counter easy hit

مقامی خبریں

اردو بازار واقعہ، فلیٹ مالک سمیت 10 افراد زیر حراست

اردو بازار واقعہ، فلیٹ مالک سمیت 10 افراد زیر حراست

کراچی کے علاقے اردو بازار کی عمارت میں رینجرز نے دہشت گردوں کے زیراستعمال فلیٹ کو سیل کردیا، رینجرز نے تحقیقات کے لئے فلیٹ کے مالک اور دہشت گردوں کے چار ضامنوں سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ڈی آئی جی کی سربراہی میں جائے وقوعہ کا جائزہ […]

بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے نوابشاہ میں صفائی مہم کا آغاز

بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے نوابشاہ میں صفائی مہم کا آغاز

بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے نوابشاہ میں صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا ، بحریہ ٹاؤن کا عملہ اپنی مشینری کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لے رہا ہے، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہےکہ 20 سے 22 روز میں صفائی کا کام مکمل کرلیاجائےگا ۔ صفائی مہم کی تقریب بحریہ ٹاؤن نواب شاہ […]

جمعہ سے گو نواز گو ہوگا، عمران خان

جمعہ سے گو نواز گو ہوگا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمعہ سے گونواز گو ہوگا، چیمپئن وہ ہوتا ہے جو شکست پر بھی ہار نہیں مانتا۔ پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں خیبر پختونخوا انڈر 23 گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے گیمزکے انعقاد پر خیبر پختونخوا حکومت اور […]

جے آئی ٹی پر دباؤ کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے، رانا ثنا

جے آئی ٹی پر دباؤ کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے، رانا ثنا

وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتی رہی، اب جے آئی ٹی پر دباؤ کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے […]

حکمران مرغی، انڈوں سے لےکر بجلی تک کا کاروبار کر رہے ہیں، زرداری

حکمران مرغی، انڈوں سے لےکر بجلی تک کا کاروبار کر رہے ہیں، زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکمران مرغی اور انڈوں سے لے کر بجلی تک کا کاروبار کررہے ہیں۔ مالا کنڈ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے تمام وسائل پر ایک ہی خاندان کا قبضہ ہے، ایک سیاست دان خود کو پٹھان کہتا […]

کراچی: اردو بازار مقابلہ، دو دہشت گردوں کی شناخت

کراچی: اردو بازار مقابلہ، دو دہشت گردوں کی شناخت

کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد کانام نعیم اچکزئی ہے جبکہ دوسرےدہشت گرد کی شناخت حمید کے نام سے ہوئی ہے۔ نعیم اچکزئی کا تعلق پشین سے تھا اور ٹیکسی چلاتا تھا، حمید فلیٹ میں بیوی […]

پرال سے نکالے گئے سیکڑوں ملازمین واپس لینے کا فیصلہ

پرال سے نکالے گئے سیکڑوں ملازمین واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے نکالے جانے والے سیکڑوں ملازمین کو واپس لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس سے سیکڑوں خاندانوں کے گھروں کے ٹھنڈے چولھے گرم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے جبکہ تجربہ کار اہلکاروں کی بحالی سے پرال کے الیکٹرونک سسٹم […]

مودی مقبوضہ کشمیرمیں امن نہیں چاہتے جو اصل مسئلہ ہے، پرویز مشرف

مودی مقبوضہ کشمیرمیں امن نہیں چاہتے جو اصل مسئلہ ہے، پرویز مشرف

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطے اور مسلمانوں کی بہتری کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں اور ان کے اقدامات پاکستان کے خلاف ہیں۔ سابق صدر پرویزمشرف کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت ہندو انتہا پسند […]

وزیراعظم ملزم ہیں فورا ً مستعفیٰ ہوں، چار جماعتی اتحاد کا اعلامیہ

وزیراعظم ملزم ہیں فورا ً مستعفیٰ ہوں، چار جماعتی اتحاد کا اعلامیہ

مسلم لیگ ق کے تحت 4 جماعتی اتحاد نے مشترکا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاناما فیصلے کی روح کے مطابق وزیراعظم ایک ملزم کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہوں ۔ چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم […]

کراچی میں اتوار پر سیاسی ریلیوں کا انبار

کراچی میں اتوار پر سیاسی ریلیوں کا انبار

کراچی میں اتوار پر سیاسی ریلیوں کا انبار ،ایم کیو ایم ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت بڑی سیاسی جماعتیں سڑکوں پر آگئیں،پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا آج بھی جاری ہے،چھٹی کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی کے حقوق لینے کے لیاقت آباد سے مزار قائد ک […]

میرا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے، یونس خان

میرا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے، یونس خان

پاکستان ٹیم کے مرد بحران یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بہت باتیں کی جا رہی ہیں تاہم ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیریزمیں ہراننگزمیں سنچری بنائی تب بھی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے۔ […]

بلوچستان میں کانگو کے نئے کیس کی تصدیق

بلوچستان میں کانگو کے نئے کیس کی تصدیق

بلوچستان میں کانگو کے نئےکیس کی تصدیق ہوگئی، فاطمہ جناح اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو کا نیاکیس کوہلو سے رپورٹ ہوا۔ کانگو وائرس کےشبہ میں مریض 3روزقبل کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال لایاگیا تھا جس کا علاج جاری اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ رواں ماہ بلوچستان سے کانگو وائرس کا یہ دوسرا کیس رپورٹ […]

مشال کیس: 8 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم

مشال کیس: 8 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم

مشال قتل کیس میں گرفتار 8 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے، آٹھوں ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشال قتل کیس میں 32 ملزمان گرفتارکیے جا چکے ہیں، جبکہ 24 ملزمان جیل میں ہیں، عبدالولی خان یونیورسٹی بدستور […]

لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف پیپلز پارٹی کے دھرنے

لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف پیپلز پارٹی کے دھرنے

سندھ میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی طویل اورغیراعلانی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف پیپلز پارٹی نے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے ہیں، دھرنے کی وجہ سے سکھر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ سندھ بھر […]

مشال قتل کیس: ملزم بلال نے ہجوم کو اشتعال دلایا

مشال قتل کیس: ملزم بلال نے ہجوم کو اشتعال دلایا

مشال قتل کیس کے دواہم ملزمان کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے، ڈی پی اوکاکہنا ہے کہ ایک ملزم بلال بخش نے ہجوم کو اشتعال دلایااورقتل کا نعرہ لگایااوردوسرے ملزم نےلاش کی بے حرمتی کی، قتل کے مقدمے میں گرفتارملزمان کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ مشال قتل کیس میں پولیس ویڈیوزکی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوششوں […]

عمیر شہاب کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج

عمیر شہاب کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج

کراچی میں ڈی آئی جی پشاو رشہاب مظہرکے بیٹے عمیر شہاب کے قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ عمیرشہاب کےقتل میں گرفتارپولیس اہلکار کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے فقیر محمد کا 3  روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ گرفتار پولیس اہلکار […]

سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا، میاں افتخار

سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا، میاں افتخار

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا،بعض سیاسی جماعتیں حیلے بہانے بناکر فیصلے سے انحراف کی کو شش کررہی ہیں۔ اکوڑہ خٹک میں خوشحال خان خٹک کانفرنس سے خطاب اور جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین […]

ملک چلانا ہے تو وزیراعظم حکومت چھوڑدیں، چانڈیو

ملک چلانا ہے تو وزیراعظم حکومت چھوڑدیں، چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک چلانا ہے تو وزیراعظم اداروں کا احترام کریں اور حکومت چھوڑ دیں۔ مولا بخش چانڈیو نے حیدر آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف حیسکو آفس کے باہر دھرنے میں شرکت کی۔ مولابخش چانڈیو نے احتجاجی کیمپ میں کارکنوں سے […]

لیاری جنرل اسپتال پر چھاپا، گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار

لیاری جنرل اسپتال پر چھاپا، گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری جنرل اسپتال پر چھاپا مار کر گینگ وار کے اہم ملزم امین بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم امین بلوچ گینگ وارملزم زاہد لاڈلہ کا کارندہ اور گینگ وار ملزم وسیم قصرگندی کاچھوٹابھائی ہے، ملزم پہلے رینجرزکےہاتھوں گرفتارہوا اور جیل بھی […]

یونس خان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ

یونس خان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ

مرد بحران ایک بار پھر ٹیم کو بحران سے نکالنے کے لئے تیار ہیں،دو ہفتے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے یونس خان نے واپسی کا اشارہ دے دیا۔ سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ اگرپاکستان کومیری ضرورت ہوئی توریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ […]

پنجاب کے وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی

پنجاب کے وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی

پنجاب کے وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی جبکہ لاہور میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، بھکراور بہاولنگر میں بھی بادل برسے، گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں بارش اورپہاڑوں پر برف پڑی۔ پنجاب کے وسطی علاقوں […]

میٹرک امتحانات، اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں طالبات کا احتجاج

میٹرک امتحانات، اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں طالبات کا احتجاج

کراچی میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔ کراچی کے علاقےاورنگی ٹاون نمبر ایک میں پاکستان اسکول میں طالبات نے احتجاج کیا ۔ طالبات کا موقف ہے کہ ان کی چیکنگ مرد اساتذہ سے کرائی گئی ہے۔ امتحانات دینے کے لئے آنے والی طالبات نے پرچہ دینے سےانکار کرتے ہوئے مرد اساتذہ کو امتحانی سینٹر سے […]