counter easy hit

کھیل

آفریدی کے بیان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست داخل

آفریدی کے بیان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست داخل

کراچی…….سندھ ہائی کورٹ میں شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں دیئے گئے متنازعہ بیان کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے،درخواست میں عدالت سے فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں عامر نواز ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب […]

وارم اپ میچ:پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف

وارم اپ میچ:پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف

کولکتا…..ورلڈ ٹی 20کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف دیا ہے، محمدحفیظ نے70رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کولکتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنائے۔اووپننگ جوڑی ایک بار پھر […]

ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط تھا،انتخاب عالم

ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط تھا،انتخاب عالم

لاہور,…پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے ، چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اعتراف کیا ہے کہ اوپنر خرم منظور کی سلیکشن سلیکٹرز کی غلطی تھی۔ انتخاب عالم اور ہارون رشید کی رپورٹ لاہور میں […]

بنگلادیش نے عمان کوہرادیا،16مارچ کوپاکستان سے مقابلہ ہوگا

بنگلادیش نے عمان کوہرادیا،16مارچ کوپاکستان سے مقابلہ ہوگا

کراچی……ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں بنگلادیش نے عمان کو شکست دے کر سُپر ٹین کیلئے جگہ بنالی، اس مرحلے میں سولہ مارچ کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کولکتہ میں مقابلہ ہوگا۔ دھرم شالہ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کی اور تمیم اقبال کی شاندار سنچری کی بدولت 181 رنز اسکور […]

پاکستان کل سری لنکا کیخلاف واحد وارم اپ میچ کھیلے گا

پاکستان کل سری لنکا کیخلاف واحد وارم اپ میچ کھیلے گا

کولکتہ…….پاکستان کرکٹ ٹیم نے مشن کولکتہ کا آغاز کردیا ہے ، قومی ٹیم نے بھارت پہنچنے کے بعد پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ، فاسٹ بولر محمد سمیع پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ، پاکستان ٹیم کل سری لنکا کے خلاف واحد وارم اپ میچ کھیلے گی پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولکتہ کے […]

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتا ،یونس خان

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتا ،یونس خان

کراچی… تحقیقاتی کمیٹی میں شامل یونس خان نے ورلڈ ٹی 20 سے پہلے کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساتھی کرکٹرز کےخلاف ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے بدمزگی ہو۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے یہ کہہ کر کمیٹی اجلاس میں […]

ورلڈ ٹی 20 : 15مارچ سے مین رائونڈز ، بھارت و کیویز سے شروعات

ورلڈ ٹی 20 : 15مارچ سے مین رائونڈز ، بھارت و کیویز سے شروعات

کراچی ………چھٹے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا مین رائونڈ 15مارچ (منگل) سےشروع ہونے کو ہے۔ جہاں ناگپور میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔ اگر کامیابی نے دھونی الیون کے قدم چومے تو اعزاز دو بار حاصل کرنے والی وہ پہلی ٹیم بن جائے گی۔ اس سے قبل کھیلے گئے5ورلڈ کپ […]

بھارت میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، شعیب ملک

بھارت میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، شعیب ملک

کولکتا……پاکستان کے تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں جو ہو گیا سو ہو گیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الگ ایونٹ ہے ،یہ اچھا موقع ہے کہ اس میں بھرپور پرفارمنس دیں اور پاکستان کو دنیا کی دیگر ٹیموں کے مقابل لا کھڑا کریں۔ کولکتا کے ایڈین گارڈن میں میڈیا […]

کولکتا:پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایڈن گارڈن میں پریکٹس

کولکتا:پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایڈن گارڈن میں پریکٹس

کولکتا……پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایڈن گارڈن میں ٹریننگ سیشن جاری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کل سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔ گرین شرٹس کولکتا کے ایڈن گارڈن میں ٹریننگ میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سیشن کے بعد شاہد آفریدی پریس کانفرنس کریں گے۔ورلڈ ٹی20میں پاکستان کا پہلا میچ […]

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور…….پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نےورلڈکپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیاہے اور امید ظاہرکی ہےکہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرےگی۔ وزیر اعلی پنجاب نے ایک پیغام میں کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں امید ہے وہ ٹی […]

بھارت میں کھیل کرخوشی ہورہی ہے، شاہد آفریدی

بھارت میں کھیل کرخوشی ہورہی ہے، شاہد آفریدی

کولکتا……پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت میں کھیل کرخوشی ہورہی ہے، کولکتامیں ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے۔ کولکتاکے ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ذہنی اورجسمانی طورپرپرتیارتھے کہ بھارت میچ کھیلنے جائیں گے اور یہاں کھیل کر خوشی محسوس […]

قومی ٹیم کو دھمکیاںآئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی انشورنس کرالی

قومی ٹیم کو دھمکیاںآئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی انشورنس کرالی

کولکتہ ……آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میںشرکت کیلئے سخت ترین سیکیورٹی کی فراہمی یقین دہانی کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی ہے۔ بھارتی شدت پسند وں اور سیاسی جماعتوں کے دھمکیوں کے پیش نظر آئی سی سی نے گرین شرٹ کے تمام کھلاڑیوں کی انشورنس کرالی ہے،جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم […]

