counter easy hit

کھیل

ٹی 20کا فیصلہ کن معرکہ : گرین شرٹ آج پریکٹس کرینگی

ٹی 20کا فیصلہ کن معرکہ : گرین شرٹ آج پریکٹس کرینگی

ویلنگٹن ……نیوزی لینڈ سے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے گرین شرٹس آج سے پریکٹس شروع کریں گے،اس بار ہیڈ کوچ نے اپنے شاہینوں کو ٹریننگ پر دھیان دینے اور سیلفیز اور ٹوئٹر سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ہملٹن میں کیویز نے پاکستانی بالرز کی دھلائی کرکے،پہلے میچ کی جیت کا نشہ […]

کرس گیل کی 12گیندوں پرففٹی ،یووراج کا ریکارڈ برابر

کرس گیل کی 12گیندوں پرففٹی ،یووراج کا ریکارڈ برابر

میلبورن …..بگ بیش ٹی20 میچ میں کرس گیل نے یووراج سنگھ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا،کرس گیل ایک اور ریکارڈ کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ کرس گیل نےبگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے دھواں دار اننگ کھیلی ،انہوں نے 12گیندوں پر 51رنز بنائے ،تیز ترین ففٹی میں 7چھکے اور […]

فیفاکےسابق صدربلاٹرمعطلی کے باوجود تنخواہ وصول کررہے ہیں

فیفاکےسابق صدربلاٹرمعطلی کے باوجود تنخواہ وصول کررہے ہیں

زیورخ……..فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ معطلی کے باوجود تنخواہ وصول کررہے ہیں ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیفا کی آڈٹ کمیٹی کے ترجمان نے بتایا کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم کے سابق سربراہ سیپ بلاٹر جنہیں آٹھ سال کے لیے معطل کیا گیا […]

شان ٹیٹ کی 5 سال بعد آسٹریلیا کے ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی

شان ٹیٹ کی 5 سال بعد آسٹریلیا کے ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی

سڈنی…. آسٹریلیا کے تیز رفتار بولر شان ٹیٹ کو پانچ سال کے بعد بھارت کے خلاف کھیلے جانے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 32 سالہ ٹیٹ نے آخری بار سال 2011 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی […]

کیریئر کے آغاز میں میچ فکسنگ کیلئے رابطے کئے گئے ،جوکو وچ

کیریئر کے آغاز میں میچ فکسنگ کیلئے رابطے کئے گئے ،جوکو وچ

سڈنی……سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں میچ فکسنگ کیلئے رابطے کئے گئے تھے ۔ نوواک جوکووِچ نے میچ فکسنگ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے کیریئر کے آغاز میں2007میں ا ن سے میچ فکسنگ کیلئے بلا واسطہ رابطے کئے […]

بھارت کیخلاف T20سیریز ،آسٹریلیا کا 17 رکنی ٹیم کا اعلان

بھارت کیخلاف T20سیریز ،آسٹریلیا کا 17 رکنی ٹیم کا اعلان

کینبرا۔۔۔بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئےکرکٹ آسٹریلیا نے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا،شان ٹیٹ کی 5سال بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 26 جنوری سے ہوگا۔ کرکٹ سیریز کے لئے 17 رکنی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ […]

اسپاٹ فکسنگ،اجیت چنڈیلا پر تاحیات کرکٹ کے دروازے بند

اسپاٹ فکسنگ،اجیت چنڈیلا پر تاحیات کرکٹ کے دروازے بند

نئی دہلی…….انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے والے راجستھان رائلز کے سابق اسپینر اجیت چنڈیلا پر عمر بھر کےلیے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے جبکہ ہیکن شاہ کو پانچ سال کےلیے کرکٹ سے دور کر دیا گیا۔ کرکٹ کی مقبول ترین لیگ آئی پی ایل ،جس میں 2013 سے اسپاٹ فکسنگ کی […]

آسٹریلین اوپن: سرینا ولیمز اور پیٹرا کوویٹووا کی جیت

آسٹریلین اوپن: سرینا ولیمز اور پیٹرا کوویٹووا کی جیت

میلبورن …… آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز مقابلوںکے پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور اٹلی کی کمیلا جیورجی […]

امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

آسٹن……اولمپک چیمپئن امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے فری اسٹائل سوئمنگ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا،آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سوئمنگ سینٹر میں سیکڑوں تماشائیوں کے سامنے کیٹکی لیڈیکی نے بہترین سوئمنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 800 میٹرز فری اسٹائل میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انہوں نے 8 منٹ چھ اعشاریہ چھ آٹھ […]

آخری ٹی20: پاکستان ٹیم ویلنگٹن پہنچ گئی

آخری ٹی20: پاکستان ٹیم ویلنگٹن پہنچ گئی

ویلنگٹن ……پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے اور آخری ٹی 20کی تیاری کیلئے ویلنگٹن پہنچ گئی، قومی ٹیم کل ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز ایک۔ایک سے برابر ہے۔پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی20میں کیویز نے شاہینز کو […]

کرکٹ کے بعد ٹینس میں بھی میچ فکسنگ کا انکشاف

کرکٹ کے بعد ٹینس میں بھی میچ فکسنگ کا انکشاف

لندن …..کرکٹ کے بعد ٹینس میں بھی میچ فکسنگ کا انکشاف سامنے آگیا ہے ،برطانوی نشریاتی ادارے نے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹینس کے16اہم کھلاڑی ومبلڈن سمیت اہم مقابلوں میں میچ فکسنگ میں ملوث رہے ،تاہم رپورٹ میں کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔ دنیا کے مہنگے ترین […]

