counter easy hit

مقامی خبریں

یو اے ای نے حلال اشیا براستہ سمندر بھجوانے کی اجازت دیدی

یو اے ای نے حلال اشیا براستہ سمندر بھجوانے کی اجازت دیدی

لاہور: پنجاب حلال ڈیولپمنٹ ایجنسی کے چیئرمین جسٹس خلیل الرحمن خان نے کہا ہے کہ یو اے ای اتھارٹی نے حلال مصنوعات کی سمندر کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن کی اجازت دے دی ہے جس سے کرایوں کی مد میں کم از کم ایک تہائی کمی ہوگی۔ چیئرمین جسٹس خلیل الرحمن نے کہا کہ اتھارٹی بہت سے ممالک […]

جمیل احمد 3 سال کیلیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

جمیل احمد 3 سال کیلیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

کراچی: وفاقی حکومت نے 11 اپریل2017 سے اسٹیٹ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے جمیل احمد کو 3 سال کی مدت کے لیے اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر تعینات کر دیا ہے۔ سینٹرل بینکر کی حیثیت سے جمیل احمد کا کیریئر 26 برسوں پر محیط ہے اور وہ اسٹیٹ بینک اور سعودی […]

پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی

پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی

 گیانا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر نہ صرف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے میچز جیتنے والی دوسری ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا اعزاز آسٹریلیا کو حاصل ہے جو […]

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے گرفتار تمام ملزمان ضمانت پر رہا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے گرفتار تمام ملزمان ضمانت پر رہا

 لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار تمام پولیس اہلکاروں کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی اور اس موقع پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے دائر ضمانت […]

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ 42 ڈگری سے بھی بڑھنے کا خدشہ

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ 42 ڈگری سے بھی بڑھنے کا خدشہ

 کراچی: سندھ اور جنوبی پنجاب کی طرح شہر قائد بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ پارہ بھی مسلسل چڑھتا جارہا ہے۔  کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے میدانی علاقوں سے آنے والے ہوا کے گرم تھپیڑوں سے مسلسل تیسرے روز درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرگیا ہے، شدید […]

پاکستان کا ماڈل شہر کراچی اب کچرا ہو چکا ہے، گورنر سندھ

پاکستان کا ماڈل شہر کراچی اب کچرا ہو چکا ہے، گورنر سندھ

 کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 70 اور 80 میں کراچی پاکستان کا ماڈل شہر تھا جو آج کچرا ہوچکا ہے لہذا26  سالوں کے بگاڑ کو صحیح کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میری باتوں کو توڑ مروڑ کر […]

چین پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلیے انتہائی مخلص ہے، شہبازشریف

چین پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلیے انتہائی مخلص ہے، شہبازشریف

ملتان: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلیے انتہائی مخلص ہے اورسی پیک کے منصوبے ہماری تعلیمی پالیسی پر نظر ثانی مانگتے ہیں۔ ایئر یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ آج جدت اورتحقیق کا دور ہے، ترقی اورخوشحالی کے […]

وزیراعظم نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

وزیراعظم نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی، نئی ہاؤسنگ اسکیمز اور گیس کنیکشنز سمیت اہم منصوبوں پر تبادلہ […]

کراچی میں دہشتگردی کی سازش ناکام، را اور افغان خفیہ ایجنسی کے 5 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں دہشتگردی کی سازش ناکام، را اور افغان خفیہ ایجنسی کے 5 دہشتگرد گرفتار

 کراچی: رینجرز نے شہر میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے افغان ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی ’’را‘‘ کے لیے کام کرنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کرنل قیصر نے بتایا کہ رینجرز کو اطلاع ملی تھی کہ مواچھ گوٹھ میں […]

مسلح افواج کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا، سربراہ پاک فضائیہ

مسلح افواج کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا، سربراہ پاک فضائیہ

ملتان: ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔ ملتان میں ایئریونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ایئر یونیورسٹی نے تعلیم کے معیار کو برقرار رکھا ہے، یونیورسٹی کے قیام سے جنوبی پنجاب کے […]

شعیب ملک نے اپنی سنچری ثانیہ مرزا کے نام کر دی

شعیب ملک نے اپنی سنچری ثانیہ مرزا کے نام کر دی

 گیانا: شعیب ملک نے شادی کی سالگرہ پر اپنی سنچری اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام پیغام میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں اپنی سنچری ثانیہ مرزا کے نام کرتا ہوں، شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کو شادی کی سالگرہ […]

اے این پی کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کریگی

اے این پی کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کریگی

عوامی نیشنل پارٹی نے کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے مسئلے پر کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال […]

عالمی برادری اپنے مفادات کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے، مشیر قومی سلامتی

عالمی برادری اپنے مفادات کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے، مشیر قومی سلامتی

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اپنے مفادات کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے تاہم  امریکا کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔  مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں […]

تیسرا ون ڈے؛ ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تیسرا ون ڈے؛ ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 گیانا: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے شہر پروویڈنس میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ کے […]

سرفراز احمد جیسا جارح مزاج کپتان پاکستان ٹیم کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

سرفراز احمد جیسا جارح مزاج کپتان پاکستان ٹیم کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

 لاہور: شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ایک جارح مزاج کپتان ہیں اور ٹیم کو ایسے ہی قائد کی ضرورت ہے جب کہ میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو آگے بڑھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت […]

بلاول بھٹی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار دی گئی

بلاول بھٹی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار دی گئی

لاہور: ایکسائز نے آل راﺅنڈر بلاول بھٹی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار دی جب کہ کرکٹر نے عملے سے بھرپور تعاون کیا۔ محکمہ ایکسائز کے آفیشلز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بلاول بھٹی کو گاڑی پر بغیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے کی وجہ سے روکا گیا اور ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ […]

پاکستان کسی اسلامی ملک کے خلاف اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا، وزیردفاع

پاکستان کسی اسلامی ملک کے خلاف اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا، وزیردفاع

 اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف کسی بھی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال  کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایسے اتحاد کا رکن بننے کو تیار نہیں جو کسی اسلامی ملک کے خلاف ہو، […]

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر فرد جرم عائد

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر فرد جرم عائد

 لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ پی سی بی حکام کے مطابق ناصر جمشید نے کیس کے حوالے سے تعاون نہیں کیا اس لئے فرد جرم عائد کرنے کے بعد کرکٹر کو چارج شیٹ بھجوا دی گئی ہے۔ دوسری طرف شاہ زیب حسن کی جانب سے پی سی بی […]

پنجاب کے تمام مزارات کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تمام مزارات کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام چھوٹے اور بڑے مزارات کو رجسٹرڈ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ سرگودھا میں مزار کے متولی کے ہاتھوں 20 افراد کے بے دردی سے قتل ہونے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ہے اور صوبے کے تمام مزارت کو رجسٹرڈ کرنے سمیت جعلی پیروں اور ان کے چیلوں کے […]

اسپیکر ایاز صادق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

اسپیکر ایاز صادق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسپیکر ایاز صادق کو کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مستردکردی. الیکشن کمیشن میں اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کو کام سے روکنے کے لیے دائردرخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارشاہد اورکزئی نے کہا کہ میں جومسئلہ لایا ہوں وہ قانون کے تحت نہیں بلکہ […]

كويت میں ایک شارع کو علامہ اقبال كے نام سے منسوب کر دیا گیا

كويت میں ایک شارع کو علامہ اقبال كے نام سے منسوب کر دیا گیا

کویت سٹی: دنیا کے دیگر کئی ملکوں کی طرح کویت میں بھی ایک شارع کو شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت سٹی کے علاقے فحاحیل میں ایک سڑک کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔ دارالحکومت کویٹ سٹی کی شارع نمبر […]

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاریاں

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاریاں

 اسلام آباد: واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ واپڈا کی جانب سے نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی درخواست کی ہے، نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں پن بجلی کے […]