counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

نئے دریافت ہونیوالے معدنی ذخائر پاکستان کی تقدیر بدل دینگے، وزیر اعلیٰ پنجاب

نئے دریافت ہونیوالے معدنی ذخائر پاکستان کی تقدیر بدل دینگے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سے رجوعہ میں معدنی وسائل کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنہ کے وفد اور جرمن کنسلٹنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چنیوٹ، رجوعہ میں معدنی وسائل کے منصوبے پر تیز رفتاری سے پیش رفت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا […]

21ویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

21ویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ آج اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ پاکستان بار کونسل نے اس موقع پر فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف احتجاج اور ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی […]

چینی وزیر خارجہ صدر کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے کیلئے آج اسلام آباد پہنچیں گے

چینی وزیر خارجہ صدر کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے کیلئے آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (یس ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی دو روزہ دورے پر آج آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی، صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے ساتھ وفود کی سطح […]

میزائل پروگرام ملکی دفاع اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے، سرتاج عزیز

میزائل پروگرام ملکی دفاع اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ امریکا بھارت جوہری تعاون خطے کے امن کیلیے خطرہ ہے، دفتر خارجہ کو چاہیے کہ اس حوالے سے پاکستان کے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کرے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی شہر پاکستان کے میزائل […]

خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی (یس ڈیسک) وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں قائم کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران 7 دہشت […]

سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں کے الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی

سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں کے الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی

ملتان (یس ڈیسک) الیکشن ٹربیونل ملتان کے جج رانا زاہد محمود نے پی پی 196 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالوحید آرائیں کو دو شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل قرار دیتے ہوئے 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق عبدالوحید آرائیں نے باسٹھ ایف کے تحت عدالت سے غلط بیانی […]

شورکوٹ: ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے

شورکوٹ: ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے

شورکوٹ (یس ڈیسک) لاہور سے شورکوٹ جانے والی ٹرین راوی ایکسپریس میں شورکوٹ کینٹ اسٹیشن پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے انجن کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا۔ ڈرائیور نے فوری طور پر انجن کو پسنجر بوگیوں سے الگ کر کے ریسکیو کو طلب کر لیا۔ ریسکیو […]

کراچی: مقابلے کے بعد دو بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: مقابلے کے بعد دو بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (یس ڈیسک) لیاری کلری میں پولیس مقابلے کے بعد 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزمان شہریوں اور تاجروں سے لاکھوں روپے بھتہ لے چکے ہیں۔ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی […]

سپریم کورٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیف جسٹس ناصر الملک کی سر براہی میں تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل حامد خان کے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کئے تھے۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے اکیسویں ترمیم […]

سینیٹ انتخابات :سراج الحق جماعت اسلامی کے امیدوار ہوسکتے ہیں

سینیٹ انتخابات :سراج الحق جماعت اسلامی کے امیدوار ہوسکتے ہیں

اسلام آباد (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس میں خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کے لیے تحریک انصاف سے مشاورت پر غور کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق سراج الحق سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی کے مضبوط امیدوار ہیں، پارلیمانی […]

پشاور پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پشاور پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پشاور (یس ڈیسک) پشاور پولیس نے کوہاٹ روڈ کے مقام پر اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں کاروائی کے دوران ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہواہے جس میں […]

پاکستان آئندہ ہفتے 173 بھارتی قیدیوں کو رہا کرے گا

پاکستان آئندہ ہفتے 173 بھارتی قیدیوں کو رہا کرے گا

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان آئندہ ہفتے 173 بھارتی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ پاکستانی جیلوں میں قید 526 بھارتی قیدیوں میں سے 173 قیدی آئندہ ہفتے رہا کردیئے جائیں گے۔اس اقدام کوکچھ حد تک دونوں ممالک میں کشیدہ تعلقات میں برف پگھلنے کی علامت کے طور پر لیا جا رہا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان […]

