counter easy hit

کھیل

ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ لاہور میں جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں قومی اسکواش کھلاڑی ماریہ طور نے اپنی حریف فائزہ ظفر کو 3 صفر سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ جب کہ جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا مینز […]

قومی جونیئر ہاکی ٹیم اومان کی مہمان بنے گی

قومی جونیئر ہاکی ٹیم اومان کی مہمان بنے گی

لاہور: پاکستان جونیئرہاکی ٹیم آئندہ ماہ اومان کی مہمان بنے گی، دورے کے دوران قومی ٹیم میزبان سائیڈ کے خلاف 4 سے 5 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی ایچ ایف نے امیدوں کا محور جونیئرزکو بنا لیا ہے، فیڈریشن حکام کی طرف سے […]

سری لنکا سے ون ڈے سیریز؛ بھارتی اسکواڈ سے یوراج سنگھ کی چھٹی

سری لنکا سے ون ڈے سیریز؛ بھارتی اسکواڈ سے یوراج سنگھ کی چھٹی

ممبئی: سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے یوراج سنگھ کی چھٹی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم میں مجموعی طور پر 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد شامی، امیش یادیو، دنشی کارتھک اور ریشابھ پانٹ بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنی جگہ بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، شیکھر […]

کیریبیئن پریمیئر لیگ، محمد حفیظ کی شاندار بولنگ

کیریبیئن پریمیئر لیگ، محمد حفیظ کی شاندار بولنگ

پورٹ آف اسپین: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شعیب ملک کی ففٹی بھی نائٹ رائیڈرز کو فتح سے نہ روک پائی۔ سی پی ایل کے گیارہویں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 152 رنز بنائے، سب سے زیادہ شعیب ملک نے 51 رنز بنائے، انھوں نے 38 گیندوں کا سامنا کیا جن میں […]

شعیب ملک کے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل

شعیب ملک کے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل

پورٹ آف اسپین: سابق کپتان شعیب ملک کے ٹوئنٹی 20 میں 7 ہزا رنز مکمل ہوگئے۔ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کے ٹوئنٹی 20 میں 7 ہزا رنز مکمل ہوگئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشائی کرکٹر ہیں، انھوں نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس کی جانب سے ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف […]

13 سالہ انگلش بولر لیوک روبنسن نے 6 بالز پر 6 وکٹیں اڑا دیں

13 سالہ انگلش بولر لیوک روبنسن نے 6 بالز پر 6 وکٹیں اڑا دیں

لندن: تیرہ سالہ انگلش کرکٹر لیوک روبنسن نے اوور کی تمام 6 گیندوں پر 6 وکٹیں اڑادیں۔ حیرت انگیز طور پر تمام بیٹسمین کلین بولڈ ہوئے، لیوک نے یہ میچ وننگ پرفارمنس رواں ہفتے فلاڈیلفیا کرکٹ کلب کی انڈر13 ٹیم کیلیے پیش کی، ان کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں لینگلے پارک ٹیم کو شکست دی، […]

ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن کے فاتح کھلاڑی مصر سےکراچی پہنچ گئے

ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن کے فاتح کھلاڑی مصر سےکراچی پہنچ گئے

ایونٹ کے فائنل میں بابر مسیح اور محمد آصف کی ٹیم نے اپنے ہی ہم وطن کھلاڑیوں محمد سجاد اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم کو پانچ چار سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کراچی: آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ […]

بھارت کو آنکھیں دکھائیں یا دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، بورڈ تذبذب کا شکار

بھارت کو آنکھیں دکھائیں یا دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، بورڈ تذبذب کا شکار

لاہور: بھارت کو آنکھیں دکھائیں یا دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، پی سی بی تذبذب کا شکار ہوگیا، باہمی سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر حق کیلیے حقیقی جنگ لڑنے کا دعویٰ کھوکھلا لگنے لگا۔ پاکستان نے 2014میں ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے بھارت سے8سال میں 6 باہمی سیریز کا معاہدہ کیا، ان میں سے 4 کی […]

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں

 لاہور: قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں، گزشتہ ایڈیشن کی چیمپئن کراچی بلوز کو قائد اعظم ٹرافی میں کارکردگی کی بنیاد پر باہر کردیا گیا جبکہ سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی سیالکوٹ ٹیم بھی ایکشن میں نظر نہیں آئے گی۔ قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کا پہلے مرحلہ 25سے31اگست تک ملتان میں ہوگا،بعد ازاں […]

کرس گیل نے خود کو ٹی 20 کا موجد قرار دیدیا

کرس گیل نے خود کو ٹی 20 کا موجد قرار دیدیا

بیسیٹر: کرس گیل نے خود کو ٹوئنٹی 20 کا موجد قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود کو ایک کمنٹیٹر فرض کریں اور میدان میں موجود کرس گیل کے بارے میں کچھ کہیں توانھوں نے خود سرائی کی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ دیکھو طوفان بیٹنگ کے لیے آرہا ہے، […]

