counter easy hit

مقامی خبریں

کراچی: ڈاکیارڈ کے قریب آتشزدگی، فائر ٹینڈر مصروف عمل

کراچی: ڈاکیارڈ کے قریب آتشزدگی، فائر ٹینڈر مصروف عمل

کراچی میں کیماڑی ڈاکیارڈ کےقریب گودام میں آگ لگ گئی۔کےپی ٹی کے12فائرٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیماڑی ڈاکیارڈ کےاندرایک گودام میں لگی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل جانےوالےراستےکو ٹریفک کےلیےبند کر دیا گیا ہے۔ Post Views – پوسٹ کو […]

سعودی عرب نے راحیل شریف کیلئے اجازت مانگی، ہم نے دیدی، خواجہ آصف

سعودی عرب نے راحیل شریف کیلئے اجازت مانگی، ہم نے دیدی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی، پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر […]

دو سینیٹرز کی کمی سے فوجی عدالتوں کی ترمیم منظور نہیں ہوئی

دو سینیٹرز کی کمی سے فوجی عدالتوں کی ترمیم منظور نہیں ہوئی

سینیٹ میں دو ارکان کی کمی کے باعث فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ترمیم منظور نہ ہو سکی۔قانون سازی کے لیے سینٹ میں کورم کو بنیاد بنا کر اجلاس منگل تک ملتوی کیا گیاتھا۔ ایوان بالا سینیٹ میں کل ممبران کی تعداد 104ہے۔دوتہائی اکثریت کے لیے 69افراد کی ضرورت ہوتی ہے ۔اجلاس کے […]

ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے، مصباح

ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے، مصباح

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریٹائر منٹ کے بارے میں جلد سب کو پتہ چل جائے گا۔ کوشش کروں گا کہ میری فارم بھی واپس آئے اور ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہوجائے۔ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت […]

کراچی: شاہ لطیف ٹاون سے 3 ملزمان گرفتار، فائرنگ سے شخص زخمی

کراچی: شاہ لطیف ٹاون سے 3 ملزمان گرفتار، فائرنگ سے شخص زخمی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ الفلاح سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ رفاہ عام سوسائٹی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران3 ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے اسلحہ […]

نیویارک میں یوم پاکستان کی تقریب

نیویارک میں یوم پاکستان کی تقریب

نیویارک میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے بھی شرکت کی ہے۔ تقریب میں انٹونیو گوٹیریس کہتے ہیں کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اور مہاجرین کی میزبانی میں سب سے آگے رہا ہے۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ انہوں نے تقریب میں […]

شرجیل و خالد کیخلاف کچھ ثابت نہ ہوا تو بدقسمتی ہوگی، نجم سیٹھی

شرجیل و خالد کیخلاف کچھ ثابت نہ ہوا تو بدقسمتی ہوگی، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے ایک دو روز قبل ہمیں گڑبڑ کی رپورٹ مل گئی تھی۔ اسی لیے ہمارے لوگ بھی محتاط ہوگئے تھے۔ خالد اور شرجیل کے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکے تو ہماری بدقسمتی ہوگی اور فکسنگ معاملات […]

نصر پور: آم کے باغات میں بیماریاں، پیداوار میں کمی کا خدشہ

نصر پور: آم کے باغات میں بیماریاں، پیداوار میں کمی کا خدشہ

نصرپور اور گردو نواح میں موسم کی تبدیلی کے سبب آموں کے باغات کو متعدد بیماریاں لگ گئی ہیں، جس کی وجہ سے کم پیدوار کا خدشہ ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں آموں کے ٹھیکیدار نے میڈیا کو بتایا کہ آم کی فصل میں میرپور خاص کے بعد ٹنڈوالہ یار دوسرے نمبر پر آتا ہے، […]

لاہور: سرچ آپریشن میں 10 افراد زیرحراست، شراب و منشیات برآمد

لاہور: سرچ آپریشن میں 10 افراد زیرحراست، شراب و منشیات برآمد

لاہور میں پولیس نے نصیرآباد کی ماڈل کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 10مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سرچ آپریشن ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کی قیادت میں کیا گیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ماڈل کالونی میں 100 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مکینوں […]

کمسن ملازمہ صائمہ کو 7 مقامات سے جلایا گیا، میڈیکل رپورٹ

کمسن ملازمہ صائمہ کو 7 مقامات سے جلایا گیا، میڈیکل رپورٹ

کمسن گھریلو ملازمہ صائمہ کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی، میڈیکل بورڈ کے مطابق کمسن ملازمہ کے جسم کو کئ مقامات سے جلایا گیا ہے۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے کمسن گھریلو ملازمہ صائمہ کے جسم پر 7 سے زائد مقامات پر تشدد اور جلائے جانے کے نشانات […]

