counter easy hit

مقامی خبریں

پاکستان پیپلزپارٹی صحافیوں کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے، سید یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلزپارٹی صحافیوں کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے، سید یوسف رضا گیلانی

ملتان: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اوردنیا کے ہرحکمران اور ادارے میڈیا کی وجہ سے ہی اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہیں۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یوم صحافت پراپنے پیغام میں کہا کہ […]

مریم نواز کو بچانے کیلیے طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، اعتزازاحسن

مریم نواز کو بچانے کیلیے طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، اعتزازاحسن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس معاملے میں مریم نواز کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لیے طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم […]

اپنی سرزمین کودوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک ایران وزراکا عزم

اپنی سرزمین کودوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاک ایران وزراکا عزم

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اورایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال، دونوں […]

اہلیہ نے مصباح کو ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا

اہلیہ نے مصباح کو ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا

 لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 99 رنز بنانے کے باوجود سنچری مکمل نہ کر سکنے پر انہیں ”مسٹر 99“ کا خطاب دے دیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب مصباح 99 پر پہنچنے کے باوجود اننگز کو […]

پاکستان اور ایران میں برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم

پاکستان اور ایران میں برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ثقافتی، برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطوں سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ […]

کرکٹر خالد لطیف کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل

کرکٹر خالد لطیف کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل قومی کرکٹر خالد لطیف نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی۔ خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں موقف اپنایا کہ ٹریبونل کو کرکٹرز کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ خالد […]

ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی کھٹائی میں پڑگئی

ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی کھٹائی میں پڑگئی

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیےسندھ ہائی کورٹ سے مہلت طلب کر لی، مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے […]

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار

اسلام آباد میں سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرکے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد فرحان عرف لاہوری طالب علموں کو منشیات فروخت کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے 1250 گرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں […]

پاناما کیس جے آئی ٹی: اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نام مسترد

پاناما کیس جے آئی ٹی: اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نام مسترد

سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے اسٹیٹ بینک اورایس ای سی پی کے نام مسترد کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک اورچیئرمین ایس ای سی پی کو کل عدالت میں طلب کرلیا۔ پاناما لیکس فیصلےپر عملدرآمد اورمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل سے متعلق بنچ کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی […]

درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام

درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام

کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرکے مسافر گاڑی سےاسلحہ بر آمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔ پولیس نے انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے چیک پوسٹ پر کارروائی کی اور ایک مسافر گاڑی سے اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ۭبرآمد ہونے والے اسلحہ میں 15 پستولیں، بندوقیں اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں، […]

سارسل شہر میں چھٹا سالانہ دو روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ فرانس پاکستان ایسوسی ایشن

سارسل شہر میں چھٹا سالانہ دو روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ فرانس پاکستان ایسوسی ایشن

 پیرس: چھٹا سالانہ والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ جس میں یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ایسوسی ایشن کے صدر نوید اقبال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق اور ممبران نے کیا۔ یورپ بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت […]

پی ایس ایل فائنل کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا سروے

پی ایس ایل فائنل کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا سروے

آئندہ سال کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل کی تیاریوں کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا سروے کیا جارہا ہے۔ ملک کا اہم ترین کرکٹ سینٹر اس وقت کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے اور دن بدن اس کی حالت خراب ہورہی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے یاددہانیوں کے باوجود گرائونڈ خستہ حالت […]

پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں

پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں

ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اے ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام کہتے ہیں کوشش ہے کہ دونوں ملکوں کے تنازعات جلد ختم کیے جائیں۔ ایک انٹرویو میں طیب اکرام نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی ہاکی […]

عمران خان چار آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، حنیف عباسی

عمران خان چار آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، حنیف عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنماحنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان چار آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، جبکہ دانیال عزیز کا کہناہے کہ وزیر اعظم نے خود کو عدالت میں پیش کر دیا، عمران خان اپنی باری پر تلاشی نہیں دیتے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور دانیال عزیز نے […]

شارجہ: پاکستانی طیارہ غلطی سے ٹیکسی وے پر چلا گیا

شارجہ: پاکستانی طیارہ غلطی سے ٹیکسی وے پر چلا گیا

پاکستان کی نجی ایئرلائن کا طیارہ شارجہ ایئرپورٹ پر غلطی سے ٹیکسی وے پر چلا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی نجی ایئرلائن کے مسافر طیارے کے عملے نے ٹیک آف کے وقت ایئرٹریفک کنٹرول کی ہدایات کو سمجھنے میں غلطی کی جس کے باعث طیارہ رن وے کی جگہ ٹیکسی وے […]

ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے، سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سرحدپرحالیہ دہشت گردی کےواقعے پرپاکستان اورایران کی قیادت بات چیت کریں گی، ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال […]

پاکستان، پولیس میں خواتین کی تعداد میں اضافہ

پاکستان، پولیس میں خواتین کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد میں ماضی کی بہ نسبت اضافہ ہوگیا ہے۔ خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق پاکستان میں پولیس فورس میں خواتین کی تعداد میں اضافے کے باوجود ان کی شرح دو فیصد ہے۔ اگرچہ ان کے لئے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف حال […]

طورخم پر 8 ہزار گاڑیاں پاکستان میں داخلے کی منتظر

طورخم پر 8 ہزار گاڑیاں پاکستان میں داخلے کی منتظر

سیکورٹی چیکنگ اور کلیئرنس میں تاخیر کی وجہ سے پاک افغان سرحد طورخم پر ہزاروں گاڑیاں پاکستان میں داخلے کی منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق طور خم بارڈر پر افغانستان کی جانب آٹھ ہزار سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جو پاکستان آمد کی منتظر ہیں۔ ان میں سے بیشتر سامان سے لدی ہوئی ہیں۔ […]

گرینڈ حیات ہوٹل اسکینڈل: ایف آئی اے نے 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

گرینڈ حیات ہوٹل اسکینڈل: ایف آئی اے نے 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے گرینڈ حیات ہوٹل اسکینڈل میں ملوث چار کمپنیوں پر مشتمل بی این پی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالحفیظ شیخ سمیت سی ڈی اے کے 5 بیورو کریٹس اور لیگل ایڈوائزر کےخلاف قومی خزانے کو 25ارب روپے کانقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سی […]

پاناما کیس فیصلہ پر خصوصی بینچ تشکیل، سپریم کورٹ آج سماعت کریگا

پاناما کیس فیصلہ پر خصوصی بینچ تشکیل، سپریم کورٹ آج سماعت کریگا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پانامہ کیس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 3رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ کا یہ خصوصی بینچ آج کھلی عدالت میں سماعت کرے گا۔ کارروائی دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گی۔ پانامہ فیصلے پر سپریم کورٹ کے عمل درآمد بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل […]

راولپنڈی: چار خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

راولپنڈی: چار خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی ہے، ان دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں برکت علی، محمد عادل، اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں۔ چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سےتھا ، […]

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شمشیر علی ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شمشیر علی ایڈووکیٹ کو پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ مالاکنڈ بار کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شمشیر علی ایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پارٹی کے صدر نے شمشیر علی ایڈووکیٹ کے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا […]