن 6 سال گزرنے کے باوجود منصوبہ بلوچستان کو نہ مل سکااورتو اور2 برسوں سے بلوچستان کو رائلٹی کی مد میں ایک دھیلا تک نہیں ملا۔ بلوچستان کے ضلع چاغی میں سینڈک کے مقام پر 1970میں […]

فیصل آباد : پاور لومز بندش کا مسلسل گیارواںروز

فیصل آباد : پاور لومز بندش کا مسلسل گیارواںروز

فیصل آباد……..فیصل آباد میں مزدروں اور مالکان کے درمیان تنازعہ حل نہ ہونے کی وجہ سے پاور لومز فیکٹریوں میں مسلسل گیارہویں روز بھی کام بند ہے، پیدواری عمل رکنے سے مزدور بے روزگار اور مالکان کو نقصان ہو رہا ہے ۔ فیصل آباد میں پاور لومز فیکٹریوں کی صفائی، تیل دینے اور دھاگے کے […]

عالمی بینک فلپائن کو غربت کے خاتمےکیلئے 450 ملین ڈالر دیگا

عالمی بینک فلپائن کو غربت کے خاتمےکیلئے 450 ملین ڈالر دیگا

منیلا …… عالمی بینک نے فلپائن میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کیلئے 450 ملین ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ فنڈز بینک کے سوشل ویلفیئر ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم پراجیکٹ ٹو کے تحت ہیں جو فلپائن کے انسداد غربت کے پروگرام کا سات فیصد کور کرے […]

تیل 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے، صدرایکواڈور

تیل 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے، صدرایکواڈور

کراچی……ایکواڈور کے صدر رافائیل کورریا نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ بعد تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکتی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس، سعودی عرب، قطر اور وینزویلا نے جنوری میں تیل کی جتنیمقدار پیدا کی ، اسے 2016 کے دوران برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا تھا […]

2021ء تک پاک ایران تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گی

2021ء تک پاک ایران تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گی

اسلام آباد……ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے کےبعد 2021 ءتک پاک ایران دوطرفہ تجارت واقتصادی تعاون 5ارب ڈالر تک بڑھایا جائےگا۔ ایران پر اقتصادی پابندیوں نے پاکستان کی برآمدات کو بھی بری طرح متاثر کیااوردوطرفہ تجارت نہ ہونےکےبرابررہی تاہم اب پابندیوں کےخاتمےکےبعد پاکستان پرامید ہے کہ جون، جولائی تک چاول، پھل اور سبزیوں کی برآمدات […]

ایران پر سے پابندیاں اٹھا لیں، دو طرفہ تجارت بڑھے گی:وزیر پٹرولیم

ایران پر سے پابندیاں اٹھا لیں، دو طرفہ تجارت بڑھے گی:وزیر پٹرولیم

لاہور……وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران پر پابندیاں اٹھالیں، ایران سے تجارت بڑھے گی، پاک ایران پائپ لائن بھی مکمل ہوگی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں، اگلے ماہ تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوگی،ایل این جی […]

ڈریجنگ نہ ہونے کے باعث پسنی کی فش ہاربر غیر فعال

ڈریجنگ نہ ہونے کے باعث پسنی کی فش ہاربر غیر فعال

پسنی…….بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ڈریجنگ نہ ہونے کے باعث وہاں کی فش ہاربرکئی سال سے غیرفعال ہے، جس کی وجہ سے ماہی گیری کی سرگرمیاں متاثر ہیں۔ بندرگاہ کی توسیع کے لیےجاپانی گرانٹ سے شروع ہونے والا منصوبہ چھ سال بعد بھی نامکمل ہے۔ماہی گیری کے فروغ کے لیے 1989 ءمیں بلوچستان کا […]