سندھ میں حکومت سازی کے لیے فارمولا طے ہو گا، رحمان ملک

سندھ میں حکومت سازی کے لیے فارمولا طے ہو گا، رحمان ملک

کراچی (یس ڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت سازی کے لیے ایک فارمولاطے کیا جائے گا فارمولا پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہ نماوں پر مشتمل کمیٹی طے کرے گی گورنر ہاوس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات ختم ہو گئی اس سے […]

قلم سے دہشت گردوں کا مقابلہ کروں گا زخمی طالبعلم

قلم سے دہشت گردوں کا مقابلہ کروں گا زخمی طالبعلم

اسلام آباد (یس ڈیسک) آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والا احمد نواز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ جانے کےلیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ کل برطانیہ رروانہ ہوگا، بہادر طالب علم احمد نواز نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے بعد وطن واپس […]

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا طویل اجلاس، مشترکہ کمیٹی کی تشکیل

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا طویل اجلاس، مشترکہ کمیٹی کی تشکیل

کراچی (یس ڈیسک) گورنر ہاوس کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان طویل اجلاس ہو ا۔جس میں باہمی تعلقات اور حکومت سازی پر گفتگو کی گئی گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان، سینیٹر رحمان ملک، وزیر […]

خواتین ارکان نے کاسمیٹکس اشیاء پر اضافی ٹیکس مسترد کر دیا

خواتین ارکان نے کاسمیٹکس اشیاء پر اضافی ٹیکس مسترد کر دیا

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان نے وفاقی حکومت کی جانب سے کاسمیٹکس اشیاء پر اضافی ٹیکس کو مسترد کر دیا۔ ان کاکہنا ہے کہ ویلنٹائنز ڈے قریب آرہا ہے اور حکومت ٹیکس لگا کر خواتین کوبننے سنورنے کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہے پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان […]

سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع ہو گی

سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع ہو گی

اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع ہوگی، سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں منعقد ہوں گے،، جس کے لیے جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ […]

حکومت کے پاس بجلی کے کارخانے لگانے کے پیسے نہیں، وزیراعظم

حکومت کے پاس بجلی کے کارخانے لگانے کے پیسے نہیں، وزیراعظم

چنیوٹ (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس پیسے ہوتے تو ملک میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہوتے اس لئے ملکی ترقی کے لئے حکومت نے چین کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھایا۔ چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں معدنی ذخائر منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز […]

صدر نے قبائلی علاقوں میں آرمی ترمیمی ایکٹ کے اطلاق کی منظوری دیدی

صدر نے قبائلی علاقوں میں آرمی ترمیمی ایکٹ کے اطلاق کی منظوری دیدی

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر ممنون حسین کی منظوری کے بعد آرمی ترمیمی ایکت کا اطلاق قبائلی علاقوں میں بھی ہوگا جس کے تحت کسی بھی شخص کو تاوان کے لیے اغوا کرنا یا کسی کو قتل یا زخمی کرنا بھی جرم ہو گا۔ دھماکہ خیز مواد بنانا، رکھنا یا کسی جگہ منتقل کرنا جس […]

بھارت خطے میں جنگ کا ماحول چاہتا ہے: سرتاج عزیز

بھارت خطے میں جنگ کا ماحول چاہتا ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی منسوخی کے بھارتی اقدام کو دنیا بھر میں اچھا نہیں سمجھا گیا حالانکہ پاکستان کشمیر پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔ کشمیر کی حیثیت تبدیل […]

سینٹ الیکشن کیلئے ایم کیو ایم نے ٹکٹ جاری کر دئیے

سینٹ الیکشن کیلئے ایم کیو ایم نے ٹکٹ جاری کر دئیے

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم نے سندھ سے سینٹ کی خالی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے بیرسٹر سیف، میاں عتیق، نگہت خاتون اور رضا زیدی کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے بابر غوری سمیت دیگر سنئیر رہنمائوں کو سینٹ الیکشن کے لئے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تھی […]

آرمی چیف جنرل سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس کی ملاقات

راولپنڈی (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس ائیرچیف مارشل مارک بنسکن نے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے […]