counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

وزیراعظم ہائوس، ایوان صدر اور گورنر ہائوس کو تعلیمی ادارے بنانے کیلئے درخواست دائر

وزیراعظم ہائوس، ایوان صدر اور گورنر ہائوس کو تعلیمی ادارے بنانے کیلئے درخواست دائر

لاہور (یس ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم ہائوس، ایوان صدر، گورنر ہائوس کو تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایوان صدر وزیر اعظم اور گورنر […]

یوم پاکستان پریڈ میں چینی صدر کی آمد کا کوئی امکان نہیں، طارق فاطمی

یوم پاکستان پریڈ میں چینی صدر کی آمد کا کوئی امکان نہیں، طارق فاطمی

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم کے معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہاہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں چینی صدر کی آمد کا کوئی امکان نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ ضرب عضب کی افادیت کی دنیانے تسلیم کی ہے اور امریکا سمیت چین اور برطانیہ نے تعریف کی ہے۔ […]

عمران خان نے افتخار چوہدری کیخلاف اہم ثبوت وکیل کو دیدیے

عمران خان نے افتخار چوہدری کیخلاف اہم ثبوت وکیل کو دیدیے

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے افتخارمحمد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے کے جواب میں ان کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی میں ملوث ہونے سے متعلق اہم ثبوت اپنے وکیل بابراعوان کے حوالے کردیے ہیں۔ جنھیں وہ عدالت میں آئندہ سماعت پر پیش کریں گے۔ […]

لورالائی : نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو اغوا کرلیا

لورالائی : نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کو اغوا کرلیا

لورالائی (یس ڈیسک) لورالائی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق لورالائی کی کلی لاہور میں نامعلوم مسلح افراد گھر کے باہر کھڑے نوجوان عبدالباری کو اغوا کرکے فرار ہوگئے، عبدالباری کے والد کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 62

دہشت گردی کے واقعات : چودھری نثار کے گھر کے سامنے احتجاج

دہشت گردی کے واقعات : چودھری نثار کے گھر کے سامنے احتجاج

راولپنڈی (یس ڈیسک) ملک میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے مبینہ واقعات کے خلاف وزیر داخلہ چودھری نثار کے گھر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ راول پنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی رہائش گاہ کے سامنے ملک میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے مبینہ واقعات کے خلاف مظاہرہ ہوا۔ […]

ایم کیو ایم کی قیادت خواتین کی تکریم پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی

ایم کیو ایم کی قیادت خواتین کی تکریم پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی

راولپنڈی (یس ڈیسک) تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر منزہ حسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اس کی قیادت خواتین کی عزت و تکریم پر یقین نہیں رکھتی۔ الطاف حسین نے پاکستانی خواتین کے لیے جو زبان استعمال کی اس پر وہ معافی مانگیں۔ تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کی صدر منزہ […]

سانحہ بلدیہ فیکٹری کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، عرفان مروت

سانحہ بلدیہ فیکٹری کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، عرفان مروت

کراچی (یس ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، سندھ حکومت اس بھیانک سانحے کے ملزمان کو گرفتار کرے بصورت دیگر احتجاج شروع کیا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان اللہ خان مروت کا کہنا تھا […]

چین کی طرف سے پاکستان کو مزید ایٹمی ری ایکٹر دیئے جانے کا بھی امکان

چین کی طرف سے پاکستان کو مزید ایٹمی ری ایکٹر دیئے جانے کا بھی امکان

کراچی (یس ڈیسک) چین پاکستان میں چھ جوہری منصوبوں پر کام کر رہا ہے ان کی پیداواری صلاحیت 34 لاکھ کلو واٹ( تین ہزار چار سو میگاواٹ) ہو گی، چین کی طرف سے پاکستان کو مزید ایٹمی ری ایکٹر دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سویلین جوہری تعاون پر کافی پیش […]

ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کے لیے 12 مئی کا الزام لگایا گیا، رابطہ کمیٹی

ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کے لیے 12 مئی کا الزام لگایا گیا، رابطہ کمیٹی

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچار عامر خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن محمد رفیق راجپوت کو گرفتار کرکے سانحہ12مئی کاملزم بناکر پیش کیاگیا ہے،اس کارروائی کا مقصد ایم کیوایم کاامیج خراب کرناہے، انھوں نے کہا خدا کے لیے ایم کیو ایم کیخلاف الزام تراشی کایہ کھیل بند […]

لاہور :پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 104 افراد زیر حراست

لاہور :پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 104 افراد زیر حراست

لاہور (یس ڈیسک) پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے دو خواتین سمیت 104 افراد کو حراست میں لے لیا۔ لاہور پولیس نے شہر بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگیں اور ڈور بیچنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، اس دوران مختلف مقامات سے 2 خواتین سمیت 104 افراد کو حراست میں لے […]

کراچی:لانڈھی میں 2 ڈاکو اہل علاقہ کے تشدد سے ہلاک

کراچی:لانڈھی میں 2 ڈاکو اہل علاقہ کے تشدد سے ہلاک

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 6 کے ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہو نے والے 2 ڈاکو اہل محلہ کے تشدد سے ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ لانڈھی نمبر 6 میں گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں […]

کراچی: محمود آباد سے سانحہ 12 مئی کا ملزم پکڑا گیا، ترجمان سندھ رینجرز

کراچی: محمود آباد سے سانحہ 12 مئی کا ملزم پکڑا گیا، ترجمان سندھ رینجرز

کراچی (یس ڈیسک) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے محمود آباد سے سانحہ 12 مئی کا ملزم پکڑا گیا، عبدالرفیق عرف کائیاں ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج ہے۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران سانحہ 12مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا […]

عمران خان سے چوہدری سرور کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

عمران خان سے چوہدری سرور کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر سیاسی صورتحال اور آیندہ کےلائحہ عمل پر بات چیت ہوئی، ذرائع نے مزید بتا یا کہ یہ ملاقات بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر […]

دہشتگردی کیخلاف سب کو مشترکہ جنگ لڑنا ہوگی : جان کیری

دہشتگردی کیخلاف سب کو مشترکہ جنگ لڑنا ہوگی : جان کیری

میونخ (یس ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پشاور میں سکول کے بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔ میونخ میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سیکورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج […]

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، نواز شریف

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، نواز شریف

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، موجودہ دور حکومت میں ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور […]

تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات میں صرف خیبر پختونخوا سے حصہ لینے کا اعلان

تحریک انصاف کا سینیٹ انتخابات میں صرف خیبر پختونخوا سے حصہ لینے کا اعلان

لاہور (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی صرف خیبرپختونخوا سے حصہ لے گی۔ لاہور میں پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے اختیارات […]

پشاور : سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد سمیت 35 افغان باشندے گرفتار

پشاور : سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد سمیت 35 افغان باشندے گرفتار

پشاور (یس ڈیسک) پشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد سمیت پینتیس افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔ پشاور کے علاقہ تھانہ بھانہ ماڑی میں پولیس نے بارود کی نشاندہی کرنے والے مخصوص کتوں اور خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن علاقہ منکرائو ، امین کالونی اور لنڈی ارباب […]

قومی ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

قومی ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

سڈنی (یس ڈیسک) آل رانڈر محمد حفیظ انجری کا شکار ہونے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو گئے جنہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا اور اس سے قبل قومی ٹیم انجریز کے بھنور میں پھنس گئی۔ جنید خان کے بعد اب […]

قیادت کے 31 سال مکمل

قیادت کے 31 سال مکمل

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت کے 31 سال مکمل ہو نے پر 8 تا 10 فروری ایام تجدید عہد منانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پرملک بھر میں خصوصی تقریبات اور […]

پاکستان مسئلہ کشمیر سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ملیحہ لودھی

پاکستان مسئلہ کشمیر سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ملیحہ لودھی

اسلام آباد (یس ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی نامزد نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اقوام متحدہ کے 70 ویں یوم تاسیس پر ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان خطے کی خوشحالی کے لئے بھارت سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی […]

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک صراط مستقیم کا احتجاجی مظاہرہ

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف تحریک صراط مستقیم کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور (یس ڈیسک) فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک صراط مستقیم علما کونسل کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید اصغر علی شاہ نے کہا […]

قانون کا شکنجہ صرف کمزور کیلئے ہے

قانون کا شکنجہ صرف کمزور کیلئے ہے

لاہور (یس ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ احتساب کے شریف ماڈل نے ملک کنگال اور قوم کو بے حال کر دیا۔ شریف برادران کے قرض نادہندگی اور کرپشن کے کیسزری اوپن نہ کیے جانے سے ثابت ہو گیا کہ اس ملک میں قانون کا شکنجہ صرف […]