counter easy hit

کھیل

سری لنکا اور بھارت کے ٹوئنٹی 20 میچ میں ’ٹاس فکسنگ‘

سری لنکا اور بھارت کے ٹوئنٹی 20 میچ میں ’ٹاس فکسنگ‘

کولمبو: سری لنکا اور بھارت کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں ’ٹاس فکسنگ‘ کا انکشاف ہوا ہے۔ کنڈیشنز کے لحاظ سے ٹاس کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے،خاص طور پر ٹوئنٹی 20 میچز میں اکثر ٹیمیں ٹاس جیتنے پر بعد میں بیٹنگ کا فیصلہ کرتی ہیں۔ بدھ کو سری لنکا کو اس بات پر افسوس ہوا […]

سیاسی نعرے روکنے کیلیے خصوصی حکمت عملی تیار

سیاسی نعرے روکنے کیلیے خصوصی حکمت عملی تیار

لاہور: پاک ورلڈ الیون ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران سیاسی نعرے بازی کی روک تھام کیلیے خصوصی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین 3میچز ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شائقین کوسخت ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہوگا، اس حوالے سے رہنمائی کیلیے واضح ہدایات اسٹیڈیم کے گیٹس اور انکلوژرز میں آویزاں […]

بنگلادیشی لیگ نے پاکستانی کرکٹرز کی فکر چھوڑ دی

بنگلادیشی لیگ نے پاکستانی کرکٹرز کی فکر چھوڑ دی

ڈھاکا: بی پی ایل کے منتظمین نے پاکستانی کرکٹرز کی فکر چھوڑ دی۔ انتظامی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 25اگست کو شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاؤنٹی اور کیریبیئن لیگ میں شریک کرکٹرز کو بھی وطن واپس بلا لیا،متعلقہ ملکوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیے جانے […]

ناتھن لیون نے بنگلادیش سے سیریز کے دوران 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ناتھن لیون نے بنگلادیش سے سیریز کے دوران 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

چٹاگانگ: آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے بنگلہ دیش سے سیریز کے دوران 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ناتھن لیون نے اس ٹور میں 22 وکٹیں لیں جو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کسی بھی آسٹریلوی کے سب سے زیادہ شکار ہیں، 1887 میں2ٹیسٹ کی ایشز سیریز میں جے جے ویرس نے 18 وکٹیں حاصل کی […]

ریسلر کویتا نے شلوار قمیض پہن کر مقابلے میں رنگ جما دیا

ریسلر کویتا نے شلوار قمیض پہن کر مقابلے میں رنگ جما دیا

لندن: بھارتی ریاست ہریانا سے تعلق رکھنے والی کویتا دیوی نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ رنگ میں شلوار قمیض پہن کر رنگ جما دیا۔ بی بی سی کے مطابق کوتیا کی پہلی کشتی نیوزی لینڈ کی ڈکوٹا کائی کے خلاف تھی جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی اور یو ٹیوب پر اسے 5 دن کے اندر […]

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا آسٹریلیا میں 11سال بعد گولڈ میڈل

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا آسٹریلیا میں 11سال بعد گولڈ میڈل

لاہور: جونیئر کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے آسٹریلوی سرزمین پر 11 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے11سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، طلحہ نے 62 کلوگرام سنیچ کیٹیگری میں […]

آسٹریلوی میڈیا نے دبے لفظوں میں شکیب پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کردیے

آسٹریلوی میڈیا نے دبے لفظوں میں شکیب پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کردیے

چٹاگانگ: آسٹریلوی میڈیا نے دبے لفظوں میں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کردیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کی بنیاد پرکئی آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا شکیب الحسن بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہیں، اس ویڈیو میں شکیب گیند کو گراؤنڈ پر […]

آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج

آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج

لاہور: پاک ورلڈ الیون آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج بن گئے۔ گزشتہ روز پنجاب بینک کی مخصوص برانچز پر صبح کے وقت ہی خاصا ہجوم نظر آرہا تھا لیکن 500کا ٹکٹ خریدنے کیلیے آنے والوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،بینک ذرائع نے بتایا کہ 13 شاخوں سے ٹکٹوں […]

کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز میں باضابطہ معاہدہ

کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز میں باضابطہ معاہدہ

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان نیا ایم اویو باضابطہ طور پر طے پاگیا جس کی مدت 5 برس ہوگی۔ کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کے تحت پلیئرز کو بورڈ کی آمدنی سے27.5 فیصد حصہ ملے گا، 19 فیصد کھلاڑیوں جبکہ 8.5 فیصد گراس روٹ لیول میں صرف کیا جائیگا، اسی […]

قائداعظم ٹرافی ڈرافٹ؛ کراچی کے متعدد کرکٹرز نظر انداز ہو گئے

قائداعظم ٹرافی ڈرافٹ؛ کراچی کے متعدد کرکٹرز نظر انداز ہو گئے

کراچی: پی سی بی کے تحت سب سے بڑے قومی فرسٹ کلاس ایونٹ قائد اعظم ٹرافی سیزن 2017-18 کے لیے پہلی مرتبہ ٹیموں کے انتخاب میں ہونے والی ڈرافٹنگ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کراچی کے متعدد کرکٹرز کو نظر انداز کر دیا گیا۔ لاہور میں ہونے والے اس عمل میں کپتانوں کا تقرر کیے بغیر8 […]

سری لنکن ٹیم ہوم سیریز میں فتح کو ترستی رہ گئی

سری لنکن ٹیم ہوم سیریز میں فتح کو ترستی رہ گئی

کولمبو: سری لنکن ٹیم بھارت سے ہوم سیریز میں فتح کو ترستی رہ گئی،مہمان سائیڈ نے ٹیسٹ3-0 اور ون ڈے سیریز 5-0 سے جیتنے کے بعد واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں بھی 7 وکٹ سے کامیابی سمیٹ لی، کوہلی نے سب سے زیادہ 82 رنز بنائے، منیش پانڈے نے وننگ چوکالگاکر ففٹی مکمل کی۔ تفصیلات کے […]

کرکٹر رومان رئیس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

کرکٹر رومان رئیس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹر رومان رئیس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ رومان رئیس ان کی اہلیہ کا نام عائشہ ہے، شادی کی تقریب کراچی کے مقامی لان میں منعقد ہوئی، جمعرات کو دعوت ولیمہ کا انعقاد ہوگا، واضح رہے کہ رومان رئیس چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ Post Views – پوسٹ کو […]

ہوم گراؤنڈ پر آزمائش، قومی کرکٹرز میں بجلیاں بھر گئیں

ہوم گراؤنڈ پر آزمائش، قومی کرکٹرز میں بجلیاں بھر گئیں

لاہور: ہوم گراؤنڈ پرآزمائش کا وقت قریب آتے ہی قومی کرکٹرز میں بجلیاں بھرگئیں،ورلڈ الیون سے سیریز کیلیے مشقوں کا جمعرات سے آغاز ہوگا، تربیتی کیمپ میں صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کیا جائے گا. ہیڈکوچ مکی آرتھر چھٹیاں گزار کر لاہور واپس پہنچ گئے، معاون اسٹاف بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود ہے،گھر میں نئے مہمان کی آمد کے منتظر محمد […]

شائقین کا احتجاج رنگ لے آیا، کیرون پولارڈ کی ’نوبال‘ جانچی جائے گی

شائقین کا احتجاج رنگ لے آیا، کیرون پولارڈ کی ’نوبال‘ جانچی جائے گی

کنگسٹن: کیریبیئن پریمیئر لیگ انتظامیہ نے شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر احتجاج کے بعد3 ستمبر کو منعقدہ میچ میںبارباڈوس ٹرائیڈینٹس کے کیرون پولارڈ کی مبینہ دانستہ ’ نوبال‘ کی جانچ کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام ’ فیئر پلے اور اچھی اسپورٹس مین اسپرٹ‘ کے پیش نظر کیا جارہا ہے، سینٹ کٹس اینڈ نیواس پیٹریاٹس […]

