counter easy hit

کاروبار

پاکستانی ہوائی اڈوں پر منرل واٹر اور چائے کافی مفت ملے گی

پاکستانی ہوائی اڈوں پر منرل واٹر اور چائے کافی مفت ملے گی

کراچی…….فضائی مسافروں کیلئے اچھی خبر یہ کہ پاکستانی ایئرپورٹس پر اب مسافروں کو منرل واٹر اور چائے کافی مفت ملا کرے گی جبکہ ضعیف اور معذور مسافروں کو بھی بلامعاوضہ مددگار مہیا کئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی، […]

درآمد کے بغیرگیس بحران کا حل ممکن نہیں ،شاہد خاقان عباسی

درآمد کے بغیرگیس بحران کا حل ممکن نہیں ،شاہد خاقان عباسی

اسلام …….وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ درآمدی گیس کے بغیرگیس ملک میں جا ری بحران کا حل ممکن نہیں ۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوسالوں درآمدی ایل این جی کی دو ارب مکعب فٹ کی مارکیٹ بنائیں گے اور یوریا کی ضرورت مقامی پیدوار سے پوری […]

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بروکرز کا احتجاج

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بروکرز کا احتجاج

کراچی…….کراچی میں بروکریج ہاؤس پر ایف آئی اے کے چھاپے کے خلاف آج کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اسٹاک بروکرز نے احتجاج کیا ، بروکرز نے آج ٹریڈنگ نہ کرنے کااعلان کیا ہے۔کراچی میں اسٹاک بروکریج ہاؤس پر گذشتہ روز ایف آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا ، جس کے خلاف آج کراچی […]

پی آئی اے کے اثاثے اور ہوٹل کی فروخت حکومتی ایجنڈے میں نہیں،اسحاق ڈار

پی آئی اے کے اثاثے اور ہوٹل کی فروخت حکومتی ایجنڈے میں نہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد ……وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے اثاثے اور ہوٹل فروخت کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔زاہد حامد قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پی آئی اے کا آرڈیننس اب موثر نہیں رہا، بل لانے […]

ایف بی آر میں دو ارب39کروڑ کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

ایف بی آر میں دو ارب39کروڑ کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

اسلام آباد……..فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آڈٹ رپورٹ میں ادارے کے اندر دو ارب39کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف بی آر کو وصولی کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شاہدہ اختر کی زیر صدارت ہوا […]

سول ایوی ایشن کا شاہین ائیر لائن کی خراب کارکردگی پر اظہار ناراضگی

سول ایوی ایشن کا شاہین ائیر لائن کی خراب کارکردگی پر اظہار ناراضگی

اسلام آباد….. ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیر لائن کی خراب کارکردگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے پروازوں کو شیڈول کے مطابق چلانے اور دیگر سفری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے شاہین ائیرلائن کے چیئرمین نے ملاقات کی،ڈی جی نے […]

پاکستان میں کینو کی تجارت کو 40ارب روپے کا نقصان

پاکستان میں کینو کی تجارت کو 40ارب روپے کا نقصان

کراچی…….گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موسمیاتیتبدیلیوں اور بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی کمزور قوت کے سبب 40 ارب روپے کی کینو کی تجارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔رواں سیزن 50فیصد سے زائد پیداوار مختلف بیماریوں، وائرس اور موسمیاتی تغیر کا شکار ہوچکی ہے، کاشتکاروں، بیوپاریوں اور ایکسپورٹرز کو کینو کی پیداوار […]

تاپی گیس منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکا نے کوششیں کیں

تاپی گیس منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکا نے کوششیں کیں

نیویارک …… ترکمانستان، افغانستان،پاکستان اورانڈیا کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کوعملی شکل دینے کے لیے امریکابھرپورسفارتی کوششیں کررہاہے۔اس بات کاانکشاف سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کوڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کی جانب سےبھیج گئی ای میلز سے ہوا ہے ،29 مارچ سن2012ء کوبھیجی گئی اس میل کےمطابق چاروں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے […]

اربوں کی گندم 6ماہ کی بینک گارنٹی پر دینا کھلی کرپشن ہے، سمن مل

اربوں کی گندم 6ماہ کی بینک گارنٹی پر دینا کھلی کرپشن ہے، سمن مل

کراچی………پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئر مین سمن مل نے کہا ہے کہ 3ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی 10لاکھ بوری 6 ماہ کی بینک گارنٹی پر ادھار دینا یہ کھلی کرپشن ہے۔ محکمہ خوراک پورے صوبے کے لئے یکساں پالیسی مرتب کرے، موجودہ پالیسی کرپشن کا راستہ ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ […]

نومبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی سستی ہو گئی

نومبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی سستی ہو گئی

اسلام آباد……نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے سوا ملک بھر کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 2روپے 6پیسے سستی جبکہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 56پیسے مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کےتحت کراچی کے […]

ایک فیصد ٹیکس دو، 99 فیصد کالا دھن سفید کروالو

ایک فیصد ٹیکس دو، 99 فیصد کالا دھن سفید کروالو

اسلام آباد……ایک فیصد ٹیکس دو99 فیصد کالا دھن سفید کرا لو،ٹیکس چور تاجروں کیلئے کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔بل کے مطابق 31جنوری 2016ء تک گوشوارے جمع کرانے پر گزشتہ 4سال کی آمدنی کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔سالانہ ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کی بھی چھوٹ […]

انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 ءقومی اسمبلی میں پیش

انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 ءقومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد……انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔بل کے متن کے مطابق ایک فیصد ٹیکس دے کر 5کروڑ روپے کا کالا دھن سفید کرایا جا سکے گا، 31 جنوری 2016ء تک گوشوارے جمع کرانے پر گزشتہ چار سال […]

ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھے گا:چیئرمین ایف بی آر

ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھے گا:چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد……چیئرمین ایف بی آر نثارمحمد نے کہا ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم سے ملک میں ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھے گا۔چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا ہے کہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے آڈٹ اور 10لاکھ روپے تک کی آمدن پر ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرانے سے مستثنیٰ ہوں گے، رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی […]

زیادہ محصولات وقت کا تقاضا ہے، ہارون اختر

زیادہ محصولات وقت کا تقاضا ہے، ہارون اختر

اسلام آباد……وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر نے کہا ہے کہ زیادہ محصولات وقت کا تقاضا ہے، 2013میں نظام سنبھالا تو مشکلات درپیش تھیں،ایف بی آر کی ٹیم اسحاق ڈارکی زیرنگرانی بہت محنت کررہی ہے۔اسلام آباد میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر کا کہنا […]

بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی

بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی

بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔ بھارت میں ٹیلی کام سیکٹر کوریگولیٹ کرنے والے ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصہ کے دوران بھارت میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجوہات میں سمارٹ فونز کی قیمتوں اور موبائل فون […]

سندھ حکومت اسٹیل ملز کی خریداری کیلئے رضا مند ہوگئی،سلیم مانڈوی والا

سندھ حکومت اسٹیل ملز کی خریداری کیلئے رضا مند ہوگئی،سلیم مانڈوی والا

کراچی………پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق سندھ حکومت نے نجکاری کمیشن کو خط کا جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ […]

نئے سال کے آغاز پر پٹرول ،ہائی اوکٹین کی قیمتیں بر قرار رہیں گی:اسحاق ڈار

نئے سال کے آغاز پر پٹرول ،ہائی اوکٹین کی قیمتیں بر قرار رہیں گی:اسحاق ڈار

اسلام آباد …….وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے سال کےآغاز پرپٹرول اور ہائی اوکٹین کی پرانی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل 3روپے، مٹی کاتیل 8روپے 7 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 8روپے 29پیسے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام […]

عالمی منڈی میں تیل سستا ،پاکستان میں مہنگائی کا زور نہ ٹوٹ سکا

عالمی منڈی میں تیل سستا ،پاکستان میں مہنگائی کا زور نہ ٹوٹ سکا

لاہور ……عالمی منڈی میں تو تیل کی قیمتیں کافی عرصے سےکم ترین سطح پردیکھی جا رہی ہیں،لیکن پاکستان میں نہ تو اس تناسب سےقیمتیں نیچےآئیں اور نہ ہی مہنگائی کا زور ٹوٹا۔2015ءمیں تیل کی قیمتوں میں کیااتار چڑھاؤ رہا ۔عالمی منڈی میں تیزی سےکم ہوتی تیل کی قیمتیں دیکھ کرعام آدمی نے بھی امیدیں لگا […]

خیبر پختون خوا کی پہلی صنعتی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

خیبر پختون خوا کی پہلی صنعتی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد…….وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 2018 ءسے پہلے بننے والی صنعتوں کو انکم ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے گی، انہوں نے سال 2016 کیلئے صنعتی پالیسی کا اعلان بھی کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا، صنعت کاروں کو سہولتیں دینے […]

سرگودھا میں 3کیبل آپریٹرز کے دفاتر سیل

سرگودھا میں 3کیبل آپریٹرز کے دفاتر سیل

سرگودھا……سرگودھا میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تین کیبل آپریٹروں کے دفاتر ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کردیئے۔ صدر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سرگودھا شفیق ڈوگر کا کہنا ہے کہ سیل کیے گئے دفاتر نہ کھولے گئے تو کیبل پر نشریات بند کردی جائیں گی۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا کے صدر شفیق ڈوگر نے […]

نئے سال سےپیٹرول 2 روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کا امکان

نئے سال سےپیٹرول 2 روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد……نئے سال سے پٹرول 2روپے 17پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل 5روپے 93پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکاہے، اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔اوگرا ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2016ءسے پٹرول کی قیمت 2روپے 17پیسے اضافے کے ساتھ 78روپے 43پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت […]

کراچی کی عوام مہنگے ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور

کراچی کی عوام مہنگے ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور

کراچی……کراچی میں گیس پریشر میں کمی کے باعث مختلف علاقوں میں عوام مہنگے ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے۔گیس کی قلت ہو اورکھانا پکانا ہو تو کراچی میں بند گھروں کی خواتین کے پاس لکڑی جلانے اور دھواں اڑانے کا آپشن نہیں، انہیں مہنگی ایل پی جی سی ہی کام چلانا […]