counter easy hit

مقامی خبریں

تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

راولپنڈی : پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں خطرناک آئس ہیروئن فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 400 گولیاں برآمد کر لی […]

کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی تمام اثاثے قانونی ہیں، پرویزمشرف

کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی تمام اثاثے قانونی ہیں، پرویزمشرف

 لاہور: سابق صدر پرویز مشرف نے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی اور ان کے اندرون اوربیرون ملک تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔ لاہورہائی کورٹ میں پرویزمشرف سمیت دیگرسیاستدانوں کے اثاثوں کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے، عدالتی نوٹس پر […]

ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹرعاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں 2 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج و معالجے […]

نیب کے ڈر سے ملک چھوڑ کر نہیں گئے، ارباب عالمگیر

نیب کے ڈر سے ملک چھوڑ کر نہیں گئے، ارباب عالمگیر

سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ وہ نیب کے ڈر سے ملک چھوڑ کر نہیں گئے ان پر بنائے گئے کیس جھوٹے ہیں جن کا ایک خاص بیک گراؤنڈ ہے۔ عدالت میں بتاؤں گا تو سب آگاہ ہو جائیں گے ۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر ارباب عالمگیر اور […]

فری اسٹائل ریسلنگ کا فروغ، 3 عالمی ریسلرز لاہور پہنچ گئے

فری اسٹائل ریسلنگ کا فروغ، 3 عالمی ریسلرز لاہور پہنچ گئے

پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ کے فروغ کےلئے 3 عالمی ریسلرز لاہورپہنچ گئے۔ عالمی شہرت یافتہ تینوں پہلوان غیرملکی پرواز کےذریعے استنبول سےلاہور پہنچے ، ان پہلوانوں میں بادشاہ خان،بمبئی کلرز اور ٹنی آئرن شامل ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ یہ ریسلرز پاکستانی پہلوانوں کو فری اسٹائل ریسلنگ کی تربیت دیں گے۔ لاہورایئرپورٹ پر پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ […]

پنجاب سرچ آپریشن: اشتہاری سمیت 57 افراد زیرحراست

پنجاب سرچ آپریشن: اشتہاری سمیت 57 افراد زیرحراست

ملک بھرمیں امن کیلئے پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آج آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے ایک اشتہاری سمیت 57 افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا ۔ کبیروالا میں پولیس اور حساس اداروں نے نواں شہر کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 41 گھروں کی […]

سندھ پولیس میں مبینہ کرپشن، ریفرنس سماعت کیلئے منظور

سندھ پولیس میں مبینہ کرپشن، ریفرنس سماعت کیلئے منظور

احتساب عدالت نے سندھ پولیس میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے غلام حیدر جمالی کو طلب کرلیا ہے۔ احتساب عدالت کے منتظم جج نے سابق آئی جی سندھ ،سابق اے آئی جی فائنانس فدا حسین شاہ سمیت دیگر ملزمان کو طلب کرلیا ،ملزمان پرایس آر پی حیدرآباد کیلئے 881 […]

مشال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ

مشال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مقتول طالب علم مشال خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ موت گولی لگنے سے ہوئی ۔ ادھر خیبرپختونخوا حکومت نے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی سمری پشاور ہائیکورٹ کو بھجوادی ہے۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت مشتاق غنی نے  بتایا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے […]

آلودہ مشروب اور خراب پھل گیسٹرو کا سبب ہیں، طبی ماہرین

آلودہ مشروب اور خراب پھل گیسٹرو کا سبب ہیں، طبی ماہرین

گرمیوں کا آغا زہوتے ہی بازاروں میں مشروبات اور پھلوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق اگر مشروبات آلودہ اور پھل خراب ہوں تو یہ اکثر اوقات گیسٹرو کا باعث بنتے ہیں۔ شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں شہری موسم کی حدت سے بچنے کے لئے پھلوں اور بازار میں دستیا ب […]

وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میٹرو بس منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میٹرو بس منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کے لئے میڑو بس منصوبے کا اعلان کردیا۔بلدیاتی نمائندوں کےکنونشن سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ پنجاب بھر میں چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے قرضے بھی دئیے جائیں گے۔ فیصل آباد میں لوکل باڈیز کنونشن سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں میگا پروجیکٹس […]

ایسٹر پر لاہور میں دہشت گردی کی کوشش ناکام

ایسٹر پر لاہور میں دہشت گردی کی کوشش ناکام

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایسٹر پر لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش انٹیلی جنس ایجنسیز نے ناکام بنا دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے قریب آپریشن کیا جس میں ایک دہشت […]

سندھ اسمبلی: وقفہ سوالات موخر ہونے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

