counter easy hit

مقامی خبریں

قائمہ کمیٹی کی چیئرمین پی سی بی پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ

قائمہ کمیٹی کی چیئرمین پی سی بی پر تند و تیز سوالات کی بوچھاڑ

چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے سامنے پیش ہوئے جہاں کمیٹی نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تند و تیز سوالات کیے۔ قائمہ کمیٹی کے رکن کمیٹی شفقت حیات نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران کھلاڑی بکیز سے […]

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے، ترجمان دفترخارجہ

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے، ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیوں کو ہراساں کیا جانا روز کا معمول ہے جب کہ ہندوانتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنےکے معاملے پر […]

حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے اجلاس کے دوران گزشتہ برس حج انتطامات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔  پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں عبدالغفارڈوگرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت مذہبی امورکا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امورکے اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ کے دوران کمیٹی […]

پیپلز پارٹی آج حکومتی پالیسیوں کیخلاف ناصر باغ میں احتجاجی جلسہ کرے گی

پیپلز پارٹی آج حکومتی پالیسیوں کیخلاف ناصر باغ میں احتجاجی جلسہ کرے گی

پیپلز پارٹی آج ناصر باغ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان لگائے گی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ناصر باغ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، قمر زمان کائرہ نے کارکنوں کو ناصر باغ پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ کراچی: لوڈ شیڈنگ اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف پیپلز پارٹی آج ناصر باغ میں احتجاجی […]

بھارت کا ایک اور بھونڈا الزام

بھارت کا ایک اور بھونڈا الزام

بھارتی فوجیوں کی مبینہ ہلاکت اورلاشیں مسخ کرنے کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا، بھارت نے پاک فوج پر ایک اور بھونڈا الزام لگا ڈالا، پہلے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کرنے کا الزام پاک فوج پر لگایا اور اب مفروضوں کی بنیادپر بھارتی وزیر دفاع نئی منطق لائے ہیں […]

اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق

وفاقی دارالحکومت کی علامہ اقبال یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے عقب میں شہد کی مکھیوں کے چھتے لگے تھے جن کی صفائی کے لئے عملہ وہاں پہنچا تو ایک چھتا نیچے گر گیا جس کے […]

خواتین مسافروں سے بدسلوکی؛ ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ طلب

خواتین مسافروں سے بدسلوکی؛ ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ طلب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی خواتین مسافروں سے بدسلوکی کے متعلق ازخود نوٹس کیس میں محکمانہ انکوائری اور پولیس تحقیقات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکاروں کی خواتین مسافروں سے بدسلوکی کے ازخود نوٹس […]

پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

راولپنڈی: چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کو عدالتی نظام میں ماڈل بنائیں گے۔ راولپنڈی میں مقامی عدالتی افسران سے خطاب کے دوران چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جزیرے بنانے نہیں آئے، ہمارا مقصد سائل کو جلد اور فوری انصاف کی […]

خیر پور: ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آگئی، ڈرائیور جاں بحق

خیر پور: ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آگئی، ڈرائیور جاں بحق

لاہور سےکراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریک پر آجانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، حادثے میں ٹرالی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ خیرپور میں سیٹھارجہ اور رانی پور کے درمیان بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی شالیمار ایکسپریس کی زدمیں آگئی، زوردار ٹکر سے انجن کو نقصان پہنچا اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، […]

کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں، نئے انکشافات سامنے آگئے

کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں، نئے انکشافات سامنے آگئے

 اسلام آباد: نیپال میں نوکری کی غرض سے جاکر اغوا ہوجانے والے کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں ہیں جب کہ ان کے حوالے سے نئے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ نوکری کے جھانسے میں پھنس کر اغوا ہو جانے والے پاک فوج کے سابق کرنل حبیب ظاہر کے حوالے سے مزید پیشرفت سامنے […]

کراچی: شمالی کوریا کے سفارتکار اور اہلیہ پر ایکسائز اہلکاروں کا تشدد

کراچی: شمالی کوریا کے سفارتکار اور اہلیہ پر ایکسائز اہلکاروں کا تشدد

کراچی میں شمالی کوریا کے سفارتکار اور ان کی اہلیہ پر مسلح ایکسائز اہلکاروں نے تشدد کیا ہے، واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔ جیو نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کورین ایمبیسی اسلام آباد نے حکومت پاکستان اور محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ کے ڈی جی کو خط […]

کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداواری صلاحیت مزید کم کردی

کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداواری صلاحیت مزید کم کردی

 کراچی: کے الیکٹرک نے قدرتی گیس کی فراہمی میں کمی کو بنیاد بناکر بجلی کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کمی کردی ہے اور پورے شہر میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی مرحلہ وار لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے الیکٹرک نے قدرتی گیس کی […]

پاکستان پوسٹ اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا

پاکستان پوسٹ اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا

 اسلام آباد: پاکستان پوسٹل سروسز اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا تاہم جوائنٹ وینچر کے تحت پاکستان پوسٹل سروسز نادرا کے شناختی کارڈ ڈیلیور کرے گا اور نادرا کی فنانشل سروسز بھی پوسٹ آفس چلائیں گے جبکہ جوائنٹ وینچر کے پائلٹ پروجیکٹ میں پہلے مرحلے میں 10ڈاک خانوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ […]

سیلف اسٹارٹ نئی 150 سی سی ہونڈا موٹر سائیکل متعارف

سیلف اسٹارٹ نئی 150 سی سی ہونڈا موٹر سائیکل متعارف

 کراچی: اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے پاکستان میں150سی سی موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرادیا۔ جی ایم پلانٹس اٹلس ہونڈا آفاق احمد کے مطابق نئی 150 سی سی ہونڈا موٹر سائیکل سیلف اسٹارٹ اور جدید ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے جو بہترین سواری اور ایندھن کی بچت جیسی خصوصیات کی بھی حامل ہے، اسکے علاوہ […]

ٹی ڈیپ چیف کی سیاسی تقرری کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ

ٹی ڈیپ چیف کی سیاسی تقرری کا راستہ بند کرنے کا فیصلہ

 کراچی: وفاقی وزارت تجارت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے پر سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم پر غور شروع کردیا ہے، ترمیم کے بعد پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قابلیت اور تجربے سے محروم افراد کو ادارے کا سربراہ مقرر نہیں […]

الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں […]

چکن گونیا کی وبا بے قابو، کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

چکن گونیا کی وبا بے قابو، کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

 کراچی: میئر وسیم اخترنے بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ مئیرکراچی وسیم اخترنے شہرمیں تیزی سے بڑھتے ہوئے چکن گونیا وائرس کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔ وسیم اخترکا کہنا […]

ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، عمران خان

ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کرپشن اور کرپٹ وزیراعظم کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور اگر ہم کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے تو ملک کی تقدیر بدل جائیگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا وڈیو پیغام  میں کہنا تھا کہ ملک بہت ہی نازک دور سے گزر رہا ہے، […]

آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی غلام قادرمری اور دیگر کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادرمری اور دیگرکی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران […]

پنجاب : ایف آئی اے کی کارروائیاں، 9 ایجنٹس گرفتار

پنجاب : ایف آئی اے کی کارروائیاں، 9 ایجنٹس گرفتار

پنجاب کے مختلف شہروں میں ایف آئی اے نے کارروائیاں کرکے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے 9 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہروں گجرات، فیصل آباد، میانوالی، منڈی بہاءالدین اور گوجرانوالا میں کارروائیوں کے دوران بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم […]

پنجاب: مختلف شہروں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو سمیت 2 ملزمان ہلاک

پنجاب: مختلف شہروں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو سمیت 2 ملزمان ہلاک

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ مسلح ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، جس سے دونوں ملزمان مارے گئے۔ پولیس ذرایع کے مطابق ڈکیٹی سمیت سنگین وارداتوں میں […]

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

نندی پور سے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا

اسلام آباد: اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے نندی پور پاور پلانٹ کوگیس پر منتقل کرنے کے باوجود 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کے حکومتی دعوے پورے نہ ہوسکے۔ نندی پورپاورپلانٹ ابھی صرف 270 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ پلانٹ کو مکمل آپریشنل ہونے میں مزید کئی ہفتے لگ جائیں گے،وزارت پانی وبجلی […]