ورلڈٹی20کےبعدکپتانی چھوڑدوں گی،ثنامیر

ورلڈٹی20کےبعدکپتانی چھوڑدوں گی،ثنامیر

لاہور……سیکیورٹی کی یقین دہانی ملتےہی شاہینوں اورشیرنیوں نے بھارت کارخ کرلیا ہے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنامیرکہتی ہیں کہ ورلڈ ٹی 20کے بعد کپتانی چھوڑدوں گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئےقائداعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ روانہ ہوگئی ہے۔پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کا بھی 19 مارچ کو ٹاکرا […]

میرے اور آفریدی کے پاس خود کو منوانے کا آخری موقع ہے، وقاریونس

میرے اور آفریدی کے پاس خود کو منوانے کا آخری موقع ہے، وقاریونس

لاہور……پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ میرے اور آفریدی کے پاس خود کو منوانے کا یہ آخری موقع ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم گزشتہ چھ ماہ سے برا کھیل رہی ہے، اب اوپر جانے کا وقت ہے، ان سمیت شاہد آفریدیکے پاس بھی خود کو […]

بھارتی یقین دہانی کے بعد کرکٹ ٹیم کو اجازت دی، محکمہ داخلہ

بھارتی یقین دہانی کے بعد کرکٹ ٹیم کو اجازت دی، محکمہ داخلہ

اسلام آباد……وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعدپاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وفاقی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی،کولکتہ کے پولیس چیف اور خاص طور پر […]

سیکیورٹی ضمانت ملنےکے بعد پاکستانی ٹیم بھارت کے لیے روانہ

سیکیورٹی ضمانت ملنےکے بعد پاکستانی ٹیم بھارت کے لیے روانہ

لاہور……بھارت سے سیکیورٹی کی ضمانت ملنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20کے لیے ابو ظبی کے راستے بھارت روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کررہے ہیں۔ بھارت جانے والے 27 رکنی وفد میں 12 عہدیدار شامل ہیں، اس سے قبل ائیر پورٹ پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔27رکنی اسکواڈ لاہور […]

پاکستان کرکٹ ٹیم کل شام کولکتا پہنچ جائےگی، شہریار خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کل شام کولکتا پہنچ جائےگی، شہریار خان

لاہور……پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کی سیکیورٹی کامعاملہ حل ہوگیا ہے، ٹیم آج رات بھارت جائے گی، کل تک ٹیم کولکتا پہنچ جائے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی […]

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ: بھارت کی جانب سے ویزا نرمی کا فیصلہ

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ: بھارت کی جانب سے ویزا نرمی کا فیصلہ

اسلام آباد…….بھارت کی جانب سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران پاک، بھارت میچ سے لطف اندوز ہونے والے پاکستانی شائقین کے لئے ویزا انتظامات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ویزا نرمی پالیسی کے مطابق 65 سال سے زائد اور 15 سے کم عمر والے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنے سے مستثنی ہونگے، […]

پاکستانی ٹیم سیکیورٹی پر پاک، بھارت بیانات پر مختصر نظر

پاکستانی ٹیم سیکیورٹی پر پاک، بھارت بیانات پر مختصر نظر

اسلام آباد…….بالاآخر بھارت کو ماننا پڑا کہ پاکستان کا موقف اور ملک میں پاکستان مخالف جذبات کے پیش نظر سیکیورٹی کو لیکر تحریری ضمانت کا مطالبہ جائز تھا۔دھرم شالہ سے میچ کولکتہ منتقل کرنے پر پاکستان نے بھارتی فیصلے کو سراہالیکن دھمکیوں کا سلسلہ پھر بھی بند نا ہوا تو ڈو مور کے لئے کہا […]

کرکٹ ٹیم آج رات یا کل بھارت روانہ ہوجائیگی، نجم سیٹھی

کرکٹ ٹیم آج رات یا کل بھارت روانہ ہوجائیگی، نجم سیٹھی

اسلام آباد……پاکستانی حکومت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کے لئے اپنی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دیدی ہے، پاکستانی ٹیم آج رات یا کل تک بھارت روانہ ہوجائیگی۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے بعد پی سی بی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےمیڈیا سے گفتگو […]

ورلڈ ٹی 20 میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

ورلڈ ٹی 20 میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

دبئی …… بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے بعد آئی سی سی نے کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ڈوپنگ ٹیسٹ کا مقصد ایونٹ کو الزامات […]

کولکتہ میں پاکستان کے کھیلنے پر بھارتی انتہاپسندوں کی میچ روکنے کی دھمکی

کولکتہ میں پاکستان کے کھیلنے پر بھارتی انتہاپسندوں کی میچ روکنے کی دھمکی

کولکتہ……دھرم شالا کے بعد اب کولکتہ میں بھی پاکستان کا میچ کھیلے جانے پر بھارتی انتہاپسندوں نے میچ روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اے ٹی ایف آئی نامی تنظیم نے کہا ہے کہ ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت میچ نہیں روکا گیا تو وہ پچ کھود دیں گے ۔اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ آف انڈیا نامی […]