سندھ اسمبلی: وقفہ سوالات موخر ہونے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کو مؤخر کرتے ہوئے اسپیکر نے اجلاس ختم کرنے کا عندیہ دیا تو ایم کیو ایم اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ سندھ اسمبلی کا جمعے کا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو اگلے اجلاس […]

کیچ: نا معلوم افراد نے ایک ٹیچر کو اغوا کرلیا

کیچ: نا معلوم افراد نے ایک ٹیچر کو اغوا کرلیا

ضلع کیچ کے علاقے پیدراک میں نامعلوم افراد نے ایک ٹیچر کو اغوا کر لیا گیا۔ اغوا ہونے والا ٹیچر مردم شماری میں ڈیوٹی دے رہا تھا، جبکہ تربت میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے پیدراک میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر شعیب نامی […]

لاہور: گھر کا لینٹر ڈالتے ہوئے مزدور جاں بحق

لاہور: گھر کا لینٹر ڈالتے ہوئے مزدور جاں بحق

لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں گھر کا لینٹر ڈالتے ہوئے ایک مزدور مکسچر مشین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق منیر احمد ایک گھر کا لینٹر ڈال رہا تھا کہ اسی دوران سیمنٹ، بجری اور ریت کو مکس کرنے والی مشین اس کے اوپر آگری، جس سے وہ شدید زخمی […]

نارووال: تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیرِ اہتمام ڈیرہ اویسیاں کلاس گورائیہ میں جشن خیر الوریٰ و جشن غوث الوریٰ کانفرنس

نارووال: تعلیمات رسول عربی ﷺ اپنا کر مسلمان آج بھی اپنا مقام حاصل کر سکتا ہے ۔ مسلمانوں کے زوال کی وجہ اسوہ رسول ﷺ سے دوری ہے۔ حضرت سیدنا خیر الوریٰ محمد رسول اللہ ﷺ نے ایک فرد سے لیکر معاشرے تک انسان کی راہنمائی فرمائی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کا کلمہ پڑھنے والے […]

لاہور: 3 بس اڈوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج

لاہور: 3 بس اڈوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج

لاہور پولیس نےسیکورٹی انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر 3 بس اڈوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس کے مطابق ایک مقدمہ تھانا نواں کوٹ اور 2 تھانہ  شیرا کوٹ میں درج کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق بند روڈ پرواقع بس اڈوں پر واک تھروگیٹ خراب حالت میں تھے،جبکہ مسافروں […]

ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

آج ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں مزید گرمی پڑے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، سبی، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہی وال اور ڈیر اسماعیل خان ڈویژن بھی انتہائی گرم رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا […]

پنجاب کے شہروں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

پنجاب کے شہروں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

موسم کےتیور بدلتے ہی ملک کے دوسرے شہروں کی طرح لاہور میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دیگر شہروں میں 8 اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی نے پَر پھیلا دیئےہیں۔ لاہور میں گزشتہ روز یادہ […]

ولی خان یونیورسٹی: مقتول نوجوان سپرد خاک، ایف آئی آر درج

ولی خان یونیورسٹی: مقتول نوجوان سپرد خاک، ایف آئی آر درج

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں قتل کئے گئے نوجوان مشعال خان کو صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا، واقعے کے دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئےہیں جبکہ 20 نامزد افراد میں سے 8 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک مقدمے میں قتل اور دہشت گردی سمیت 6 دفعات […]

چین عالمی طاقت اور دنیا کی قیادت کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم

چین عالمی طاقت اور دنیا کی قیادت کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان عظیم دوست اور شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عالمی طاقت اور دنیا کی قیادت کرنے والا ملک ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ کی کتاب کے اردو ایڈیشن کی تقریب رونمائی سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کتاب میں سیاست کے ساتھ […]

لندن انکوائری کے بعد پی سی بی جب بلائے گی آ جاؤں گا، ناصر جمشید

لندن انکوائری کے بعد پی سی بی جب بلائے گی آ جاؤں گا، ناصر جمشید

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مبینہ مرکزی ملزم ناصر جمشید نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لندن میں انکوائری مکمل ہونے دیں، پی سی بی جب کہے گا حاضر ہو جاوٗں گا۔ ناصر جمشید نے گھر تبدیل کرنے اور چھپنے کے الزامات مسترد کر دیے اور کہا کہ وہ تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں اور نہ […]

وزیراعلیٰ نے شہری محکموں پر قبضہ کر رکھا ہے، مصطفیٰ کمال

وزیراعلیٰ نے شہری محکموں پر قبضہ کر رکھا ہے، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہری محکموں پر قبضہ کیا ہوا ہے،اب ایسا نہیں چلے گا، دو روز میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ کراچی پریس کلب پر دھرنے کے نویں روز میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی کے چیئرمین نے سندھ حکومت […]