مالی معاملات میں بے ضابطگی اہلخانہ سے جھگڑے کی بنے، باکسر عامر خان

مالی معاملات میں بے ضابطگی اہلخانہ سے جھگڑے کی بنے، باکسر عامر خان

باکسر عامر خان اور ان کے اہلخانہ کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے چپقلش چلی آرہی ہے اور یہی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ شاید اس کی وجہ ان کی اہلیہ فریال مخدوم ہیں ۔ لیکن باکسر نے خود انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور والدین کی درمیان تعلقات کی خرابی اور دوری کی […]

کراچی: 20 افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق

کراچی: 20 افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق

شہر میں رواں ماہ اب تک 20افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،جبکہ درجنوں مشتبہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود شہری ادارے اور صوبائی محکمہ صحت مچھروں کے خاتمے کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کورنگی، لیاری، […]

فیکا بڑی رکاوٹ، کوئی ٹیسٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں، شہریار

فیکا بڑی رکاوٹ، کوئی ٹیسٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں، شہریار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول سیریز کھیلنے سے انکار پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے خلاف ایک بار پھر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے نقصان کی تلافی کے لئے بھارتی بورڈ کو عدالت میں لے جانے کی دھمکی دے چکا ہےاور اس حقیقت کا بھی […]

تھرکول میں بھرتیاں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

تھرکول میں بھرتیاں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تھرکول اتھارٹی میں خلاف قانون بھرتیاں کرنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،فیصلے میں تمام منصوبے متعلقہ محکموں کو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل3 رکنی بینچ نے تھرکول اتھارٹی مین خلاف قانون بھرتیوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت […]

سوشل میڈیا گستاخانہ مواد، 3 ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا گستاخانہ مواد، 3 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں 3ملزم گرفتارکر کے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردئیے، عدالت نے ملزمان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ تحقیقات کی سربراہی ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکاخیل […]

پی سی بی ٹریبونل میں شرجیل خان کی وکلا کے ہمراہ پیشی

پی سی بی ٹریبونل میں شرجیل خان کی وکلا کے ہمراہ پیشی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے وکلا کےساتھ ٹریبونل میں پیش ہوئے،دوسری طرف خالد لطیف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی ۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل خان کے وکیل کا کہناتھاکہ الزامات اور ان کے دفاع کا معاملہ بعد میں آئے […]

بھکر اور لودھراں میں 30 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

بھکر اور لودھراں میں 30 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

ملک میں پولیس اور سیکورٹی فورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے،بھکر اور لودھراں میں کارروائی کے دوران30 سے زائدمشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔ لودھراں شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث 28 افراد کو حراست میں لے لیا ،دوران آپریشن20سے زائ د گھروں کی تلاشی لی گئی، […]

گجرات: بس اور کالج وین میں تصادم ،3افراد جاں بحق

گجرات: بس اور کالج وین میں تصادم ،3افراد جاں بحق

گجرات میں بس اور کالج وین کے تصادم میں 3افراد جاں بحق جبکہ 10طالبات زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گجرات کے علاقے لکھنوال کے قریب کالج کی وین سامنے سے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور طالبات سمیت افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق […]

بابر بٹ قتل کیس: دہشتگردی کی دفعات ختم، سیشن کورٹ منتقل

بابر بٹ قتل کیس: دہشتگردی کی دفعات ختم، سیشن کورٹ منتقل

لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بابر بٹ قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر تے ہوئے سماعت سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بابر بٹ قتل کیس کے ملزم حبیب بٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے […]

جعلی این او سی کا اجراء: وزارت داخلہ کا اہلکار گرفتار

جعلی این او سی کا اجراء: وزارت داخلہ کا اہلکار گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے بلٹ پروف گاڑیوں کی66 جعلی این او سی کے اجرا کے الزام میں وزارت داخلہ کے اہلکار اشفاق اختر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے […]

ملتان: آصف زرداری کی آمد متوقع، کارکنان کا جشن

ملتان: آصف زرداری کی آمد متوقع، کارکنان کا جشن

ملتان میں سابق صدر آصف علی زرداری کی متوقع آمدکی خوشی میں کارکنان نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی، اس دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔ ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور زرداری کے حق میں نعرے لگائے۔ مٹھائی […]

گستاخانہ مواد کی اشاعت کے الزام میں تین ملزموں کا سات روزہ ریمانڈ

گستاخانہ مواد کی اشاعت کے الزام میں تین ملزموں کا سات روزہ ریمانڈ

ملزموں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش کیا اسلام آباد  ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ڈالنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کا انسداد دہشت گردی عدالت سے سات روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ۔ سوشل میڈیا […]