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو 3وکٹوں سے ہرادیا

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے بھارت کو 3وکٹوں سے ہرادیا

ملبورن …..آسٹریلیانے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں3وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز میں تین۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ویرات کوہلی کی سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔ ملبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں بھارت نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 295رنز بنائے، ویرات کوہلی117، شیکھر دھوان68اور رہانے 50رنز کے […]

باکسنگ لیجنڈ: محمد علی کی 74 ویں سالگرہ

باکسنگ لیجنڈ: محمد علی کی 74 ویں سالگرہ

نیویارک۔۔۔۔۔۔۔۔دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنے والے ہیوی ویٹ باکسر محمد علی اپنی74 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ محمدعلی نے17جنوری1942ء کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے ستر کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے […]

ویرات کوہلی تیز ترین 7 ہزار رنز بنا نے والے کھلاڑی بن گئے

ویرات کوہلی تیز ترین 7 ہزار رنز بنا نے والے کھلاڑی بن گئے

ملبورن….. بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نےایک روزہ کرکٹ میںتیز ترین 7 ہزار رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انڈین بلے باز ویرات کوہلی نے تیز ترین 7 ہزار رنز کا ہدف عبور کیا ہے، انہوں نے یہ اعزاز اپنے کیریئر […]

فیفا فٹبال ورلڈ میوزیم 28 فروری کو کھول دیا جائے گا

فیفا فٹبال ورلڈ میوزیم 28 فروری کو کھول دیا جائے گا

زیورخ……. فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ فٹبال میوزیم کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں قائم میوزیم 28فروری کو عام افراد کے لئے کھول دیا جائے گا، تین فلورز پر مشتمل میوزیم پر ایک سو چالیس ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔ میوزیم کو فیفا ایوارڈ جیتنے والے بہترین کھلاڑیوں […]

دوسرا ٹی 20: پاکستان کو10وکٹوں سے شکست ، کیویز کی ریکارڈ ساز بیٹنگ

دوسرا ٹی 20: پاکستان کو10وکٹوں سے شکست ، کیویز کی ریکارڈ ساز بیٹنگ

ہیملٹن…..دوسرے ٹی 20انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی10وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی، گرین شرٹس نے 169رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان […]

بھارت : ایک کھرب55ارب روپے سے اسٹارٹ اپ انڈیا اسکیم کا اعلان

بھارت : ایک کھرب55ارب روپے سے اسٹارٹ اپ انڈیا اسکیم کا اعلان

نئی دہلی ……بھارت میں ایک کھرب 55 ارب روپے کے فنڈ سے اسٹارٹ اپ انڈیا اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے،جس کا مقصد صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں ” اسٹارٹ اپ انڈیا” کی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ نیا کاروبار شروع کرنے والوں سے […]

دوسرا ٹی 20:پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 169رنز کا ہدف

دوسرا ٹی 20:پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 169رنز کا ہدف

ہملٹن……دوسرے ٹی 20انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 169رنز کا ہدف دیا ہے، عمر اکمل نے 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میںکپتان آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیااورسینٹنر کے […]

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ 7وکٹ سے فاتح،جنوبی افریقہ سیریز بھی ہار گیا

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ 7وکٹ سے فاتح،جنوبی افریقہ سیریز بھی ہار گیا

جوہانسبرگ …..انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹیسٹ میں 7 وکت سے ہرادیاہے،میزبان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی،اسٹورٹ براڈ نے6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے 238 رنز5 کھلاڑی آوٹ سے اننگز دوبارہ شروع کی،انگلش ٹیم روٹ کی 110رنز کی شاندار اننگر کی بدولت 323ناسکی […]

دیسی کشتی کو نئی زندگی مل گئی، رستم زماں دنگل آج ہوگا

دیسی کشتی کو نئی زندگی مل گئی، رستم زماں دنگل آج ہوگا

لاہور……لاہورمیں ہونے والا شیر پنجاب دنگل کا ٹائٹل ڈیرہ غازی خان کے پہلوان عمیر نے اپنے نام کرلیا۔ رستم زماں گاماں پہلوان دنگل کیلئے جوڑ آج دوپہر 2 بجےپڑےگا۔ لاہورمیں شیر پنجاب دنگل کا انعقاد پنجاب اسٹیڈیم میں کیا گیا جہاں شائقین کا جوش و خروش قابل دید تھا،ٹائٹل فائٹ ڈیرہ غازیخان کے عمیر پہلوان […]

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20کل صبح ہوگا

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20کل صبح ہوگا

ہملٹن……پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہملٹن میں کھیلا جائے گا،پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلے گی۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جو فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئی ہیں،انہیں اب دہرانا نہیں ہے ،ہر کھلاڑی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔دوسری […]

جنوبی افریقا کے دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز میچ فکسنگ تحقیقات کی زد میں

جنوبی افریقا کے دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز میچ فکسنگ تحقیقات کی زد میں

کیپ ٹاؤن……جنوبی افریقا کے دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز میچ فکسنگ تحقیقات کی زد میں آگئے۔دونوں ٹیسٹ کرکٹرز کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ تحقیقات کی زد میں آنے والے دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم میں شامل نہیں ۔جنوبی افریقا میں حالیہ عرصے میں میچ فکسنگ کی سب سے بڑی […]