بورڈ کی ایل سی سی اے کو مفت ٹکٹ دینے سے معذرت

بورڈ کی ایل سی سی اے کو مفت ٹکٹ دینے سے معذرت

لاہور: پی سی بی نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کو مفت ٹکٹیں دینے سے معذرت کرلی، حکام نے عبوری کمیٹی سے کہا ہے کہ ٹکٹیں نہ صرف قیمت ادا کرنے پر ملیں گی بلکہ حصول کیلیے تحریری طور پر درخواست بھی دینا ضروری ہوگا۔ عبوری کمیٹی نے ٹکٹوں کے حصول کیلیے تینوں زونز کو جمعرات تک […]

ہوم سیریز؛ آن لائن ٹکٹ خریدنے والے الجھن میں پڑگئے

ہوم سیریز؛ آن لائن ٹکٹ خریدنے والے الجھن میں پڑگئے

لاہور: ورلڈ الیون سے سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹ خریدنے والے الجھن میں پڑ گئے اور طریقہ کار پیچیدہ ہونے کی وجہ سے شائقین غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جب کہ بک کرائے گئے ٹکٹ حاصل کرنے کیلیے طویل مسافت طے کرنا پڑے گی۔ پاکستان اور ورلڈ الیون میں میچز کیلیے 500 اور 8 ہزار […]

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدنظمی عیاں، آسٹریلیا سے سیریز کا شیڈول نہیں بنا

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدنظمی عیاں، آسٹریلیا سے سیریز کا شیڈول نہیں بنا

نئی دہلی:  بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدنظمی عیاں ہوگئی، ٹیم کو 17ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا سے ہوم گرائونڈ پر 5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں لیکن ابھی تک شیڈول ترتیب نہیں دیا جا سکا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو 17 ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا سے ہوم گرائونڈ […]

عمران طاہر کو پاکستانی ویزے کے حصول میں مشکلات

عمران طاہر کو پاکستانی ویزے کے حصول میں مشکلات

لاہور: عمران طاہر کو پاکستانی ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاکستانی نژاد عمران طاہر نے ملک میں سلیکٹرز کی جانب سے نظرانداز کیے جانے کے بعد جنوبی افریقہ میں سکونت اختیار کرلی تھی،انھیں پروٹیز ٹیم میں شمولیت کا موقع ملا تو لیگ اسپن بولنگ کی دھاک بٹھا دی، رواں ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی […]

مداحوں کیلئے خوشخبری، محمد عامر جلد ہی باپ بن جائیں گے

مداحوں کیلئے خوشخبری، محمد عامر جلد ہی باپ بن جائیں گے

لاہور: پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر جلد ہی باپ بننے والے ہیں۔ ان کی شادی گزشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری نرجس سے انجام پائی تھی۔ چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو محمد عامر جلد ہی باپ بننے جا رہے ہیں۔ ان کی شادی گزشتہ سال 20 ستمبر کو پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نرجس سے […]

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر لگنے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر لگنے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت

چٹاگانگ: بنگلہ دیش میں موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر لگنے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہمان ٹیم چٹاگانگ میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس جا رہی تھی، پتھر لگنے […]

پاکستان کرکٹ ٹیم آیندہ سال انگلینڈ میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آیندہ سال انگلینڈ میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا مختصر دورہ کرے گی جس کے دوران گرین شرٹس میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 24 مئی سے لارڈز میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں یکم جون کو کھیلا […]

انڈیپینڈنس کپ: 500 روپے والے ٹکٹس کی فروخت مکمل

انڈیپینڈنس کپ: 500 روپے والے ٹکٹس کی فروخت مکمل

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلے میچ کے لئے 500 اور 8 ہزار روپے والے ٹکٹس کی فروخت مکمل ہوگئی جب کہ ڈھائی ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار کے ٹکٹوں کی بکنگ تاحال جاری ہے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 12 ستمبر […]