سابق سری لنکن اسٹارز فکسنگ کے الزام پر بھڑک اٹھے

سابق سری لنکن اسٹارز فکسنگ کے الزام پر بھڑک اٹھے

کولمبو: سابق سری لنکن اسٹارز کرکٹرز میچ فکسنگ کے الزامات پر بھڑک اٹھے۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں متیاہ مرلی دھرن نے رانا ٹنگا کے ورلڈ کپ 2011 فائنل میں فکسنگ کا دعوی مسترد کردیا، انھوں نے کہا کہ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پڑنے والی اوس کھلاڑیوں کیلیے بڑی پریشانی کا سبب بنی تھی، رانا […]

اچانک وطن واپسی کے بلاوے پر قومی کرکٹرز پریشان

اچانک وطن واپسی کے بلاوے پر قومی کرکٹرز پریشان

لاہور: اچانک وطن واپسی کے بلاوے نے قومی کرکٹرز کو پریشان کردیا، قبل ازوقت فٹنس کیمپ اور قومی ٹوئنٹی20 کپ شیڈول کیے جانے کی وجہ سے کاؤنٹی اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میچز چھوڑنا پڑیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز نے فارغ وقت کا مصرف ڈھونڈ لیا تھا، انگلش کاؤنٹی میں سرفراز احمد یارکشائر، محمد عامر […]

جنوبی افریقا کا باڈی بلڈر مہارت دکھاتے ہوئے ہلاک

جنوبی افریقا کا باڈی بلڈر مہارت دکھاتے ہوئے ہلاک

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والا تن ساز ایک چیمپئن شپ میں مہارت دکھاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے باڈی بلڈر سفیسو لنجیلو تھابی جو آئی ایف ایف بی کی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بھی رہے ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا میں ایک چیمپئن […]

فریال مخدوم نےاپنے اور اینتھنی جوشوا کے درمیان رشتے کی اصلیت بتادی

فریال مخدوم نےاپنے اور اینتھنی جوشوا کے درمیان رشتے کی اصلیت بتادی

لندن: نامور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے انتھنی جوشوا کو بھیجے جانے والے پیغامات اور عامر خان کو دھوکا دینے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرا انتھنی جوشواسے کوئی تعلق نہیں ،سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے جاری ڈرامے کیلئے معافی چاہتی ہوں۔ ایک ہفتے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر […]

فیفا رینکنگ میں پاکستان کا 200 واں نمبر

فیفا رینکنگ میں پاکستان کا 200 واں نمبر

پیرس: فیفا ورلڈ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر برازیل نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ عالمی چیمپئن جرمنی کو گزشتہ ماہ کنفیڈریشن کپ جیتنے کے باوجود ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیفا رینکنگ کے مطابق ارجنٹائن بدستور تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 100 فیصد نتائج دینے والا سوئٹزرلینڈ […]

فٹنس جانچنے کیلیے بیرون ملک موجود کرکٹرز کی طلبی

فٹنس جانچنے کیلیے بیرون ملک موجود کرکٹرز کی طلبی

لاہور: قومی کرکٹرز کی فٹنس آزمانے کا سلسلہ 22اگست سے شروع ہوگا۔ قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کیلیے ڈرافٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر پاکستان کرکٹ کو نئی سمت اور کرکٹرز کو نیا حوصلہ ملا، نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں […]

ایشین کرکٹ کی سربراہی بھی نجم سیٹھی کو مل گئی

ایشین کرکٹ کی سربراہی بھی نجم سیٹھی کو مل گئی

لاہور: نجم سیٹھی  نے پی سی بی کا چیئرمین بننے کے بعد پی ایس ایل کمپنی پروجیکٹ کی طرح ایگزیکٹیوکمیٹی کا بیک اپ بھی ختم کردیا تاہم شہریار خان کی رخصتی کے ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بھی انھیں مل گئی۔ ذکا اشرف سے طویل عدالتی محاذ آرائی پر سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نجم سیٹھی […]

اے سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے نجم سیٹھی کولمبو روانہ

اے سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے نجم سیٹھی کولمبو روانہ

چیئرمین پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نےکولمبو روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے […]

سپر کپ فٹبال، ریال میڈرڈ نے ٹائٹل جیت لیا

سپر کپ فٹبال، ریال میڈرڈ نے ٹائٹل جیت لیا

فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کر لی میکدونیا: فٹبال کی بڑی جنگ ریال میڈرڈ نے جیت لی ، سپر کپ فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو ایک کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، سپر سٹار رونالڈو ، بینزیما اور بیل کوئی گول […]

شہریار خان کی نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

شہریار خان کی نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

لاہور: پی سی بی کے سبکدوش چیرمین شہریار خان نے نجم سیٹھی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پی سی بی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین شہریار خان نے نجم سیٹھی کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس بات پر خوشی […]

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی نجم سیٹھی کا پہلا ہدف

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی نجم سیٹھی کا پہلا ہدف

لاہور: پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو پہلا ہدف قرار دیا ہے۔ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کل سری لنکا روانہ ہو رہا ہوں جہاں سری لنکن ٹیم اور انڈر 19 کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات […]

ڈین جونز نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے والی ٹیموں کو منافق قرار دے دیا

ڈین جونز نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے والی ٹیموں کو منافق قرار دے دیا

چنائی: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے والی ٹیموں کو منافق قرار دے دیا۔ چنائی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کمنٹریٹر ڈین جونز نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی ٹیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ منافقت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال […]